Tag: COAS

  • پاک افغان سرحد پر باڑ کا مقصد دہشت گردوں کو روکنا ہے، دیرپا امن کے خواہاں ہیں: آرمی چیف

    پاک افغان سرحد پر باڑ کا مقصد دہشت گردوں کو روکنا ہے، دیرپا امن کے خواہاں ہیں: آرمی چیف

    راول پنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ دہشت گردوں کی آمد روکنے کے لئے ہے، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک روزہ دورہ کابل میں کیا، دورے میں انھوں نے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے اہم ملاقاتیں کی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اس دورے میں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے علاوہ اتحادی فوج کے سربراہ جان نکلسن سے بھی ملاقات کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن کے لئے اقدامات پرافغان حکام کو مبارک باد دی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، پاکستان نے امن واستحکام کی کوششوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل، داعش کے خلاف اقدامات پر بھی گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ اب سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے قدم بڑھا رہے ہیں، سرحد پر باڑ دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کے لئے ہے۔

    افغان صدر نے دیرپا امن واستحکام کے لئے تعاون پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ افغان صدرنےعلاقائی ترقی، سیزفائر سے متعلقہ امورپربھی گفتگو کی۔

     یاد رہے کہ آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔


    ابھی کام مکمل نہیں ہوا، مزید منزلیں طے کرنی ہیں، آرمی چیف


  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان روانہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان روانہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان روانہ ہوگئے، جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان روانہ ہوگئے ،جہاں وہ افغان قیادت سے ملاقات کریں گے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مستحکم قومی حکومت چاہتاہے،نیٹو،امریکا افغانستان میں فروغ امن کیلئے کوشاں ہیں، خواہش ہے امریکا،نیٹو افغان امن میں کامیاب ہوں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔

    خیال رہے کہ افغان مشیر قومی سلامتی کی سربراہی میں وفد ستائیس مئی کو پاکستان آیا تھا اور افغان مشیر قومی سلامتی نے آرمی چیف کو دعوت نامہ پہنچایا تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا، افغانستان کی تاریخ میں 17 سال بعد مسلح شدت پسندوں کی جانب سے اس طرح کا اعلان کیا گیا اور ساتھ میں واضح کیا کہ اگر حکومتی سطح پر خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب اقوامِ متحدہ، امریکا اور نیٹو کی جانب سے طالبان کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا تاہم کچھ حلقے حکومت اور مسلح افراد کے اس اعلان کو خفیہ معاہدہ بھی قرار دے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی اب اسے کھونے نہیں دیں گے، آرمی چیف

    امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی اب اسے کھونے نہیں دیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریاست دہشت گردی و شدت پسندی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی اب اسے کھونے نہیں دیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار فاٹا یوتھ جرگہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، آرمی چیف نے فاٹا کے پی میں انضمام پر یوتھ جرگے کو مبارکباد پیش کی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا انضمام سے دیرپا امن و استحکام و سماجی ترقی کی رفتار تیز ہوگی، فاٹا سے دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کے عزم کو سراہا، قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فاٹا میں جمہوری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مثبت کوششیں جاری ہیں جبکہ جرگے نے امن، استحکام و سماجی ترقی کے لیے پاک فوج کی کاشوں کی تعریف کی۔

    آرمی چیف سے ملاقات میں شریک فاٹا یوتھ جرگہ وفد کے شرکا کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے کسی آزادی سے کم نہیں ہے، فاٹا کے کے پی میں انضمام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے چند ماہ پہلے جو عوام سے وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔

    وفد میں شریک خاتون کا کہنا تھا کہ ہم آرمی چیف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا، آرمی چیف نے فاٹا کو کے پی میں ضم کرکے ستر سال بعد جو تاریخ رقم کی ہے ہم ساری زندگی ان کے احسان مند رہیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جونیئر لیڈرز کا جدید جنگ میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے، آرمی چیف

