Tag: cockroaches

  • مردہ لال بیگوں پر مصوری کے شاہکار

    مردہ لال بیگوں پر مصوری کے شاہکار

    فلپائن میں  ایک  مصورہ  نے  اچھوتے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردہ لال بیگوں پر خوبصورت پینٹگز کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    ایک اچھے فنکار کی خوبی ہوتی ہے کہ وہ ہر دم کچھ نیا کرنے کی جستجو میں رہتا ہے اور اسی کوششوں میں ایسے فن پارے تخلیق پاجاتے ہیں جنہیں دنیا سراہتی ہے۔

    آپ کا اپنی زندگی میں بہت ساری ایسی خواتین سے واسطہ پڑتا ہوگا جو گھروں، دفاتر میں پائے جانے والے لال بیگ سے انتہائی خوفزدہ ہوتی ہیں اور وہاں قدم بھی نہیں رکھتیں جہاں یہ حشرات الارض نظر آجائے، مگر ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کے بارے میں بتارہے ہیں جنہوں نے ڈرنے کے بجائے اپنے فن کو اچھوتے انداز میں پیش کرنے کے لیے مردہ لال بیگوں کا انتخاب کیا۔

    غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی رہائشی برینڈا ڈیلگاڈو نامی فنکارہ مردہ لال بیگوں پر اب تک ہالینڈ کے مصور ونسینٹ وین، افسانوی کردار مارول وینم، تاروں بھری رات، سرسبز نظارے ودیگر پینٹ کرچکی ہیں۔

    اس حوالے سے برینڈا کا کہنا ہے کہ اسے یہ اچھوتا خیال اس وقت آیا جب وہ اپنے کام کی جگہ مرے ہوئے لال بیگ ہٹا رہی تھی، اسی دوران میری نظر انکے چمکدار اور ہموار پروں پر پڑی۔

    برینڈا نے  بتایا کہ مردہ لال بیگوں کو دیکھ کر میں نے سوچا کہ اسے اپنا کینوس بنایا جائے  اور یہ بہت ہی انوکھا آئیڈیا تھا۔

    فنکارہ نے مردہ لال بیگوں پر آئل پینٹ کا استعمال کرتے ہوئے کئی شاہکار تخلیق کیے جن میں پورٹریٹ، افسانوی کردار، سینریز، تاروں بھری رات کا دلفریب منظر شامل ہیں۔

    تیس  سالہ مصورہ کا کہنا ہے کہ جب بھی آپ کو کوئی اچھوتا آئیڈیا آئے تو اپنے چھپے ہوئے ہنر کے اظہار کے لیے گھبرائیں نیہں، کیونکہ آپ ناممکن بھی ممکن بناسکتے ہیں۔

  • لال بیگ مارنے کی کوشش میں دھماکا، گھر کا لان تباہ

    لال بیگ مارنے کی کوشش میں دھماکا، گھر کا لان تباہ

    ریوڈی جنیرو: برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں لال بیگوں کو مارنے کی کوشش میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر کا لان تباہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عام طور پر لال بیگ اور چھپکلیوں کو مارنے کے لیے عوام کی جانب سے اسپرے کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن برازیل میں ایک شخص نے لال بیگوں کو مارنے کے لیے دھماکے سے گھر کا لان ہی تباہ کردیا۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جنیرو میں سیزرشومٹنز نامی شخص کے گھر کے لان میں لال بیگ کی بڑی تعداد نے حملہ کیا تو اس نے انہیں جلانے کی ٹھان لی اور لان میں ایندھن پھیلا کر ماچس سے اسے آگ لگادی۔

    سیزر شومٹنز کی لال بیگوں کو مارنے کی کوشش تو کامیاب ہوگئی لیکن پورا ہرا بھرا لان ہی دھماکے سے اڑ گیا۔

    اس موقع پر لان میں موجود 2 پالتو جانور بھی اپنی جان بچاتے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ آگ لگانے والا شخص خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

    برازیلی شہری کی اس عجیب و غریب حرکت کی ویڈیو گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مذکورہ شخص لال بیگوں کو مارنے کے لیے ماچس جلا کر آگ لگا رہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیزرشو نے پہلے دو مرتبہ ماچس جلا کر مذکورہ جگہ پر پھینکی لیکن وہ ناکام رہا تاہم تیسری بار زور دار دھماکا ہوا۔

    اڑتالیس سالہ سیزرشومٹنز ٹرک ڈرائیور ہے اس کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ نے گارڈن میں لال بیگوں کی موجودگی کی شکایت کی تھی میں نے انہیں ٹھکانے لگانے کی ٹھان لی تھی۔

