Tag: COAS

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، افغان صورت حال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، افغان صورت حال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے، جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی، اہم ترین ملاقات میں قومی سلامتی پالیسی،ملکی داخلی وسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم دفاعی حکام شریک ہیں جبکہ کئی اہم وفاقی وزرا بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔

  • آرمی چیف سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت اور انسانی بحران کو روکنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    دونوں ممالک کی جانب سے فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    انہوں نے افغان صورتحال، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

  • آرمی چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی، آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر زور دیا، انہوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین ہائی کمشنر کی پاکستان میں خدمات کی تعریف بھی کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلین ہائی کمشنر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

  • ‌بلوچستان میں زلزلے سے تباہی، آرمی چیف کی جوانوں کو انتظامیہ سے مکمل  تعاون کی ہدایت

    ‌بلوچستان میں زلزلے سے تباہی، آرمی چیف کی جوانوں کو انتظامیہ سے مکمل تعاون کی ہدایت

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں جوانوں کو انتظامیہ سےمکمل تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی اورمددکیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں جوانوں کو انتظامیہ سےمکمل تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں فوجی دستے، ریسکیو اور ریلیف کاموں میں حصہ لیں اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مقامی آبادی کو ہر ممکن سہولتیں دی جائیں،

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مقامی آبادی کو ہر ممکن سہولتیں دی جائیں اور متاثرین کی بحالی اورمددکیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلہ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    صوبے کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا، دو سو سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • آرمی چیف کا ہائبرڈ خطرات سےنمٹنےکےاقدامات پر زور

    آرمی چیف کا ہائبرڈ خطرات سےنمٹنےکےاقدامات پر زور

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرزکراچی کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرزکراچی کا دورہ کیا، کور ہیڈ کوارٹرز کراچی آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نےآرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوآپریشنل تیاریوں، تربیتی اور انتظامی امورپربریفنگ دی گئی ساتھ ہی آرمی چیف کو صوبے میں داخلی سیکیورٹی صورتحال سےبھی آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پرآرمی چیف نے ہائبرڈخطرات سےنمٹنےکےاقدامات پربھی زور دیا اور کہا کہ خطےکی تازہ پیشرفت کےتناظرمیں قومی ردعمل اپنانےکی ضرورت ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں فوجی معاونت سےآگاہ کیا گیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی گئی کہ ٹرانسفارمیشن  پلان ملک کےسب سےبڑے میٹرو پولیٹن کا معیاربلند کرنےکا منصوبہ ہے، جس کے تحت کراچی میں متعدد ترقیاتی منصوبےمکمل کیےجارہےہیں، آرمی چیف نے پلان پرعملدرآمد کیلئےکراچی کور کےکردار اور معاونت کو سراہا۔

    سیکیورٹی اداروں کےشہدا کےاہلخانہ سےملاقات

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے فوج، رینجرز،سیکیورٹی اداروں کےشہدا کے اہل خانہ سےملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف نےشہدا کےلواحقین سے خیریت دریافت کی، ملاقات میں آرمی چیف نے شہدا کےلواحقین کی فلاح وبہبود کیلئےفوری اقدامات کی ہدایت کی۔

    آرمی چیف کاخاتون پاکستان گورنمنٹ گرلزاسکول کا دورہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلزاسکول کراچی کا بھی دورہ کیا اور اسکول انتظامیہ کےمعیار اور سہولیات کی فراہمی کوسراہا، آرمی چیف کو آگاہ کیا گیا کہ اسکول زندگی ٹرسٹ کے زیر انتظام کام کررہا ہے۔

  • افغانستان سے انخلا آپریشن، اٹلی کے وزیر خارجہ کا آرمی چیف سے اظہار تشکر

    افغانستان سے انخلا آپریشن، اٹلی کے وزیر خارجہ کا آرمی چیف سے اظہار تشکر

    راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر موجود اٹلی کے وزیر خارجہ نے پاک فوج کے سپہ سالار سے اہم ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں سےمتعلق امور بھی زیرغورآئے۔

    ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اٹلی سےمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اٹلی کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سےکامیاب انخلاآپریشن پر اٹلی کے وزیر خارجہ نے آرمی چیف سےاظہار تشکر کیا، اطالوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کابل سےانخلا میں پاکستان کا کردار زبردست رہا،اٹلی کے وزیرخارجہ نے پاکستان سےتعاون کو فروغ دینےمیں دلچسپی کا اظہار کیا۔

  • آرمی چیف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ملاقات

    آرمی چیف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی، ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی افغانستان میں مفاہمتی عمل اور تنازع کشمیر پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستانی مشن کی اقوام متحدہ میں خدمات کو سراہا۔

  • آرمی چیف کا دورہ افغانستان، اہم ملاقاتیں، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کا دورہ افغانستان، اہم ملاقاتیں، آئی ایس پی آر

    کابل: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عوام کے دیر پا امن کی کوششوں کی حمایت کرتا رہےگا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا دورہ کیا، دورے میں آرمی چیف سے افغان صدر اشرف غنی نے تفصیلی ملاقات کی ، اہم ترین ملاقات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس بھی موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،افغان مفاہمتی عمل میں تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، مؤثربارڈر مینجمنٹ پربھی غور کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صدر سے ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن افغانستان کا مطلب پاکستان اور خطےمیں امن ہے،پاکستان افغان عوام کے دیر پا امن کی کوششوں کی حمایت کرتارہےگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اہم ترین ملاقات میں افغان صدر نے بامقصدبات چیت،افغان مفاہمتی عمل میں سنجیدہ کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

  • جارحانہ پڑوسی کے باوجود ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوئے: آرمی چیف

    جارحانہ پڑوسی کے باوجود ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوئے: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کا مقصد وقت کے ساتھ مختلف محرکات کا مقابلہ کرنا ہے۔ جارحانہ پڑوسی کے باوجود پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کا مقصد صرف اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنا نہیں، نیشنل سیکیورٹی کا مقصد وقت کے ساتھ مختلف محرکات کا بھی مقابلہ کرنا ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، نیشنل سیکیورٹی میں اب صرف فوج کا کردار نہیں رہا، دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو مختلف طرز کی دہشت گردی کا سامنا ہے، نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اخراجات بڑھانے سے انسانی ترقی کی قربانیاں دینا پڑتی ہیں، جارحانہ پڑوسی کے باوجود پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا، ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کے بجائے پاکستان نے دفاعی اخراجات میں کمی کی۔ پاکستان خطے میں خطرات کے باوجود دفاع کے اوپر کم خرچ کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان کا امن خطے کے امن کی ضمانت ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی پر قابو پانے کے لیے کم ترقی یافتہ علاقوں پر توجہ دی جارہی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے طویل جدوجہد کے بعد منزل کے قریب پہنچے۔ پاکستان کی جیو پولیٹیکل حیثیت خطے میں معاشی ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خواتین کو خراج تحسین

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خواتین کو خراج تحسین

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین قوم کی خوشحالی اور وقار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین قوم کی خوشحالی اور وقار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، خواتین قابل عزت و تکریم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین نے یونیفارم میں بھی اپنی صلاحیتیں منوائیں اور قوم کے وقار میں اضافے کے لیے خدمات انجام دیں، پاکستانی خواتین کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش رہیں۔

    خیال رہے کہ آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور دنیا کی ترقی و خوشحالی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا جارہا ہے۔