Tag: COAS

  • آرمی چیف راحیل شریف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات

    آرمی چیف راحیل شریف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی نائب وزیردفاع محمدعبداللہ بن العیش نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سعودی نائب وزیردفاع محمدعبداللہ بن العیش کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جبکہ دفاعی شعبے میں تعاون پربھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • آرمی چیف راحیل شریف کی افغان صدراورعسکری حکام سے ملاقاتیں

    آرمی چیف راحیل شریف کی افغان صدراورعسکری حکام سے ملاقاتیں

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان میں قیام امن کے لئے سہہ فریقی مذاکرات کے بحالی کے لئے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے ایک روزہ دورے پرکابل پہنچ گئے ہیں۔

    آرمی چیف نے دورہ کابل پر افغان صدر اشرف غنی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے صدارتی محل پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کیں۔ جس میں امن مذاکرات، سرحدوں کے انتظامی امور اور افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنر راحیل شریف نے انسداد دہشت گردی آپریشن میں تعاون پربھی بات کی۔ امن عمل کے دوبارہ آغاز کیلئے 4 فریقی فریم ورک کے مطابق کام پر اور ایک دوسرے کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    آرمی چیف نے سرحدی دراندازی روکنے کیلئے اور مؤثر حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف بگرام بیس بھی گئے اور جنرل کیمبل سے ملے۔

    ملاقات میں افغان امن عمل،سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال ہوا اور مری امن عمل بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغان امن کیلئے 4 فریقی اجلاس جنوری میں ہوگا۔

  • پاک فوج دنیا کی بہترین جنگجو فوج ہے، آرمی چیف

    پاک فوج دنیا کی بہترین جنگجو فوج ہے، آرمی چیف

    اٹک: پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےاٹک میں فوجی مشقوں کامعائنہ کیااورکہا کہ دنیا پاک فوج کی جنگی صلاحیتوں کالوہامانتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف آج پاک فوج کے زیراہتمام ہونے والی نے جسمانی اورجنگی مستعدی کی مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دنیاکی بہترین جنگجو فوج ہے۔

    اس موقع پر جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا پاک فوج دنیاکی بہترین جنگجو فوج ہے جس کی صلاحیتوں کا عالمی سطح پربھی اعتراف کیا گیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلسل تربیت سےفوجی صلاحیتوں میں نکھارآتاہے۔

    اٹک میں پاک فوجی کی تربیتی مشقوں میں جوانوں نےمارشل آرٹ اورجسمانی کرتب بھی دکھائے اوراپنی سخت جانی کاثبوت دیا۔

    جنرل راحیل شریف اوردیگرمہمان جوانوں کی فوجی مہارت سےبے پناہ محظوظ ہوئے اورآرمی چیف نےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالوں کوانعامات بھی دیے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    پشاور: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔ آرمی چیف نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی شروع کردی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کو زلزلے سےہونےوالے نقصانات اورپاک آرمی کی امدادی کارروائیوں سے آگاہ کیا، ملک میں آنے والے بد ترین زلزلے کے فورا بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اعلی سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔

     اجلاس میں آرمی چیف نے ہدایات جاری کیں کہ پاک فوج کی تمام فارمیشنز کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

    انہوں نے کہا خاص طور پر دور دراز کے دیہی علاقوں تک پہنچا جائے، اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق پاک فوج کے تمام ہیلی کاپٹرز کو ممکنہ متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ نقصانات کا فوری ابتدائی تخمینہ لگا کر اس کی روشنی میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔

    اجلاس میں ملک بھر کے سی ایم ایچ اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کی ہدایات جاری کی گئیں اور انجینئر نگ کے شعبے کو متعلقہ مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت جا ری کی گئیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترکی کے وزیرخارجہ سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترکی کے وزیرخارجہ سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی کے  وزیر خارجہ فریدن ہادی سے ملاقات کی ہے۔

