Tag: COAS

  • دشمن قوتیں سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو پراگندہ کر رہی ہیں: آرمی چیف

    دشمن قوتیں سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو پراگندہ کر رہی ہیں: آرمی چیف

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن قوتیں سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو پراگندہ کر رہی ہیں۔ نوجوان نسل ملک کے مستقبل کا سرمایہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ’شدت پسندی کے سدباب میں نوجوانوں کا کردار‘ کے مضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

    سیمینار سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو پراگندہ کر رہی ہیں۔ نوجوان نسل ملک کے مستقبل کا سرمایہ ہیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خطرات ختم کر کے ترقی کی راہیں کھول دیں۔ آپریشن رد الفساد سے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست اور عوام کو مل کر لڑنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف پاک فوج نے ہی اس نوعیت کی دہشت گردی کو شکست دی۔

    سیمینار میں آرمی چیف سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی خطاب کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ داعش کا ہدف ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنا ہے۔ نوجوانوں کو دہشت گردی سے بچانا اجتماعی ذمے داری ہے۔

    مزید پڑھیں: داعش کا ہدف نوجوانوں کو گمراہ کرنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہونے والے اس سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں روا داری اور ہم آہنگی اجاگر کرنا ہے۔

    سیمینار میں ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم، طلبا، مدارس کے مہتمم اور طلبا شریک ہیں۔

    اس سے قبل یہ سیمینار 8 مئی کو ہونا تھا جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

    پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، یہ بات انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کی۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات کی اور علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    پڑھیں: ’’ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ ‘‘

    دورانِ ملاقات دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سرحدی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ دہشت گردوں کو سرچھپانے کے لیے کوئی جگہ نہ مل سکے۔اس موقع پر آرمی چیف نے ایرانی وزیر خارجہ سے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔

    یاد رہے اسلامی ممالک کے اتحاد کی سربراہی سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ملنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ایران کو اس سربراہی پر تحفظات ہیں تاہم وہ سب وقت کے ساتھ ساتھ دم توڑ گئیں۔

  • آرمی چیف سے اطالوی ہم منصب کی ملاقات

    آرمی چیف سے اطالوی ہم منصب کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی ہم منصب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کے آرمی چیف جنرل ڈینیلو ایرکو جی ایچ کیو پہنچے۔ انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    اطالوی آرمی چیف کو انسداد دہشت گردی آپریشنز اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

    بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس دوران اطالوی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد میں پاک فوج کی کامیابیاں قابل قدر ہیں۔ آپریشن کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

  • پاکستان کا ہر شہری ردالفساد کا سپاہی ہے، آرمی چیف

    پاکستان کا ہر شہری ردالفساد کا سپاہی ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہرشہری آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے، آئیں مل کر پاکستان کو فساد سے پاک کریں۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کی جانب سے آپریشن ردالفساد سے متعلق ایک آگاہی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے لین دین میں احتیاط کریں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص شوروم میں گاڑی کرائے پر حاصل کرنے کے لیے دکان میں داخل ہوتا ہے، ابتدائی بات چیت کے بات جس پر دکاندار اُسے شرائط کے ساتھ گاڑی دینے پر رضامندی ظاہر کرتا ہے۔

    ویڈیو دیکھیں

    دکاندار داخل ہونے والےشخص کو کہتا ہے کہ گاڑی لینے کے لیے شناختی کارڈ جمع کروانا ہوگا اور اس کا کرایہ 5 ہزار ہوگا، جس پر وہ جواب دیتا ہے کہ ان چیزوں کو چھوڑیں 10 ہزار روپے لیں اور گاڑی میرے حوالے کردیں۔

    آگاہی پیغام میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پیسوں کی لالچ میں آکر غلط فیصلہ نہ کرلیں کیونکہ ممکن ہے اُن کے اس عمل سے خاندان، ملک اور شہر کو نقصان پہنچے۔

    آرمی چیف نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہرپاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے، آئیے مل کر اپنے ملک پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنائیں‘‘۔

  • پاکستان خود ریاستی دہشت گردی کا شکار ملک ہے: آرمی چیف

    پاکستان خود ریاستی دہشت گردی کا شکار ملک ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی مشیر قومی سلامتی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان پر کسی کے لیے استعمال ہونے کے الزام کو سختی سے مسترد کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی مشیر قومی سلامتی ایچ آر مک ماسٹر سے جی ایچ کیو میں آرمی چیف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر گفتگو کی گئی۔

    پاکستان ریاستی دہشت گردی کا شکار

    ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خود ریاستی (اسٹیٹ اسپانسرڈ) دہشت گردی کا شکار ہے، یہ ہر قسم کی پراکسی کو مسترد کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان بلا تفریق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ کسی کے لیے استعمال ہونے کا الزام سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی مشیر قومی سلامتی نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کے مثالی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

    یاد رہے کہ امریکی مشیر قومی سلامتی سے گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی ملاقات کی تھی۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم سے امریکی مشیر قومی سلامتی کی ملاقات

