Tag: Cobbler who severed thumb in freak accident has it replaced with his big toe

  • محنت کش نے کام کی خاطر پیر کا انگوٹھا ہاتھ میں لگو لیا

    محنت کش نے کام کی خاطر پیر کا انگوٹھا ہاتھ میں لگو لیا

    لندن : برطانیہ میں جوتوں کے کاریگر نے جوتے بنانے کی خاطر اپنا پاؤں کا انگوٹھا کٹوا کر ہاتھ میں لگوا لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری نے اپنے کام کو جاری رکھنے کی خاطر یہ انتہائی قدم اٹھایا اور اپنے پیر کے انگوٹھے سے محروم ہوگیا۔

    یہ دلچسپ واقعہ انگلینڈ کے شہر ڈربی میں اس وقت پیش آیا جب ایک جوتوں کا کاریگر اپنی دکان میں بیٹھا ایک جوتا تراش رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ مشین میں آگیا اور اس کی آنکھوں کے سامنے ہاتھ کا انگوٹھا ٹکرے ہوکر زمین پر گرگیا۔

    کاریگر ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ جب میرا انگوٹھا کٹ گیا تو میں نے سوچا اب میں جوتے کیسے بناؤں گا، انگوٹھے کے بغیر کو جوتا پکڑ بھی نہیں سکتا، جوتے نہیں بنیں گے تو میرا کام بند ہوجائے گا دکان بند ہوجائے گی اور یہی سوچ کر میری آنکھوں سے آنسوں بہنے لگے۔

    ڈیوڈ نے بتایا کہ میں ابھی اپنی دکان کا سوچ کر رو رہا تھا کہ اتنے میں ایمبولینس آگئی اور مجھے کنگز ملز اسپتال پہنچایا گیا جہاں میں نے ڈاکٹر کو اپنی مشکل بتائی تو ڈاکٹر نے کہا کوئی مسئلہ نہیں باؤں کا انگوٹھا ہاتھ میں لگوا لو۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 10 گھنٹے کی آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے ڈیوڈ کے پاؤں کا انگوٹھا کاٹ کر ہاتھ میں لگایا جس کے بعد وہ دوبارہ اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