Tag: COAS

  • امن دوست ہیں، مگر مجبور نہیں، ہر مہم جوئی کا بھرپورجواب دیا جائے گا: آرمی چیف

    امن دوست ہیں، مگر مجبور نہیں، ہر مہم جوئی کا بھرپورجواب دیا جائے گا: آرمی چیف

    لاہور: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر کیا. اس دورے میں آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ‌آرمی چیف نے ایل او سی پر جوانوں کی تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےا یل اوسی کے چری کوٹ اور باگسر سیکٹرز کادورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن دوست ریاست ہے، ہم نہ تو خوف زدہ ہیں اورنہ ہی مجبور ہیں.

     

    اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اور کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان بھی موجود تھے.

    یاد رہے کہ آج  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ایک خصوصی پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ  ہمارا پیغام واضح ہے، بری نظر سے دیکھنے کاسوچو بھی نہیں ، بھارت جان لے، پاکستان بدل رہا ہے جنگ ہوئی تو فوجی ردعمل بھی مختلف ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ  قوم کو مایوس نہیں کریں گے ، بھارت پاک فوج کوکوئی بھی سرپرائزنہیں دے سکتا ہم تیار ہیں، مادر وطن کادفاع اپنے خون سے کریں گے۔

  • امن کی بہترصورتحال کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہییں: آرمی چیف

    امن کی بہترصورتحال کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہییں: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں داخلی سیکیورٹی اور علاقائی امن سمیت اہم معاملات زیر غور آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور داخلی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں علاقائی امن بالخصوص افغانستان میں مفاہمتی عمل پر پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

    اجلاس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر غور کیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے معصوم کشمیریوں پر مظالم بھی زیر بحث آئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں سرحد پار سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں ورکنگ باؤنڈری اور مشرقی سرحدوں پر پاک فوج کی جوابی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے لیے برسر پیکار کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنی سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پر بھرپور توجہ ہے، ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے حاصل کردہ کامیابیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کی بہتر صورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچیں۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ داخلی سیکیورٹی کے ثمرات عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کی شکل میں آنے چاہئیں۔ کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سیکیورٹی فورسز کا کام ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان ملک کے اندر اور باہر بھی امن کا خواہاں ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بہتر طور پر آراستہ، پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، بہترین تربیت یافتہ فوج جنگ روکنے کا سبب ہوتی ہے۔ پاک فوج ایک جنگجو فوج ہے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

  • جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے ملاقات

    جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ماریا فرنینڈا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور زیر غور آئے.

    [bs-quote quote=” دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ماریا فرنینڈا”][/bs-quote]

    آئی ایس پی آرکے مطابق صدر جنرل اسمبلی نےعالمی امن کے لئے اقوام متحدہ کے تحت پاک فوج کے کردار کو قابل رشک قرار دیا.

    ماریا فرنینڈا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے تحت پاکستان کے کردار اور قربانیوں کے اعتراف پر اظہارتشکر کیا.

    یہ بھی پڑھیں: امن دستوں کے لیے پاکستان کا کرداراہم اورقابل تعریف ہے‘ ماریہ ایسپی نوزا

    یاد رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے سی آئی پی ایس کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل(ر)نویدزمان اور یواین میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی بھی موجود تھے۔

    اس دورے پر انھوں نے ا نے 156شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا عالمی امن اور سیکیورٹی پرپاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔

  • پاکستان کی خوش حالی بلوچستان کی خوش حالی سے منسلک ہے: آرمی چیف

    پاکستان کی خوش حالی بلوچستان کی خوش حالی سے منسلک ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوش حالی صوبہ بلوچستان کی خوش حالی سے وابستہ ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے آج تیسری قومی سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کے  موقع کیا۔  سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ہماری قوم نے حصول امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اندرونی، بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قومی ردعمل کی ضرورت ہے، پاکستان کی خوش حالی بلوچستان کی خوش حالی سے منسلک ہے.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج دیگر ریاستی اداروں سے مل کر مربوط قومی حکمت عملی پرعمل پیرا ہے.

    اس موقع پر شرکانے ورکشاپ میں شرکت کا مواقع فراہم کرنے پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  ترقی میں اپنابھرپورکرداراداکرنےکےعزم کااظہار کیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں واضح بہتر آئی ہے: آرمی چیف

    یاد رہے کہ 11 جنوری 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی تھی.

    اس موقع پر سپہ سالار نے کہا کہ  ملک بالخصوص کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں واضح بہتر آئی ہے، تاجربرادری اقتصادی استحکام کے لئے صورت حال سے فائدہ اٹھائے.

  • کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں واضح بہتر آئی ہے: آرمی چیف

    کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں واضح بہتر آئی ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک بالخصوص کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں واضح بہتر آئی ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی.

    [bs-quote quote=” تاجربرادری اقتصادی استحکام کے لئے صورت حال سے فائدہ اٹھائے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”آرمی چیف”][/bs-quote]

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورت حال بہتر ہوئی ہے، تاجربرادری اقتصادی استحکام کے لئے صورت حال سے فائدہ اٹھائے.

    اس موقع پر تاجر برادری نے کہا کہ محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے پاک فوج نے بہت کوششیں کیں، اقتصادی بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے.