    وزیر اعظم نواز شریف کا ملاقات میں کہنا تھا کہ عالمی برادری پاکستان میں ترقی کے عمل کا اعتراف کرتی ہے۔ حکومت نے ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اتفاق رائے پیدا کیا۔ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط، باہمی اعتماد پر شراکت داری چاہتا ہے۔

    دوسری جانب مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کے لیے سنجیدہ ہے اور پاک افغان سرحد پر مؤثر بارڈر میکنزم چاہتا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ اس کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

  • کلبھوشن یادیو کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، کورکمانڈر کانفرنس میں فیصلہ

    کلبھوشن یادیو کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، کورکمانڈر کانفرنس میں فیصلہ

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے معاملےمیں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، کورکمانڈرزکانفرنس میں قومی سلامتی ،خطے میں ہونیوالی حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آپریشن ردالفساد اور مردم شماری سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

    کورکمانڈرزکانفرس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کلبھوشن یادیو کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی


    خیال رہے کہ دو روز قبل پاک فوج کی ملٹری عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو ملک میں جاسوسی کرنے ‘ قتل و غارت گری اور انتشار پھیلانے کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کلبھوشن یادیو کو دی جانے والی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔

  • وطن کے دفاع میں سرگرم فوجی جوانوں کے لیے اعزازات

    وطن کے دفاع میں سرگرم فوجی جوانوں کے لیے اعزازات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قامر جاوید باجوہ نے فوجی آپریشنز میں حصہ لینے والے جوانوں کو اعزازت سے نوازا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام شہیدوں کی جرات اور قربانیوں کا مرہون منت ہے۔ یہ ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فوجی جوانوں کو جرات و بہادری پر اعزازت سے نوازنے کے لیے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے 33 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا۔

    ایک افسر کو تمغہ جرات، 35 افسران وجوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہدا کے اعزازات ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کو قوم کے حقیقی ہیروز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و استحکام شہیدوں کی جرات اور قربانیوں کا مرہون منت ہے۔

  • پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے‘ آرمی چیف

    پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے‘ آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں.

    پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ہم وطنوں سے خطاب کر رہے تھے جہاں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا اور پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نےآرمی چیف کا استقبال کیا.

    اس موقع پر آرمی چیف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی سے بات چیت کی اور شرکاء کو دہشت گردی کےخاتمے اور پاکستان میں انتہا پسندی کے خاتمے میں آنےوالی بہتری سے متعلق بتایا گیا.

    پاک فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےتقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور پاک فوج سیکیورٹی کی صورت حال بہتربنانے کے لیے اپناکردار ادا کرتی رہے گی.


    پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا، آرمی چیف


    یاد رہےکہ گذشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لندن مختلف اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن دوست ریاست ہے اور خطے میں امن واستحکام کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کرتا رہے گا.

    آرمی چیف کا کہناتھا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا ان کامزید کہنا تھا کہ افغانستان میں دیرپا امن پاکستان کےمفاد میں ہے۔

  • آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع کے لئے آزاد کشمیر رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا

    آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع کے لئے آزاد کشمیر رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا

    آزاد کشمیر:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ آزاد کشمیر رجمنٹ نے ملکی دفاع کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع کے لئے آزاد کشمیر رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آزاد کشمیرسینٹرکا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیررجمنٹ کے تقرر کی تقریب میں شرکت بھی کی.

    آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے، بیجز لگانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم بھی شامل تھے.

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سبکدوش کرنل کمانڈنٹ اے کے رجمنٹ کی خدمات کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ کہا کہ آزاد کشمیر رجمنٹ نے ملکی دفاع کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں،اے کے رجمنٹ کے شہداء کی تعداد 3 ہزار 842 ہے، آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع کے لئے آزاد کشمیر رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا.

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سیاچن کے دورے کے دوران نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئی کہا تھا کہ مشرق کی جانب سے ہر قسم کےخطرات کا موثرجواب دینےکے لیےتیار ہیں۔

    خیال رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے نام پیغام میں پاکستان کو پرامن ملک بنانے کا عزم کرتے ہوئے قوم سے تعاون کی درخواست کی تھی.

  • پاک فوج لائن آف کنٹرول کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، آرمی چیف

    پاک فوج لائن آف کنٹرول کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر کیل اور شاردہ سیکٹر کا دورہ کیا اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول پرعوام کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنائےگی، کشمیری عوام بھارتی مظالم اور ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کاایل اوسی پرکیل اورشاردہ سیکٹرکادورہ کیا، اس موقع پر سپہ سالار کو ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر میجرجنرل اظہر عباس نے بریفنگ دی۔

    آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل او سی پر شرپسندوں کی موجودگی کا پرپیگنڈا بھارتی کی جانب سے بے بنیاد ہے، سرحد پر شرپسندوں کی موجودگی کے پروپیگنڈے کا مقصد افرا تفری پھیلانا ہے۔

    ویڈیو

    جنرل قمر باجوہ نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی، انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کو چھپانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر جھوٹے پروپیگنڈے کررہا ہے جس سے بخوبی آگاہ ہیں۔