Tag: coffee benefit

  • کافی پیجیئے !! دل کو توانا رکھیے

    کافی پیجیئے !! دل کو توانا رکھیے

    سڈنی : آسٹریلیا میں ہونے والی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی پینے کی عادت دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مفید ہے۔

    اس حوالے سے میلبورن یونیورسٹی اور موناش یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینے سے امراض قلب، ہارٹ فیلیئر یا دل کے ردھم کے مسائل سمیت کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

    یہ بنیادی طور پر 3 تحقیقی رپورٹس کے نتائج ہیں جس کے لیے محققین نے یوکے بائیو بینک کے ڈیٹا کو استعمال کیا۔

    اس ڈیٹا میں 5 لاکھ سے زیادہ افراد کی صحت کا جائزہ کم از کم 10 سال تک لیا گیا تھا، ان افراد نے جب تحقیق میں شمولیت اختیار کی تھی تو ان کے کافی پینے کی مقدار کو بھی جانا گیا تھا۔

    اب نئی تحقیق میں کافی پینے کی عادت اور دل کے مختلف امراض کے خطرے میں اضافے یا کمی کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

    پہلی تحقیق میں3 لاکھ 82 ہزار سے زیادہ افراد پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جو امراض قلب کا شکار نہیں تھے اور ان کی اوسط عمر57 سال تھی۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینے کے عادی ہوتے ہیں ان میں بعد کی زندگی میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

    محققین کے مطابق جو افراد دن بھر میں صرف ایک کپ کافی بھی پی لیتے ہیں ان میں بھی فالج یا دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

    دوسری تحقیق میں مختلف اقسام کی کافی سے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کسی بھی قسم کی کافی کے روزانہ 2 سے 3 کپ پینے سے امراض قلب کا امکان کم ہوتا ہے۔

    تیسری تحقیق میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو پہلے ہی دھڑکن کی بے ترتیبی یا کسی اور دل کی بیماری سے متاثر تھے۔

    اس تحقیق کے نتائج میں دریافت کیا گیا کہ کافی کے استعمال سے دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کا خطرہ پیدا نہیں ہوتا بلکہ ایسے مریضوں کا روزانہ ایک کپ کافی پینا قبل از وقت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

    تینوں تحقیقی رپورٹس کے نتائج اپریل کے آغاز میں امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے71 ویں سائنٹیفک سیشن کے دوران پیش کیے جائیں گے۔

  • کافی کے حیرت انگیز فوائد

    کافی کے حیرت انگیز فوائد

    سردی کا موسم ان دنوں اپنے مکمل عروج پر ہے ، سردی کی شدت کو کم کرنے کیلئے چائے، کافی کیساتھ دیگر گرم مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے ۔

    ملازمت پیشہ افراد کی اکثریت تھکاوٹ دور کرنے کیلئے کافی کا استعمال ضرور کرتی ہے، کافی کے کچھ ایسے فوائد ہے، جو آپ کے لیے بھی شاید نئے ہوں، کافی کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ کافی میں موجود کیفین خون کی نالیوں کی سوجن کو کم کرتی ہے، جس سے سر درد میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

    کافی لکڑی کے فرنیچر کیلئے فائدہ مند ہے اگر لکڑی کے فرنیچر میں کہیں کوئی دراڑ ہو تو آپ کافی کا گاڑھا پیسٹ بنالیں اور اسکو اس دراڑ پر لگادیں، کافی کی پتی کو گاڑی میں رکھیں تو اس میں موجود بدبو ختم ہوجاتی ہے ۔کافی کو چہرے پر لگائیں تو سردیوں میں چہرے پر ہونیوالی خشکی سے نجات ملتی ہے ۔

    کافی کو بیس منٹ تک بالوں پر لگائیں اور پھر دھو لیں تو بالوں میں چمک آجاتی ہے، گوشت کو لذیذ بنانے کیلئے بھی اس میں بلیک کافی ملادیں ۔ایک کپ کافی لیکر اس کو گرم کریں اور اس برتن کو پالتو جانوروں والے کمرے میں رکھ دیں تو انکی بدبو سے نجات مل سکتی ہے، اس کے علاوہ آپ کافی کے خالی پیک یا کین سے بھی کئی مفید کام لے سکتے ہیں۔