Tag: COAS

  • آرمی چیف سے ایرانی سفیرمہدی ہنردوست کی ملاقات

    آرمی چیف سے ایرانی سفیرمہدی ہنردوست کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں ایرانی سفیرمہدی ہنردوست سے ملاقات کی ، جس میں ایرانی سفیر نے کہا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کا کردار قابل فخر ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاکستان میں ایرانی سفیرمہدی ہنردوست سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور پاک ایران بارڈرمنیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دفاعی وفود کے تبادلے اور تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئےپاک فوج کاکردارقابل فخر ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔


    مزید پڑھیں :  مجاہد فورس کی قربانیاں لائق تحسین ہیں، قمر باجوہ


    گذشتہ روز آرمی چیف قمر باجوہ فرسٹ کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے اعزازی بیج لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا  کہ مجاہد فورس کی خدمات کے اعتراف کے لیے اقدامات کیئے جا رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  کا کہنا تھا کہ وہ مجاہد فورس نے لائن آف کنٹرول پر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کو معیشت پر بیان دینے کا حق حاصل ہے، وزیر اعظم

    آرمی چیف کو معیشت پر بیان دینے کا حق حاصل ہے، وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سول ملٹری تناؤ نہیں، اختلاف رائے ہوسکتا ہے، آرمی چیف کو معیشت پر بیان دینے کا حق حاصل ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف نے معیشت پر اپنی رائے کا اظہار کیا، معاشی اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اختلاف رائے ہر گھر میں ہوتا ہے سب کا مقصد ایک ہے ملک ترقی کرے، اچھی بات ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پبلک فورم پر بات کی۔

    یہ پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر معیشت پر بیانات دینے سے گریز کریں، احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر ان ہاؤس تبدیلی آسکتی ہے، پارلیمنٹ کا حسن اپوزیشن سے آتا ہے، ٹیکنو کریٹ یا قومی حکومت کے قیام سے بہتری نہیں آسکتی۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نااہلی فیصلے کو ہم نے مانا مگر پاکستانی عوام نے نہیں مانا، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ بھی تاریخ نے قبول نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقامے پر نکالنے کی وجہ کسی کو سمجھ نہیں آئی، اقامہ رکھنا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں تھی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی میں فارورڈ بلاک کا مجھے علم نہیں، ن لیگ واحد جماعت ہے جس کے ممبران معاملات پر کھلے عام اختلاف کرتے ہیں، سیاست آئین اور عوام کی خواہش کے مطابق ہونی چاہئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • مالی امداد کی ضرورت نہیں، امریکا قربانیوں کا اعتراف کرے، آرمی چیف

    مالی امداد کی ضرورت نہیں، امریکا قربانیوں کا اعتراف کرے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف تقریر پر کہا ہے کہ پاکستان کو مالی امداد کی نہیں اعتماد کی ضرورت ہے، امریکا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات کی اور ٹرمپ کی موجودہ تقاریر پر گفتگو کی۔

    ملاقات کے دوران آرمی چیف نے سفیر کو باور کرایا کہ ہمیں امریکی امداد کی نہیں بلکہ اُس کے اعتماد کی ضرورت ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں ہم بس اُس کی پذیرائی چاہتے ہیں۔

    امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی بہت قدر کرتا ہے اور افغانستان میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پاکستان کے تعاون کا طلب گار بھی ہے۔

    آرمی چیف نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا کسی دوسرے ملک میں ہے،  افغانستان میں امن کے لیے پاکستان بہت کچھ کر چکا ہے اور ہمارے اقدامات کسی کو مطمئن کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنی قومی سلامتی اور مفاد کے لیے ہیں ہم اس طرح کے اقدامات آگے بھی کرتے رہیں گے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی اس کا خاتمہ ممکن ہوگا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کرنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ 1 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان اور جنوبی ایشیاء سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا کیونکہ امریکا پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کے لیے اربوں ڈالر فراہم کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیے ہیں، نتائج چاہئیں، ٹرمپ

    امریکی صدر نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرتا رہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں،  پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں جن کے نتائج سامنے آنا چاہیئں۔

    ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پرخاموش نہیں رہیں گے۔


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں سے ملاقاتیں

    آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں سے ملاقاتیں

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم آزادی کے موقع پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم آزادی کے موقع پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

    آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پاکستانی جواب سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے رد عمل کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کا کشمیریوں پر جبر جدوجہد آزادی کا عزم کم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیریوں کی ریاستی جبر کے خلاف جدوجہد کی حمایت کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے یوم آزادی منانا بہترین عمل ہے۔ پاک فوج صرف بھارتی اشتعال انگیزی پر ہی جواب دیتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔


  • حرمین شریفین کا دفاع‘پاکستان غیر مشروط تعاون کرتا رہے گا، آرمی چیف

    حرمین شریفین کا دفاع‘پاکستان غیر مشروط تعاون کرتا رہے گا، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، حرمین شریفین کے دفاع کیلیے ہمارا غیر مشروط تعاون جاری رہے گا۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی محمد بن عبداللہ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ترجیح بنیادوں پر ہیں اور ہم اس کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کے دفاع کے لیے غیر مشروط تعاون کرتا رہے گا۔

