Tag: COAS

  • کور کمانڈرز کانفرنس، ریاستی اداروں کی حمایت کے عزم کا اعادہ

    کور کمانڈرز کانفرنس، ریاستی اداروں کی حمایت کے عزم کا اعادہ

    راولپنڈی: کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق 215 ویں کور  کمانڈرز کانفرنس میں جغرافیائی، سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور  ملکی حالات اور جیو اسٹریٹجک امورپرتبادلہ خیال کیا گیا.

    [bs-quote quote=”کانفرنس میں مشرقی سرحد کی صورت حال، بھارتی سیزفائر کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی غور ہوا، پاک افغان بارڈرپرباڑ لگانے اور ملک بھی جاری آپریشنزبھی زیرغورآئے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    ڈی جی آئی ایس پی آر  کے مطابق کانفرنس میں مشرقی سرحد کی صورت حال، بھارتی سیزفائر کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی غور ہوا، پاک افغان بارڈرپرباڑ لگانے اور ملک بھی جاری آپریشنزبھی زیرغور آئے.

    اس کانفرنس میں ملک میں دیرپا امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس اجلاس میں پاک فوج کی قیادت نے قانون کی بالادستی کے لئے ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کےعزم کا اعادہ کیا.

    کور کمانڈرز کانفرنس میں‌ موقف اختیار کیا گیا کہ ملک کا امن، سلامتی اور خوشحالی قانون کی حکمرانی میں ہے، ملک میں امن واستحکام کےفروغ کےلئے تعاون کرتے رہیں گے.

  • آرمی چیف کے بیٹے کی تقریبِ ولیمہ، صدر، وزیرِ اعظم اور چیف جسٹس کی شرکت

    آرمی چیف کے بیٹے کی تقریبِ ولیمہ، صدر، وزیرِ اعظم اور چیف جسٹس کی شرکت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر، وزیرِ اعظم، چیف جسٹس اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحب زادے سعد صدیق باجوہ کی تقریبِ ولیمہ آرمی ہاؤس راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں صدر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان اور چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار شریک ہوئے۔

    [bs-quote quote=”تقریب میں بلاول بھٹو، چوہدری نثار، شعیب اختر اور شہزاد رائے کی بھی شرکت” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاک آرمی کے سربراہ کے بیٹے کے ولیمے میں مختلف سماجی، سیاسی اور میڈیا کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی، ولیمے میں شرکت کرنے والوں میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، خواجہ آصف، چوہدری نثار علی خان ، اعتزاز احسن، پرویز الہیٰ اور اے آر وائی نیوز کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال بھی شامل تھے۔

    ولیمے کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک، اور پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ نے بھی شرکت کی۔


    یہ بھی پڑھیں:  صدر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات


    دعوتِ ولیمہ میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی شرکت کی، پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور معروف گلو کار شہزاد رائے بھی شریک ہوئے۔

    آرمی چیف کے بیٹے کی تقریبِ ولیمہ میں بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے، مختلف ممالک کے سفیروں کو بھی ولیمے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

  • وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات، ملکی صورت حال اور اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات، ملکی صورت حال اور اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی  آج ملاقات ہوئی ، جس میں‌ سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق آج قوم سے خطاب سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں  اہم ملاقات ہوئی۔

    وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ میں‌ اہم امور پر گفتگو ہوئی، پاکستان کے امن، سلامتی اور تحفظ کے لئے تمام قوم متحد ہے۔

    واضح رہے کہ آج شام وزیراعظم نے اپنے مختصر خطاب میں کہا تھا کہ ’ریاست عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی، حکومت کو کسی قسم کی کارروائی کے لیے مجبور نہ کیا جائے.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان 2نومبر کی بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کے مطابق کیا، پاکستان کا دستور قرآن و سنت کے تابع ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 2 نومبر کے بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے، چین جانے والے وفد کے ارکان میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے.

  • آرمی چیف سے امریکی ناظم الامورپال جونز کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی ناظم الامورپال جونز کی ملاقات

    اسلام آباد:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامورپال جونز  نے آج ملاقات کی.

    پاکستان فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پال جونز نے اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی.

    [bs-quote quote=”اس ملاقات میں پڑوسی ملک افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    اس اہم ملاقات میں پڑوسی ملک افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا.

    آرمی چیف اور امریکی ناظم الامور کی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی کےامورپر گفتگو کی گئی.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اٹلی کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے اٹلی کے وزیردفاع، آرمی چیف اور سیکریٹری دفاع سے ملاقاتیں کیں۔

    مزید پڑھیں: قوم کی قربانیوں اورحمایت سے دہشت گردی کوشکست دی،آرمی چیف

    مزید پڑھیں: پال جونز نے امریکی سفارت خانے میں بطور قائم مقام سفیر ذمہ داریاں سنبھال لیں

    اس موقع پر انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، قوم کی قربانیوں اور حمایت سے دہشت گردی کوشکست دی ۔

    واضح رہے کہ رواں برس ستمبر کے اواخر میں پال جونز نے امریکی سفارتخانے میں ناظم الامورکی ذمہ داریاں سنبھال لیں، وہ اس سے پہلے بھی پاکستان میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں.