     آئی ایس پی آر کی طرف جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف اور ترک وزیر خارجہ نے دوران ملاقات باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ترک قیادت نےعلاقائی امن کیلئے پاکستان کےکردارکوسراہا،ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو شکست دینے میں پاک فوج کی شاندار قربانیاں ہیں۔

    ترک قیادت نے کہا کہ دونوں برادر قوموں کےدرمیان لازوال تعلقات ہیں، آرمی چیف نے ترکی کوسیکیورٹی چیلنجزپرتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیلنجزپرترکی کوتعاون فراہم کرینگے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ترک وزیردفاع،چیف آف جنرل اسٹاف سےبھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کادفاعی تعاون بڑھانےپربھی اتفاق کیا گیا ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل کی ترک صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں،آرمی چیف نے سیکیورٹی چیلنجز پر ترکی کو تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے ترک صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں۔۔ترک قیادت نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    ترک قیادت کا کہنا تھا کہ دونوں برادر قوموں کے درمیان لازوال تعلقات ہیں،دہشتگردی کو شکست دینے پر پاک فوج نے شاندار قربانیاں دیں۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ترکی کو سیکیورٹی چیلنجز پرتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    جنرل راحیل شریف نے ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی شرکت

    وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی شرکت

    راولپنڈی: وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کا اختتام ہوگیا، اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی تھے۔

    راولپنڈی کے گالف کلب میں کھیلی جانے والی تین روزہ وزیر اعظم گالف چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

    وزیر اعظم گالف چیمپیئن شپ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جیتے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آرمی چیف نےجیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کاکول کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کاکول کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول کا دورہ کیا ، جہاں انہیں ملٹری اکیڈیمی کاکول کی کیڈٹس کودی جانے والی تربیت سے متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

     جنرل راحیل شریف کو چوتھی پاکستان بٹالین پر ہونے والی پیش رفت سمیت اکیڈیمی کی استعداد کار میں اضافے کے لئے جاری مختلف منصوبوں بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔

    اس موقع پر ملٹری اکیڈیمی کاکول کے اساتذہ ، انسٹرکٹرز اور کیڈٹس سے تبادلہ خیال کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے زور دیا کہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی ماحول اور تبدیلیوں سے خود کو باخبر رکھیں۔

     انہوں نے زور دیا کہ وہ اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارتیں اور معیار کو برقرار رکھیں تاکہ وہ موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے موثر طور پر نبردآزما ہوسکیں ۔

  • ملیشین آرمی چیف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    ملیشین آرمی چیف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    راولپنڈی: ملیشیا کے آرمی چیف جنرل تان سری راجہ محمد آفندی نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈٰی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

    آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں کمانڈروں نے دفاع، ٹریننگ اور سیکیورٹی سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی، ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    جنرل آفندی نے پاک فوج کی آپریشن ضربِ عضب میں کامیابیوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ملاقات سے قبل پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ملیشیا کی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنرپیش کیا تھا۔

  • آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

    آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان میں قبائلیوں کی بحالی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیاہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیاہے جن میں کیڈٹ کالج جہاں 500سے زائد بچے تعلیم حاصل کریں گے ،وانا کیلئے 132کے وی کا گرڈ سٹیشن اور 62کلومیٹر لمبی ڈی آئی خان ،ٹانک روڈ کا ترقیاتی منصوبہ شامل ہے ۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ قبائلی عوام نے امن اور خوشحالی کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں ،قبائلی عوام امن کے قیام کیلئے مزید تعاون کرے اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے تک فوج وزیرستان میں ہی رہے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے وزیر ستان کی عوام کو روزگار ملے گااور معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔

    راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں استحکام لائیں گے اور روزگار پیداکریں گے ،دہشتگردوں کو ہرگز واپس نہیں آنے دیں گے، آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے ،فاٹا کے نوجوانوں کو پیشہ وارنہ کالج میں بھیجنے کی ہر ممکن مدد کریں گے۔