    جونیئر لیڈرز کا جدید جنگ میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جونیئر لیڈر اکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیا، آرمی چیف نے کہا کہ جونیئر لیڈرز کا جدید جنگ میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جونیئر لیڈر اکیڈمی کے اساتذہ سے ملاقات کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے خاص طور پر فاٹا اور مالاکنڈ کے نوجوان اساتذہ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل ہدایات الرحمان بھی موجود تھے، اکیڈمی کمانڈنٹ نے آرمی چیف کو تربیتی امور پر بریفنگ دی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاویدہ باجوہ نے کہا کہ جونیئر لیڈرز کا جدید جنگ میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے، جدید جنگی دور میں جونیئر لیڈرز کی تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایل اے جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور نان کمیشنڈ آفیسرز کو پیشہ ورانہ تربیت دیتا ہے، اکیڈمی کمانڈنٹ نے آرمی چیف کو تربیتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف کی نیپالی ہم منصب سے ملاقات


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف کی نیپالی ہم منصب سے ملاقات

    آرمی چیف کی نیپالی ہم منصب سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے چیف آف آرمی اسٹاف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور فوجی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راجندرا چھیتری کی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل راجندرا چھیتری نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

    اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل راجندرا چھیتری کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کی طلبہ سے ملاقات، شطرنج کھیلی

    آرمی چیف کی طلبہ سے ملاقات، شطرنج کھیلی

    راولپنڈی: آرمی چیف آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان ہونہار اور لائق نوجوانوں کی دولت سے مالا مال ہے، تمام طلبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں صلاحیتوں کو بہتر بنائیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق مختلف اسکولوں کےطلبہ کےوفد نے گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کادورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے  مطابق زندگی ٹرسٹ کے زیر انتظام جی ایچ کیو آنے والے طلبہ کےوفد نےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےملاقات کی۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نےخیرسگالی کےتحت طالبہ کیساتھ شطرنج بھی کھیلی اور نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں صلاحتیں بہتر بنانے کی تاکید بھی کی۔

    اس موقع پر طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہونہاراورلائق نوجوانوں کی دولت سےمالامال ہے۔

    یاد رہے کہ معروف گلوکار شہزاد رائے غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کے بانی ہیں یہ این جی او ملک بھر میں بچوں کی تعلیم اور سرکاری اسکولوں کی بہتر حالت کے لیے اپنے پاس سے اقدامات کرتی ہے۔

    مزید پڑھیں: نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، معیارتعلیم میں‌ بہتری کے لئے بھرپوراقدامات کریں گے: آرمی چیف

    آئی ایس پی آر نے اس ابت کو بھی تسلیم کیا کہ ٹرسٹ کی معاونت سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے کھیل کے میدانوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بعض عناصر نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں: آرمی چیف

    بعض عناصر نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ بہتری کے لیے بھرپور تعاون کررہے ہیں، تعلیم، صحت، پانی، بجلی اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان بارڈر پر بلوچستان میں باڑ لگانے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، آرمی چیف نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کو تقویت دینے میں قبائلیوں کا تعاون قابل قدر ہے، باڑ سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکا جاسکے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا اور نسٹ کوئٹہ کے کیمپس کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں گے، بعض عناصر نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں، قوم نے مسلح افواج کے ساتھ امن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو قانون کی پاسداری یقینی بناتے ہوئے حدود میں رہنا چاہئے، آئین و قانون پر عمل ہر ایک کی ذمہ داری ہے، پاکستان نے دہشت گردی کو مسترد کرکے امن حاصل کیا ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ کراسنگ پوائنٹس سے آمدورفت و اقتصای سرگرمیاں ممکن ہوں گی، کوشش ہے بلوچستان کوٹے اور خصوصی انتظامات پر انحصار نہ کرے، بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی دیگر شہریوں کے مساوی لائیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خوشحال بلوچستان کے لیے مل کر کام کرنے پر پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق جنگ لڑی، انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کردیں گے، آرمی چیف

    دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق جنگ لڑی، انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کردیں گے، آرمی چیف

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، نسل یا فرقہ نہیں ہوتا، پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق جنگ لڑی، انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کردیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکنڈ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا اہتمام سدرن کمانڈ نے بلوچستان حکومت کے اشتراک سے کیا۔

