Tag: COAS

  • پاک فوج قطر سےاپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

    پاک فوج قطر سےاپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کی امیری بری فورسز کے کمانڈر سے ملاقات میں کہا کہ پاک فوج قطر سےاپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطر کی امیری بری فورسز کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو آمد پرقطری کمانڈر کو پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ قطری کمانڈر کی یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو میں قطری کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی و پیشہ وارانہ دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورت حال پراظہار خیال کیا گیا اور افغان مفاہمتی عمل اوردفاعی و سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق قطری کمانڈرنےخطے میں پاک فوج کی امن و استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قطر سےاپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

    گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا تھا ، اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم کی تعریف کی اور قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کی رٹ قائم کرنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں امن لوٹ آیا ہے، امن و استحکام کو مزید تقویت دے رہے ہیں، آپریشن ردالفساد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہمیں چوکنا رہتے ہوئے دشمن کی سازشیں ناکام بنانی ہیں، ترقی و امن کا سفر متحد ہوکر طے کرنا ہے۔

  • پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف

    پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کشمیر کازکےساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق کی ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خصوصاً ایل اوسی اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاک فوج کشمیرکازکےساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے دورے کے دوران کہا تھا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہی ہے، پاک فوج ایل او سی کے عوام کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

  • آرمی چیف سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے والی ونیسا اوبرائن کی ملاقات

    آرمی چیف سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے والی ونیسا اوبرائن کی ملاقات

    راولپنڈی: دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے والی غیر ملکی خاتون ونیسا اوبرائن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ونیسااوبرائن نے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف نے ونیسا اوبرائن کی کامیابیوں کو سراہا اور خیرسگالی سفیر کےطور پر پاکستان کی اہمیت اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا۔

    واضح رہے کہ ونیسا اوبرائن دنیا کے بلندترین اور گہرے ترین مقامات تک پہنچ چکی ہیں، ونیسا اوبرائن نےدنیا کےبلند ترین مقام ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سرکی اور دنیا کے گہرے ترین مقام چیلنجر ڈیپ تک بھی رسائی حاصل کی، ونیسا اوبرائن دونوں مقامات پر سبز ہلالی پرچم اپنے ساتھ لےکر گئیں۔

    مزید پڑھیں:  عدم استحکام کی کوشش کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

    چیلنجرڈیپ دنیا میں سمندر کا گہرا ترین مقام ہے، یہ دس ہزارنو سو دو سےدس ہزارنو سو انتیس میٹر گہرائی میں واقع ہے، چیلنجر ڈیپ کا تعین انتہائی گہرائی میں جانے والے پیمانےکےذریعےکیا گیا ہے۔

  • آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کا دورہ کیا اس دوران زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال، افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ، افغانستان میں دیرپا امن کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق زلمے خلیل زاد نے خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    https://urdu.arynews.tv/us-envoy-nato-meet-bajwa/

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ودیگر ارکان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اورافغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن سکاٹ ملر نے ملاقات کی تھی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

  • مادروطن کا  دفاع  یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

    مادروطن کا دفاع یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ کیا ہے، جہاں پاک فوج کے سپہ سالار کو آرمی کی آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوجرانوالہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، دورے میں جنرل قمرجاوید باجوہ نے مرالہ ہیڈ ورکس پر تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا،تربیتی مشقوں میں روایتی اور جنگی آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پرجوانوں کےاعلیٰ تربیتی معیارکو سراہا، آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا، دورے کے موقع پر آرمی چیف کو سی ایم ایچ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کےبارے میں آگاہ کیا گیا،آرمی چیف نے کورونا وبا پرقابو پانے میں آرمی میڈیکل کور کی تعریف کی۔

    بعد ازاں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنگی تیاریوں میں بھی تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جبکہ پیشہ ورانہ مہارتوں میں تربیت کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہرطرح کے حالات میں پاک فوج قوم کی توقعات میں پورا اترے گی اور انشااللہ مادر وطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔

  • آرمی چیف سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینیڈکٹ ڈی سیرجٹ نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینیڈکٹ ڈی سیرجٹ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق سوئس سفیر نے دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور مزید بہتری کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے خطے میں تنازعات سے بچاؤ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور نیٹو کمانڈر کی ملاقات

    انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے شاندار کردار ادا کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اورافغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے میں امن و استحکام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغان امن عمل اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے امور بھی زیر غور آئے، اس دوران پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مولانا عادل خان کے قتل پر اظہار افسوس

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مولانا عادل خان کے قتل پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں مولانا عادل خان کے قتل پر اظہار افسوس اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ پاکستان میں ملک دشمنوں کی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں مولانا عادل خان کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان میں ملک دشمنوں کی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔

    آرمی چیف نے مجرمان کو کٹہرے میں لانے کے لیے سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کی ہدایات بھی کردی ہیں۔

    خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ اور ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے۔

    مولانا عادل کو 2 گولیاں لگیں جن میں سے ایک ان کی گردن پر لگی، اسپتال پہنچنے تک مولانا عادل دم توڑ چکے تھے۔

    مولانا ڈاکٹر عادل خان وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ کے رکن بھی تھے۔

  • آرمی چیف کا چینی سفیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

    آرمی چیف کا چینی سفیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیے میں باہمی دلچسپی و تعاون، علاقائی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چین کے سفیر یاؤ جنگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، آرمی چیف نے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر پر چین کے موقف کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی جانب سے سیکیورٹی تعاون کی بھی تعریف کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی سفیر نے خطے میں پاکستانی کے مثبت کردار اور سفارتی تعاون بڑھانے کےعزم کو بھی دہرایا۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف سے ملاقات سے قبل چینی سفیر نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں بھی باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چین کے سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو گا، ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دوست اور برادر ملک ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقائی ترقی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

    اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دنیا کے لیے ایک قابل تقلید منصوبہ ہے۔

    ملاقات کے دوران انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا جائزہ اجلاس پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر بہتر کارکردگی دکھائی۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ نہایت اہم اور دفاعی امور پر مبنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اہم دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

    آرمی چیف سوموار کی صبح ریاض کے ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں ان کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے دوران دونوں ممالک میں حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگوکی جائے گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ اور بنیادی طور پر دفاعی امور پر مبنی ہے۔

    اپنے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان قائم دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی امور کے علاوہ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعلقات میں مزید تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں کے درمیان کرونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی اور پولیو مہم کی بحالی پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کرونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی اور پولیو مہم کی بحالی پر گفت و شنید ہوئی۔

    اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی انسداد پولیو مہم میں کوششیں قابل تعریف ہیں، پاک فوج نے ہر جگہ انسداد پولیو مہم کی رسائی یقینی بنائی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم قومی کاز ہے، پاکستان کو پولیو فری بنانے کی قومی کوشش کا حصہ ہیں۔ کامیاب مہم کا سہرا موبائل ٹیمز، صحت عامہ اور سیکیورٹی اداروں کے سر ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گفتگو میں انسداد پولیو مہم کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر بھی بات ہوئی، بل گیٹس نے کرونا وائرس پر قابو پانے کی پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کو بھی سراہا۔

    بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کم وسائل کے باوجود کامیابی سے کرونا وائرس پر قابو پایا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف کامیابی قومی حکمت عملی کے نتیجے میں ممکن ہوئی، این سی او سی کے ذریعے قومی حکمت عملی کا اطلاق یقینی بنایا گیا۔

    بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ گیٹس فاونڈیشن عالمی وباؤں کے خلاف تعاون جاری رکھے گی جبکہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان سے بھی تعاون جاری رہے گا۔