Tag: coast gaurd

  • کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں: 12اسمگلر اور پانچ تارکین وطن گرفتار، منشیات اور چھالیہ برآمد

    کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں: 12اسمگلر اور پانچ تارکین وطن گرفتار، منشیات اور چھالیہ برآمد

    کراچی : پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں جاری ہیں، کروڑوں روپے کی منشیات اور اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گذشتہ 15دنوں کے دوران مختلف جگہوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے اسمگل شدہ اشیاء اور منشیات برآمد کر لیں۔ کوسٹ گارڈ نے ناکہ کھاری چیک پوسٹ بلوچستان میں چیکنگ کے دوران مسافر کوچز سے22.5کلوگرام حشیش اور480گرام ہیروئن برآمد کی اس دوران دس اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔

    دوسری کارروائی میں کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب ٹرک کی تلاشی کے دوران246بوری چھالیہ برآمد کی گئی اوردو ملزمان کو گرفتار کیا گی، ایک اور کارروائی میں چیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے225کلو گرم چھالیہ برآمد کر لی گئی۔

    بلوچستان میں سمندر میں چیکنگ کے دوران ایک لانچ سے4,500لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کیا گیا، اس کے علاوہ  ترجمان کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ پاک ایران بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے کی منشیات ، غیر قانونی ڈیزل، چھالیہ اور 12اسمگلرز اور5تارکین وطن کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، پکڑی جانے والی منشیات ،متفرق اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • کوئٹہ: چرس اور گٹکا کی بھاری تعداد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: چرس اور گٹکا کی بھاری تعداد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ : پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی چرس اور مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پرجیوانی، گوادر(بلوچستان) کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے دورانِ چیکنگ ساحل سمندر پر لنگر انداز ایک اسپیڈ بوٹ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 32 کلو گرام چرس اور 347 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر لیا۔ یہ منشیات پاکستان سے مشرق وسطیٰ اسمگل کی جا رہی تھی۔

    برآمد ہونے والی منشیات، اسپیڈ بوٹ اور گٹکا پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریباً پانچ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران منشیات کے خلاف کا روائیوں کے دوران تین ہزار کلو گرام منشیات کراچی اور بلوچستاں کے علاقوں سے پکڑی ہے۔

    ڈی جی کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر عتیق الرحمن نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعامات کااعلان کیا ہے۔

  • کوسٹ گارڈ نے اسمگلروں سے برآمد بازوں کوآزاد کردیا

    کوسٹ گارڈ نے اسمگلروں سے برآمد بازوں کوآزاد کردیا

    کراچی : اسمگلروں کے قبضے سے بازیاب ہونے والے اعلیٰ نسل کے بازوں کو آزاد کردیا گیا،۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے کروڑوں روپے مالیت کے اعلیٰ نسل کے باز آزاد کردیئے ۔

    ہاکس بے کے مقام پر بازوں کوکھلی فضاوٴں میں آزاد کردیا گیا۔ کوسٹ گارڈ کورنگی گیریسن کے کمانڈنٹ کرنل منورنے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز موچکو کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک بس سے سات کے قریب اعلیٰ نسل کے باز قبضے میں لئے گئے تھے ۔

    ان کاکہنا تھا کہ بازوں کو گوادرسے ایران اورپھرعرب ممالک میں اسمگل کیا جانا تھا۔ انہوں نئے کہا کہ قبضے میں لئے گئے بازوں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑ روپے سے زائدہے۔

  • ترکی کے کوسٹ گارڈز نے86 تارکین وطن کوڈوبنےسےبچا لیا

    ترکی کے کوسٹ گارڈز نے86 تارکین وطن کوڈوبنےسےبچا لیا

    استبول: ترکی کے کوسٹ گارڈ نے چھیاسی تارکین وطن کوریسکیوکرتے ہوئے انسانی اسمگلروں کےگروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔

     ترکی کےمغربی ساحل کےقریب سمندرمیں بھٹکتےہوئےدوکشتیوں میں سوارچھیاسی غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی کوبچالیاگیا۔

    شامی اورافغان باشندوں پرمشتمل افرادکی کشتی کوترکی کےمغربی ساحلی علاقےڈکٹاکےقریب سےریسکیوکیا گیااوردوانسانی اسمگلروں کوگرفتارکرلیا گیا۔

    دوسرے واقعہ میں ربرکی کشتی میں سوارشامی پناہ گزینوں کی کشتی کواِزمیرکےساحل کےقریب سے بچایاگیا،تارکین وطن کی بڑی تعداد میں زیادہ ترمرد ہیں۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈ کی پینتیسویں پاسنگ آوٴٹ پریڈ

    پاکستان کوسٹ گارڈ کی پینتیسویں پاسنگ آوٴٹ پریڈ

    کراچی : پاکستان کوسٹ گارڈ کی پینتیسویں پاسنگ آوٴٹ تقریب ہوئی، پریڈ کے مہمان خصوصی کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ تھے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے .

    دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔ کورنگی کراچی میں سادہ اور پروقار تقریب میں مہمان خصوصی کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کو 425 پاس آوٴٹ ہونے والے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

    لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ اس موقع پر کوسٹ گارڈ کا بینڈ فضا میں مسحور کن دھنیں بکھیرتا رہا۔

    پاس آوٴٹ ہونے والے کوسٹ گارڈ کے جوانوں نے جسمانی تربیت کے علاوہ مسلح دہشت گردوں سے نمٹنے ، آگ لگے دائرے سے کامیاب چھلانگ لگانے۔

    جوڈو کراٹے کے ذریعے ٹائلوں کو توڑنے کا کامیاب عملی مظاہرہ بھی کیا۔ پاس آوٴٹ ہونے والے جوانوں میں اعزازات بھی تقسیم کئے گئے۔

    مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا دہشت گردی اور انتہا پسندی ملک کی جڑوں کوکھلا کر رہی ہے ، دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔

    لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کوسٹ گارڈ کی کوششوں سے منشیات ، انسانی اسمگلنگ میں کمی ہوئی۔