    ورکشاپ میں کمانڈر سدن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے، دو ہفتوں کی ورکشاپ کا مقصد قومی سیکیورٹی سے متعلقہ امور پر روشنی ڈالنا ہے، ورکشاپ میں جامع قومی سیکیورٹی کو وضع کرنے کے تمام پہلوؤں پر بھی بات ہوگی، شرکا میں بلوچستان اراکین اسمبلی، میڈیا اور سول سروز کے نمائندے شامل تھے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ خطرات سے مقابلے کے لیے جامع قومی ردعمل ضروری ہے، موثر حکمت عملی کے لیے پاک فوج کا ریاستی اداروں کے ساتھ رابطہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کے تعاون سے شدت پسندی، انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کردیں گے، پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کراچی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سندھ کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کی تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ امن کے استحکام کیلئے سیکیورٹی اقدامات جاری رکھے جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم اورآرمی چیف کا دورہ شمالی وزیرستان، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے عزم کا اعادہ

    وزیراعظم اورآرمی چیف کا دورہ شمالی وزیرستان، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے عزم کا اعادہ

    راولپنڈی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف نے میران شاہ اور غلام خان کا دورہ کیا.

    اس دورے میں وزیر اعظم نے یادگار شہدا پرحاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی، وزیر اعظم نے میران شاہ مارکیٹ کمپلیکس اور غلام خان ٹریڈ ٹرمینل کا بھی افتتاح کیا.

    اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سماجی واقتصادی ترقی کے منصوبے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے میں مدد کریں گے، فاٹا میں مزید کئی ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں.

    وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرین کی بحالی اورفاٹا کی ترقی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے، دہشت گردی کے خلاف قبائلی بھائیوں نے جرات وبہادری کا مظاہرہ کیا. فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے اقدامات جاری ہیں.

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں اور کوششوں کا دنیا نے اعتراف کیا ہے، پاک فوج نے اپنا فریضہ سرانجام دے دیا اب انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، فاٹا میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا.

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو مساوی وسائل اور مواقع ملنے چاہییں، سیاسی وعسکری قیادت امن کی کوششوں پر متفق ہیں. فاٹا کےمتاثرہ تاجروں کومتبادل سامان دیا جائے گا.

    یاد رہے کہ یہ وزیراعظم شاہدخاقان کا آپریشن کے بعد شمالی وزیرستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دورے میں ڈی جی آئی ایس پی آرکا تاجروں کو معاوضےکا وعدہ بھی پورا ہوگیا.


    آرمی چیف سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، فوجی سربراہ سے ملاقات


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سپہ سالار کا دہشت گرد حملے میں‌ معذور ہونے والے سپاہی کی قربانی کو خراج تحسین

    سپہ سالار کا دہشت گرد حملے میں‌ معذور ہونے والے سپاہی کی قربانی کو خراج تحسین

    راولپنڈی: سپہ سالار نے دہشت گرد حملے میں‌ معذور ہونے والے پنجاب پولیس کے دلیر کانسٹیبل کی قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے مصنوعی ٹانگ لگانے کی ہدایت کر دی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار نے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل صابر حسین کی عظیم قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کی کاوش کو سراہا ہے۔ 

    آئی ایس پی آرے کے مطابق صابر حسین دہشت گردوں کے حملے میں اپنی ٹانگ سےمحروم ہوگئے تھے، یہ واقعہ 16 فروری کو ڈی جی خان میں پیش آیا، جب دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا. اس واقعہ میں‌کانسٹیبل صابر حسین شدید زخمی ہوگئے تھے.

    حملےمیں کانسٹیبل صابرکے پاؤں اورہاتھ پرمتعدد گولیاں لگیں، جس کے باعث اپنی ٹانگ سے محروم ہوگئے، اب بہادر سپاہی کے لیے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی بحالی مرکز کو مصنوعی ٹانگ بنانے کی ہدایت کی ہے.

    واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لئے پاک فوج پولیس کوٹریننگ دے رہی ہے اور آرمی چیف کا یہ بیان اس سلسلے کی کڑی ہے.


    آرمی چیف سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، فوجی سربراہ سے ملاقات


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