Tag: coast guard

  • ترکی: غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک

    ترکی: غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک

    ترکی: غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، مہاجرین کی کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گئی جس کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مہاجرین کی آنکھوں میں ترقی اور خوش حال زندگی کا خواب سمندر برد ہوگیا، کشتی ڈوبنے سے پانچ مسافر ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوبے والی کشتی میں افغانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے 15 افراد سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

    کشتی میں سوار 2 افراد نے تیر کراپنی جان بچائی جبکہ لاپتہ ہونے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

    خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں ترکی سے غیر قانونی طور پر یونان جانے کی کوشش نے 9 افراد کی زندگیاں نگل لی تھیں، کشتی ڈوبے سے متعدد افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

    بحیرہ روم، مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 250 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 2015 میں ہی یونان کے ساحل رہوڈس اور کالیمنوس کے نزدیک دو کشتیاں ڈوب گئ تھیں، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 22 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔

    غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں اب تک ہزاروں تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال آنکھوں میں خوشحال مستقبل کے خواب سجائے محفوظ مقام کی جانب سفر کرنے والے مہاجرین کی کشتیاں بحیرہ روام میں ڈوب جانے کے باعث 250 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، تمام افراد تین الگ الگ کشتیوں میں سوار تھے۔

  • پسنی میں‌ مکان پر چھاپہ، ایک ارب 20 کروڑ روپے کی منشیات برآمد

    پسنی میں‌ مکان پر چھاپہ، ایک ارب 20 کروڑ روپے کی منشیات برآمد

    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں خالی مکا ن سے ایک ارب 12 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر پسنی (بلوچستان ) میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ کوسٹ گارڈز کی موبائل نے گشت کے دوران پسنی ائر پورٹ کے قریب چاکک گوٹھ میں ایک مشکوک خالی مکان پر چھاپہ مار ا،مکمل تلاشی کے بعد اس مکان کے کمروں میں چھپائی گئی 922 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

    ضبط کی جانے والی منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں مارکیٹ میں تقریباً ایک ارب 12 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بھی پاکستان کوسٹ گارڈزنے کوسٹل ہائی وے بدوک چیک پوسٹ(پسنی) کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک خالی ٹرک کے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی 2600 کلو گرام چرس برآمد کی تھی جس کی مالیت اربوں روپے تھی اور اس کارروائی میں دو اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر عتیق الرحمن نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے۔

  • سچ بولنے پربھارتی ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ کا کورٹ مارشل

    سچ بولنے پربھارتی ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ کا کورٹ مارشل

    ممبئی : پاکستان پر جھوٹے الزامات کا بھانڈا پھوڑنے والے بھارتی کوسٹ گارڈ کے سربراہ کیخلاف کورٹ مارشل کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مبطابق بھارت کا مکردہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، سچ بولنے پر بھارتی ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ کے کورٹ مارشل کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    لوشالی نے بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے کشتی کو دہشت گردوں کی جانب سے اڑانے کا پول ایک انٹرویو میں کھول دیا تھا۔

    لوشالی نے اعتراف کیا تھا کہ مبینہ طور پاکستان کی طرف سے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہونے والی کشتی کو ’اڑانے کا حکم‘خود انھوں نے دیا تھا۔

    بھارت نے الزام عائد کیا تھا کہ کشتی میں دہشت گردسوار ہیں جو بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں، کشتی کو ممبئی کی سمندری حدود میں بھارتی نیوی نے تباہ کردیا تھا۔