    مزید پڑھیں: پاک فوج کا ایئرڈیفنس فائر پاور کا شاندار مظاہرہ، آرمی چیف کی مبارک باد

    یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی ایئرڈیفنس نے کراچی کے قریب فائر پاور کا مظاہرہ کیا تھا.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فائرپاور کا مظاہرہ دیکھا، پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھی مشقوں کا معائنہ کیا۔

    آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کو کامیاب فائر پاور پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایل وائی 80 سسٹم سے ایئرڈیفنس صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

  • پاکستان کی ترقی بلوچستان کے امن و استحکام سے وابستہ ہے: آرمی چیف

    پاکستان کی ترقی بلوچستان کے امن و استحکام سے وابستہ ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ملاقات کی.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج آرمی چیف سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی  ملاقات ہوئی، جس میں صوبہ بلوچستان کی سیکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    [bs-quote quote=”پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی کو آرڈی نیشن سے صورتحال میں بہتری آئے گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”آرمی چیف”][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کو تقویت دینا پاک فوج کی ترجیح ہے.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا انحصاربلوچستان میں امن واستحکام اورترقی سے ہے.

    مزید پڑھیں: آرمی چیف نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    مزید پڑھیں: آرمی کی ریسکیو خدمات کا اعتراف، روس کی طرف سے جنرل قمر باجوہ اور 10 افسران کے لیے میڈلز کا اعزاز

    سپہ سالار نے مزید کہا کہ پاک افغان بارڈرپر باڑ لگانے سے سیکیورٹی کی صورت حال مزید بہترہوگی. پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی کو آرڈینیشن سے صورتحال میں بہتری آئے گی.

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی بہتربنانےمیں پاک فوج کی کوششیں قابل قدرہیں،  بہتر  سیکیورٹی سے سماجی واقتصادی منصوبے بہتر طور پر مکمل ہوسکیں گے۔ خوش حال بلوچستان پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی، آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی۔

  • پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے: آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ

    پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج  آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ نے ملاقات کی.

    [bs-quote quote=”افغانستان میں امن پاکستان کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”آرمی چیف”][/bs-quote]

    اس اہم ملاقات میں افغانستان میں جاری مصالحتی عمل کےامور  بھی زیر غور آئے اور افغانستان کی صورت حال کے سیاسی حل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے، مؤثربارڈر مینجمنٹ کے لئے جامع کوششوں پرغور کیا گیا.


    مزید پڑھیں: ہمیں میڈیا کے ذریعے سرجیکل اسٹرائیک اور سائبر جنگ کے لئے تیار رہنا ہوگا: آرمی چیف

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ پاکستان امن دوست ملک ہے اور  امن پر یقین رکھتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔

  • ہمیں میڈیا کے ذریعے سرجیکل اسٹرائیک اور سائبر جنگ کے لئے تیار رہنا ہوگا: آرمی چیف

    ہمیں میڈیا کے ذریعے سرجیکل اسٹرائیک اور سائبر جنگ کے لئے تیار رہنا ہوگا: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن دوست ملک ہے اور امن پر یقین رکھتا ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. آرمی چیف تقریب کے مہمان خصوصی تھے.

    [bs-quote quote=”آپس میں‌ لڑنے کے بجائے بھوک، ناخواندگی اور بیماریوں کے خلاف جنگ لڑی جائے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ”][/bs-quote]

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشرقی اور مغربی سرحد پر کئی بار کشیدگی دیکھی، تمام تنازعات کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی حل کیا جاسکتا ہے، جنگوں سے تباہی، موت اور نقصان ہی ہوتا ہے.

    جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کی میز پر آنا پڑتا ہے، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا بھرپور حامی ہے، ہماری نئی حکومت نے بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، ہماری مذاکرات کی پیش کش کوکمزوری نہ سمجھا جائے.

    https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/280945089284510/

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ آپس میں‌ لڑنے کے بجائے بھوک، ناخواندگی اور بیماریوں کے خلاف جنگ لڑی جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ مکمل طورپرختم نہیں ہوئی، ایک غیراعلانیہ جنگ کاسامنا ہے، دہشت گردی کے بعد مزید نئے خطرات کا سامنا ہے.

    جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نفرت، لسانیت، مذہب، ذاتی خواہشات پرسوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کیا جارہا ہے، ہمارے اپنے بچے اور بچیاں سوشل میڈیا کے ذریعے یرغمال بنائے جارہے ہیں،میڈیا کے ذریعے سرجیکل اسٹرائیک، حقیقی اور سائبر جنگ کے لئے تیار رہنا ہوگا.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نظریاتی اوردفاعی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیاررہنا ہوگا، پاکستان 1971 ،1979 اور2001 کے ہلا دینے والے واقعات کے بعد بھی قائم ہے، ہم یہاں ہیں اور انشااللہ رہیں گے. ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیں.

    ان کا کہنا تھا کہ وقت ہےکہ اتحاد، ایمان اور نظم کا مظاہرہ کرتے ہوئے قربانیوں کا احترام کریں، ہم میں ماحول اورحالات کو اچھی طرح ادراک کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے، ہمیں حقیقی جنگ اور سائبر وار کے لئے تیار رہنا ہوگا، میڈیا کے ذریعےسرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کرنے والوں پربھی نظررکھنا ہوگی.

    آرمی چیف نے  اس موقع پر نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالےکیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

  • ترک وزیر قومی دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

    ترک وزیر قومی دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد: ترک وزیر قومی دفاع نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیر قومی دفاع نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ جی ایچ کیو آمد کے موقع پر ترک وزیر دفاع نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی بشمول دفاعی سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی،  جس میں ملکی سلامتی کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    [bs-quote quote=” ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن خطے کی مجموعی صورت حال پر گفتگو ہوئی” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    حکومتی ذرائع کے مطابق  ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن خطے کی مجموعی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی.

    حکومتی ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی وزیراعظم کو ملک میں امن وامان کی صورت حال پربھی بریفنگ دی.


    مزید پڑھیں: پاکستانی عوام کے بہترین مفادمیں اداروں کی حمایت کی جائےگی، آرمی چیف


    یاد رہے کہ آج آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا پاکستانی عوام کے بہترین مفاد میں اداروں کی حمایت کی جائے گی،  پاکستان کےعوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