    ویڈیو دیکھیں

    محمد بن عبداللہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سعودی عرب پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان نے ہر معاملے میں سعودی عرب کے ساتھ غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے ہمیشہ ساتھ دیا۔

  • وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات

    وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد اور خیبر 4 میں مسلح افواج کا کردار قابل تحسین ہے۔

    انہوں نے مادر وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے قابل فخر ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج قومی اداروں کے ساتھ مل کر آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کام کرتی رہیں گی۔


  • خیبر ایجنسی: آرمی چیف وادی راجگال پہنچ گئے

    خیبر ایجنسی: آرمی چیف وادی راجگال پہنچ گئے

    خیبر ایجنسی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خیبر ایجنسی کی وادی راجگال پہنچ گئے جہاں انہیں آپریشن راجگال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خیبر ایجنسی کی وادی راجگال پہنچے۔

    اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر محمود بھی ان کے ساتھ تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشن راجگال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ راجگال کا 90 فیصد علاقہ کلیئر کر دیا گیا ہے۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ریاست کی عملداری بحال ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وادی راجگال میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر ایجنسی کو جلد دہشت گردوں سے پاک کروا دیں گے۔ ریاستی عملداری اور قانون کی بالا دستی پر کوئی دو رائے نہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاک فوج قوم کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے۔ قوم کے تعاون سے شدت پسندی اور دہشت گردی ختم کردیں گے۔

    آرمی چیف نے نقل مکانی کرنے والے مقامی لوگوں کی واپسی کے لیے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن میں پاک فضائیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے تعاون سے دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کا راجگال کا علاقہ 12 سے 14 ہزار فٹ کی بلندی پر ہے اور یہ فاٹا کا مشکل علاقہ ہے۔ 250 کلو میٹر راجگال میں 8 گزر گاہیں ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق راجگال آپریشن زمینی حقائق کے تناظر میں مشکل ہے، اس کی سرحد افغانستان سے متصل ہے۔ آپریشن راجگال کا مقصد داعش کو پاکستان آنے سے روکنا ہے۔


  • برہان وانی و دیگر شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی: آرمی چیف

    برہان وانی و دیگر شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خوداردیت حاصل ہے۔ برہان وانی سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیری حریت پسند نوجوان شہید برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ برہان وانی اور دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت حاصل ہے۔ آزادی کے لیے برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں ان کے کشمیر سے متعلق عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    یاد رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں نوجوان حیرت لیڈر برہان وانی کی پہلی برسی منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل اور کرفیو نافذ ہے جس کے بعد مقبوضہ وادی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے۔


  • مسلم ممالک کے معاملے میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، طیب اردگان

    مسلم ممالک کے معاملے میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، طیب اردگان

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے معاملے اور انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، پاک ترک کثیر الجہتی تعاون کا اثر مسلم دنیا پر پڑے گا، یہ بات ترک صدر نے آرمی چیف سے ملاقات میں کہی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ترک صدرسےملاقات جس میں خطےکی سیکیورٹی،باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترک صدرنےدہشت گردی کےخلاف پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا، جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے میں امن کے لیے ترکی کی کوششوں کو سراہا اور ایک دوسرےکی حمایت جاری رکھنےپراتفاق کیا گیا۔

    پڑھیں: آرمی چیف قمر باجوہ کے لیے ترکی کا اعلیٰ ترین اعزاز

    اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ اسلامی ممالک عالمی امن و استحکام میں کردار ادا کرسکتے ہیں، او آئی سی عالمی امن میں مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا ہے، اسلامی ممالک سمیت دنیا بھر کے ملکوں کو تنازعات اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات اور تعاون سے مسلم دنیا پر گہرا اثر پڑے گا کیونکہ مسلم ممالک کے معاملات میں پاکستان کا کردار شروع سے بہت اہم رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پڑوسی ممالک الزامات کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں، آرمی چیف

    پڑوسی ممالک الزامات کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، فرقہ یا نسل نہیں ہوتی، پاک فوج نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کروائی کی، خطے کے فریقین دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے الزام تراشی کے بجائے عملی اقدامات کریں۔

    نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بڑے خطرے سے نمٹنے کے لیے قومی مربوط حکمتِ عملی اپنانے کی ضرور ہے، پاک فوج بھرپور جواب کے لیے ریاست کے تمام اداروں سے ساتھ رابطے میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، فرقہ یا نسل نہیں، پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز و تفریق کارروائی کی اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی۔

    آرمی چیف آف اسٹاف نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا، پاک فوج مادر وطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے تیار ہے، پڑوسی ممالک  اپنی ذمہ داریوں سے نظریں چرا کر دہشت گردوں کو شکست نہیں دے سکتے اس لیے بہتر ہے کہ خطے کے فریقین دہشت گردی کے خاتمے کےلیے الزام تراشی کے بجائے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

    آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق سپہ سالار کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس پہنچنے پر این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے استقبال کیا اور آرمی چیف نے ملک کو درپیش داخلی و بیرونی چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