Tag: COAS

  • عسکری تاریخ محفوظ کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے، آرمی چیف

    عسکری تاریخ محفوظ کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عسکری تاریخ محفوظ کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینئم جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، فرسٹ پی ایم اے کورس کے ویٹرنز ودیگر نے شرکت کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق افسران کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری بیس قائم کیا ہے، عسکری تاریخ محفوظ کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے، انسٹیٹیوٹ میں محفوظ تاریخ نوجوان افسران کے لیے مشعل راہ ہوگی۔

    مزید پڑھیں: منظم کوششوں سے پولیوکا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکےگا، آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کے مطابق فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کا آغاز جنوری 1948 میں ہوا، پی ایم اے لانگ کورس کے 62 افسران 4 فروری 1950 کو فوج کا حصہ بنے، پی ایم اے لانگ کورس میں میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر بھی شامل تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ادارے روٹری انٹرنیشنل کی ٹیم نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ہیلتھ کیئر بالخصوص پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کی منظم کوششوں سے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں روٹری انٹرنیشنل کی خدمات کو بھی سراہا۔

  • خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے، آرمی چیف

    خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی سیکریٹری دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں، خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے چاہتے ہیں کہ فریقین بیان بازی سے گریز کریں، نئی محاذ آرائی کی طرف بڑھنے کے بجائے خطے میں کشیدگی کا خاتمہ کیا جائے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کرکے خطے میں امن کے لیے اقدامات کیے، پاکستان افغان امن عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑی تو جارحیت کا جواب دیں گے۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر گفتگو

    واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، جس میں علاقائی صورت حال بالخصوص مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر بات چیت کی گئی تھی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر ممکن طور پر تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے، خطے میں امن و استحکام کے لیے سب تعمیری کردار ادا کریں۔

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں صورت حال کو کشیدہ کررہا ہے، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں، امریکی مفادات، اہلکاروں، تنصیبات اور شراکت داروں کا تحفظ کریں گے۔

  • آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر گفتگو

    آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر گفتگو

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں علاقائی صورت حال بالخصوص مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے رابطہ کیا، آرمی چیف نے کہا کہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے بامقصد رابطے کیے جانے چاہئیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر ممکن طور پر تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے، خطے میں امن و استحکام کے لیے سب تعمیری کردار ادا کریں۔

    پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں صورت حال کو کشیدہ کررہا ہے، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں، امریکی مفادات، اہلکاروں، تنصیبات اور شراکت داروں کا تحفظ کریں گے۔

    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد دنیا بھر میں رابطے شروع کردئیے ہیں، مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی سے امریکی صدر کے اقدام سے متعلق گفتگو کی۔

    مائیک پومپیو نے فرنچ اور برطانوی ہم منصب کو بھی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے لوگوں اور مفاد کا تحفظ کرے گا، ایران کے اقدامات خطے میں عدم استحکام کا باعث ہیں۔

    یاد رہے کہ بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، ان کے قافلے کومیزائل سےنشانہ بنایا، پینٹاگون کا کہنا تھا کارروائی صدرٹرمپ کے حکم پرکی گئی۔

  • آرمی چیف سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سینیٹر نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

    خیال رہے کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم آج ہی 10 رکنی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، وفد کی سربراہی سینیٹر گراہم کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کی بحرین روانگی سے قبل امریکی سینیٹر نے ان سے بھی ملاقات کی، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود رہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے وفد بھی شامل تھے۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کا معاملہ اٹھایا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے خلاف بھارتی حکومت امتیازی پالیسیاں اپنا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ خطے میں امن کا بگاڑ روکنے کے لیے امریکا کی مستقل توجہ ضروری ہے۔ امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے پاکستان اور امریکا میں شراکت داری اہم ہے۔

  • آرمی چیف کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

    آرمی چیف کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا اور خود انحصاری کے لیے پی اے سی کی کاوشوں کی تعریف کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پی اے سی کا منصوبوں میں بین الاقوامی معیار اپنانا قابل تعریف ہے۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےبرطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    بعدازاں آرمی چیف سےروسی وزیرصنعت وتجارت نے بھی ملاقات کی تھی جس میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت واستحکام دینے پر اتفاق کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خطےمیں امن واستحکام، اقتصادی ترقی کیلئےکوششیں کرنےکےعزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

  • آرمی چیف سے ایرانی عسکری قیادت کی ملاقاتیں

    آرمی چیف سے ایرانی عسکری قیادت کی ملاقاتیں

    تہران : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ، جس میں باہمی عسکری تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی گئی اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل سربراہ اور ایرانی سپہ سالارمیجرجنرل سیدعبدالرحیم موسوی کی ملاقات ہوئی ، ملاقاتوں میں باہمی عسکری تعلقات،تعاون پر بات چیت کی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تہران پہنچے تھے ، جہاں انھوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر بھی بات چیت ہوئی۔

    خیال رہے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ’آئین ذمہ داری کے مطابق جمہوری حکومت کی حمایت کررہےہیں، پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے دونوں (وزیراعظم، آرمی چیف) رابطے میں رہیں، ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں مگر یہ علیحدہ بات ہے کہ ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوگی۔

  • ملک میں اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی: آرمی چیف

    ملک میں اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی: آرمی چیف

    پشاور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران کہا کہ وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک میں اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فرنٹیئر کور میوزیم اور فورٹ گیلری کا بھی دورہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ بالخصوص فاٹا میں امن کے لیے فرنٹیئر کور کا اہم کردار ہے، وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سےممکن ہوئی، ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

    گزشتہ روز آرمی چیف نے آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا تھا اور کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کرنل کمانڈنٹ آرمرڈ کور کے بیجز لگائے۔

    آرمی چیف نے روایتی اور غیر روایتی جنگ میں آرمرڈ کور کی کارکردگی کو بھی سراہا تھا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    اسلام آباد: آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی۔

    اس سے قبل 226 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے چیلنجز، مشرقی سرحد اور ایل او سی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی معاملات پر ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ امن و استحکام کی صورتحال قوم اور اداروں کی مرہون منت ہے، مذموم مقصد کے لیے قربانیوں کے ثمرات رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے، افواج پاکستان آئین کے مطابق فرائض انجام دیتی رہے گی۔

    آرمی چیف نے مزید کہا تھا کہ قومی کاشوں اور مسلح افواج کی قربانیوں سے بہتر اندرونی سیکیورٹی اور استحکام حاصل کیا ہے۔

  • تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے، آرمی چیف

    تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی مدد کے لیے آئین کے تحت تفویض فرائض انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 226ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں قومی سلامتی ، جیو اسٹریٹیجک حالات اور کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہر قسم کے چیلنجز، مشرقی سرحد، ایل او سی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، قومی معاملات پر ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ امن و استحکام کی صورت حال قوم اور اداروں کی مرہون منت ہے، مذموم مقصد کے لیے قربانیوں کے ثمرات رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے، افواج پاکستان آئین کے مطابق فرائض انجام دیتی رہے گی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ قومی کاشوں، مسلح افواج کی قربانیوں سے بہتر اندرونی سیکیورٹی اور استحکام حاصل کیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بہتر امن و امان کی صورت حال قوم اور اداروں مرہون منت ہے، تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے۔

  • آرمی چیف سے عمان کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے عمان کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمان کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    عمانی جنرل احمد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں گراں قدر ہیں، پاک فوج کا خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار قابل رشک ہے۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ چین پر تھے جہاں انہوں چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

    آرمی چیف نے کمانڈر پی ایل اے اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف نے چینی عسکری قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ قراردادوں کا احترام کرے، بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چینی عسکری قیادت نے کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی مکمل حمایت کی تھی۔