Tag: COCK STUDIO

  • ایک اور بھارتی اداکارہ "پسوڑی” کی دیوانی، ویڈیو شیئر کردی

    ایک اور بھارتی اداکارہ "پسوڑی” کی دیوانی، ویڈیو شیئر کردی

    ممبئی : پاکستانی میوزِک شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے گانے پسوڑی نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔

    پاکستان کے دو معروف فنکاروں گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گل کے گائے ہوئے شہرت یافتہ گانے پر بھارتی فلموں کی خوبصورت اداکارہ کریتی سینن کی گنگناتی ہوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ کی خوبرو صف اول کی ہیروئن کریتی سینن بھی پاکستانی گانے پسُوڑی کی مداح نکلیں۔ اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں جبکہ کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔

    پنجابی زبان میں بنایا گیا یہ گانا ریلیز ہونے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مقبول ہوگیا۔ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اسے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔

    میوزک پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان عرف زلفی نے مداحوں کی جانب سے گانے کو پسند کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    لاتعداد بالی ووڈ اداکاروں کے بعد اس مر تبہ اداکارہ کریتی سینن نے اس حوالے سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

    اداکارہ کریتی سینن لداخ کی سیر کے دوران اپنی گاڑی میں پسوڑی گانا سنتے ہوئے گُنگنا رہی ہیں اور وہ اس پر خوب انجوائے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    اپنی ویڈیو کے کیپشن میں کریتی سینن نے اس گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اکثر شوٹنگ پر جاتے ہوئے اس گانے کو انجوائے کرتی ہوں، میں اس کے سحر میں مبتلا ہوگئی ہوں۔

    یہی نہیں اس سے قبل ارجن کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری میں پاکستانی گلوکاروں علی سیٹھی اور شئے گِل کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اب تک صرف یوٹیوب پر اس گانے کو (128,262,441) بارہ کروڑ 82لاکھ 62ہزار سے زائد صارفین اس گانے کو سن چکے ہیں۔

  • ڈچ گلوکارہ ” پسُوڑی ” کی دیوانی نکلی، ویڈیو وائرل

    ڈچ گلوکارہ ” پسُوڑی ” کی دیوانی نکلی، ویڈیو وائرل

    نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والی ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے پاکستانی گانا "پسوڑی” بہت عمدہ اور خوبصورتی سے گا کر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی شہرت کے جھنڈے گاڑے تھے اور اب یہ گانا یورپ میں بھی مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔

    Coke Studio | Season 14 | Pasoori | Ali Sethi x Shae Gill - YouTube

    پسوڑی کو ایما ہیسٹرز کی آواز میں بہت پسند کیا جارہا ہے خصوصاً ڈچ گلوکارہ کی جانب سے پنجابی تلفظ کی بہترین ادائیگی پر ان کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ اس گانے کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے جبکہ اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں اور کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔

    اس گانے کو رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 10کروڑ سے زائد بار سنا جاچکا ہے۔

  • علی ظفر کا گانا’روک اسٹار‘ پاکستان بھارت میں یکساں مقبول

    علی ظفر کا گانا’روک اسٹار‘ پاکستان بھارت میں یکساں مقبول

    کوک اسٹوڈیو نامی مشہورزمانہ میوزک شو میں پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گانے ’روک اسٹار‘ کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

    علی ظفر کا شمار برصغیر کے صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی دل آویز شخصیت اور وجیہہ پرسنالٹی کے سبب انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ ان کی بے مثال گائیکی کی صلاحیتوں کی بنا پر انہیں پاکستان میں صفِ اول کے گلوکار کادرجہ حاصل ہے۔

    کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں علی ظفر کے گانے ’روک اسٹار‘ کو اس کی دلچسپ شاعری اور عمدہ موسیقی کی بناپر بے پناہ پذیرائی مل رہی اوراسے عوام اور خواص میں یکساں پسند کیا جارہاہے۔

    گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے ہوسکتا ہے کہ بالی وڈ اداکار ریتک روشن اور پاکستانی سیاستدان عمران خان نے بھی اپنی ٹویٹر پیغامات میں اس گانے کی تعریف کی ہے۔

    گانے کو کیا عدنان سمیع کیا ابھیشیک کپور سب ہی پسند کررہے ہیں۔ امید ہے کہ علی ظفر آئندہ بھی اسی قسم کی کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے۔ وہ افراد جنہوں نے ابھی تک یہ گانا نہیں سنا وہ اسے یہاں سن سکتے ہیں۔