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

    لندن: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ برطانوی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں، وہ تین دن تک برطانیہ میں قیام کریں گے اور وہاں فوجی سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر بتایا کہ آرمی چیف برطانوی دورے میں عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس سے قبل چین کا بھی تین روزہ کام یاب دورہ کیا، جہاں انھوں نے چین کے اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف کی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات ہوئی۔


    یہ بھی پڑھیں:  نئے ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کسی افسرکا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر


    خیال رہے کہ آج پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔

    دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ‌ کیا ہے کہ کہ آج ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں۔

  • قومی حرمت اور وطن کی سلامتی سب چیزوں سے بالاترہے: آرمی چیف

    قومی حرمت اور وطن کی سلامتی سب چیزوں سے بالاترہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی حرمت اور وطن کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول کے دورے کے موقع پر کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جوانوں کی بہبود، تحفظ اور احترام دوسری ترجیح ہوتی ہے، فوجی افسروں کی سہولت ہمیشہ آخری ترجیح ہوتی ہے۔

    دورے کے موقع پر آرمی چیف کو  پی ایم اے کے کمانڈنٹ میجرجنرل اختر نوازستی نےبریفنگ دی. آرمی چیف کواکیڈمی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق بتایاگیا۔


    مزید پڑھیں: پاکستان آہنی بھائی ہے، دونوں ملکوں‌ کے مثالی تعلقات میں پاک فوج کا اہم کردارہے: چینی صدر

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افسران پیشہ ورانہ مہارت، آگےبڑھ کرقیادت کو ترجیح دیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دونوں آرمی چیف نے چین کا  تین روزہ دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی.

    اس دورے میں آرمی چیف نے چینی صدر سے بھی ملاقات کی، جس میں‌ علاقائی سیکیورٹی اور درپیش چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا.

  • پاکستان آہنی بھائی ہے، دونوں ملکوں‌ کے مثالی تعلقات میں پاک فوج کا اہم کردارہے: چینی صدر

    پاکستان آہنی بھائی ہے، دونوں ملکوں‌ کے مثالی تعلقات میں پاک فوج کا اہم کردارہے: چینی صدر

    راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی صدر سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں‌ علاقائی سیکیورٹی اور درپیش چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات  خصوصی دعوت پر ہوئی، اس اہم ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال اور  آئندہ کے لائحہ عمل پرگفتگو ہوئی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا آہنی بھائی ہے، دونوں ملکوں کے مثالی تعلقات میں پاک فوج کا اہم کردارہے.

    چینی صدر نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک شعبوں میں بھرپورحمایت جاری رکھیں گے.

    چینی صدرنے خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہرآزمائش پرپورا اترنے والا دوست ملک ہے.

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک پارٹنرکےطورپرحمایت جاری رکھیں گے، سی پیک منصوبے چین، خطے اور دنیا کے امن وسلامتی کے لئے اہم ہیں.

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن وامان کی اہمیت سمجھتا ہے، سی پیک کی کامیابی کے لئے تمام وسائل استعمال کریں گے.

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کی سیکیورٹی ہرقیمت پر یقینی بنائے گی. مشکلات کے باوجود سی پیک ،بی آرآئی کوکامیاب بنائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نےامن کیے لئےبہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ہمیں امن مخالف قوتوں کیخلاف مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا، امن کےحصول کے لئےدشمن قوتوں کی سازشیں ناکام بنادیں گے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ چین کی حمایت کوخصوصی اہمیت دیتےہیں،  آرمی چیف نےخصوصی دعوت پرچینی صدرکاشکریہ اداکیا۔

  • پاکستانی اور چینی افواج کا مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

    پاکستانی اور چینی افواج کا مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

    راولپنڈی: آرمی چیف نے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا، اس موقع پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے میں آرمی چیف کی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژینگ سے ملاقات ہوئی. ملاقات میں باہمی اورپیشہ وارانہ دل چسپی کےامور پر گفتگو ہوئی.

    اس موقع پر جنرل ژینگ نے کہا کہ پاکستان، پاک فوج کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعاون کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، پاک چین فوجی تعاون باہمی تعلقات میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے.

    جنرل ژینگ کا کہنا تھا کہ دونوں افواج مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھارہی ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر  کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے چین کی حمایت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا. ملاقات میں چین میں متعین پاکستانی سفیربھی موجود تھے.

    یاد رہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے  گذشتہ روز پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

    آرمی چیف اور پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ جنرل ہان ویگو کی ملاقات میں سی پیک سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر  تبادلۂ خیال کیا گیا۔

  • آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک اور دیگر امور پر گفتگو

    آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک اور دیگر امور پر گفتگو

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے چینی ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں سی پیک سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ چینی کمانڈر کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف نے خطے میں سیکورٹی کی صورتِ حال اور سی پیک کے امور پر گفتگو کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ جنرل ہان ویگو کی ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چینی آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کام یابیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    چینی کمانڈر ہان ویگو نے پاک فوج کے سربراہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے لیے پاک فوج کی سیکورٹی کا معیار قابلِ تعریف ہے۔

    پیپلز لبریشن آرمی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ انسدادِ دہشت گردی کے لیے پاک فوج کے تجربات سے استفادے کے خواہاں ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، آئی ایس پی آر


    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مثالی باہمی فوجی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج میں تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ آرمی چیف عوامی جمہوریہ چین کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

  • آرمی چیف تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، آرمی چیف اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ دورے میں چینی لیڈرز سے بھی ملاقات کریں گے۔

    واضح رہے کہ چینی وفد بھی تین روزہ دورے پاکستان پہنچا تھا، جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

    سپہ سالار کی جانب سے چینی وفد کو سی پیک پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