  • لال بیگوں کی محبت میں گرفتار نوجوان

    لال بیگوں کی محبت میں گرفتار نوجوان

    ٹوکیو: لال بیگوں سے محبت کرنے والے جاپانی نوجوان کا کہنا ہے کہ اُسے کاکروچز سے بہت پیار ہے اور وہ ان کے بغیر نہیں رہ سکتا۔

    اسٹاریٹکس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یوتا شینوہارا نامی 25 سالہ نوجوان لال بیگوں سے نہ صرف محبت کرتا ہے بلکہ وہ ہر وقت انہیں اپنے ساتھ بھی رکھتا ہے اور جب وہ مرجاتے ہیں تو انہیں پکا کر کھا جاتا ہے۔

    شینو کا کہنا تھا کہ ’ایک لال بیگ جس کا نام لیزا رکھا وہ میرے ساتھ ڈیڑھ سال تک رہا، میں اُس کے ساتھ بہت خوش رہتا اور بہت ساری باتیں کرتا تھا کیونکہ میرا یقین تھا کہ وہ میری باتوں کو غور سے سُنتی ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    今日も元気なリサちゃん。

    A post shared by 地球少年 / Yuta Shinohara (@y.shino.earth) on

    جاپانی نوجوان کا کہنا تھا کہ لیزا اپنے ڈنگ ہلا کر میری باتوں کا جواب بھی دیتی تھی، ایک روز اُس کی طبیعت خراب ہوئی اور میں نے اُسے دوائی کھلائی مگر وہ زندہ نہ رہ سکی۔

    مزید پڑھیں: لال بیگ سے خوفزدہ امریکی خاتون کا انوکھا احتجاج

    یوتا شینو ہارا کا کہنا تھا کہ لیزا وہ پہلا لال بیگ تھا جس سے میں نے دوستی کی اور مرنے کے بعد اُسے پکا کر کھایا، اب مجھے محسوس ہوتا ہے وہ میرے دل اور جسم کے ایک حصے میں زندہ ہے‘۔

    نوجوان نے دعویٰ کیا کہ لیزا میری پہلی محبت تھی، اُس کے بچھڑنے کے بعد مجھے دیگر لال بیگوں سے بہت زیادہ لگاؤ اور محبت ہوگئی اب تک میری متعدد کاکروچوں سے دوستی ہوچکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لال بیگوں کے آٹے سے پروٹین بھری ڈبل روٹی انسانی خوراک کے لیے تیار

    یوتا کا مزید کہنا تھا کہ جس لال بیگ سے مجھے لگاؤ ہوجائے تو پھر اُسے میں ہر جگہ اپنے ساتھ لے کر جاتا ہوں، لوگوں کو شاید لال بیگوں سے کراہیت آتی ہے اس لیے وہ مجھ سے بہت دور رہتے ہیں۔

  • چینی جوڑے کے سامان سے 200 زندہ لال بیگ برآمد

    چینی جوڑے کے سامان سے 200 زندہ لال بیگ برآمد

    بیجنگ: چینی کسٹم حکام نے 25 نومبر کو ائیرپورٹ پر سامان کی تلاشی کے دوران ایک جوڑے کے بیگ سے 200 زندہ لال بیگ برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے گوائنڈائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے ایک جوڑے کو روک کر سامان چیک کروانے کا حکم دیا تو انہوں نے صاف انکار کردیا تاہم جب بیگ کھلا تو کسٹم حکام حیران رہ گئے۔

    کسٹم حکام کے مطابق مسافروں کا بیگ جب زبردستی کھولنے کی کوشش کی گئی تو خاتون نے چیخ پکار شروع کردی تاہم جب اُن کا سامان کھولا گیا تو اُس  کے اندر سفید رنگ کی تھیلی میں 200 زندہ لال بیگ موجود تھے۔

    ائیرپورٹ پر پکڑے جانے والے مسافر نے کسٹم حکام کے سامنے تفتیش میں مؤقف اختیار کیا کہ اُس کی اہلیہ جلدی مرض میں مبتلاء ہیں اور وہ ان لال بیگوں کو علاج کی غرض سے لے جارہا تھا۔

    عالمی قوانین کے تحت زندہ جانوروں کو قید کر کے سفر کی اجازت نہیں دی جاتی اسی وجہ سے کسٹم حکام نے جوڑے سے تمام لال بیگوں کو آزاد کروایا اور پھر انہیں سفر کی اجازت دی۔

    واضح رہے کہ اس طرح کا انوکھا واقعہ پہلی بار پیش نہیں آیا بلکہ سن 2011 میں لاس اینجلس ائیرپورٹ پر مسافروں سے بیگ سے 240 زندہ مچھلیاں برآمد ہوئی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