Tag: coins

  • آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے ’خزانہ‘ نکال آیا، ڈاکٹر حیران

    آپریشن کے دوران مریض کے پیٹ سے ’خزانہ‘ نکال آیا، ڈاکٹر حیران

    کرناٹک: بھارت میں ایک مریض کے پیٹ سے آپریشن کے دوران 187 سکّے برآمد ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے رائچور ضلع باگلکوٹ کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے مریض کے پیٹ سے بہت سارے سکے نکال لیے۔

    پیٹ سے برآمد کیے گئے سکّوں میں 5 روپے کے 56 سکّے، 2 روپے کے 51 سکّے، اور 1 روپے کے 80 سکّے شامل تھے۔

    مریض کے پیٹ سے جو سکّے نکلے ہیں ان کا وزن 1.2 کلو گرام تھا، جب کہ مجموعی طور پر مریض کے پیٹ سے 462 روپے کے سکّے نکالے گئے۔

    لنگسوگر کے رہائشی 58 سالہ دیمپا ہریجن کو پیٹ میں درد، اور الٹی کی شکایت ہوئی تھی، جس پر ان کے بیٹے نے انھیں اسپتال پہنچایا، جب ایکسرے اور انڈواسکوپی کی گئی تو ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے پیٹ میں بہت سارے سکے پڑے تھے۔

    ڈاکٹروں نے اس کے بعد پیٹ کا اسکین کروایا، جس سے پتا چلا کہ پیٹ میں 1.2 کلوگرام سکّے ہیں۔

    ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض کو سکیزوفرینیا نامی ذہنی بیماری ہے، جس کی وجہ سے مریض کو سکّے نگلنے کی عادت ہو گئی تھی، سکیزوفرینیا کے مریض غیر معمولی طرح سے سوچتے ہیں اور عجیب احساس میں بھی گھرے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ عجیب و غریب طرح کا سلوک بھی کرتے ہیں۔

    مریض کا آپریشن کرنے والے سرجن ایشور کلبرگی کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن کافی مشکل تھا کیوں کہ مریض کا پیٹ غبارے جیسا پھول گیا تھا، پیٹ میں ہر جگہ سکّے دکھائی دے رہے تھے۔

  • نئے گھر سے سونے چاندی کے سکے برآمد

    نئے گھر سے سونے چاندی کے سکے برآمد

    امریکی جوڑے نے نئے گھر سے ملنے والے سونے چاندی کے سکے ایمانداری سے پرانے مالک کو واپس لوٹا دیے، نایاب سکوں کی مالیت 25 ہزار ڈالر تھی۔

    امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں شادی شدہ جوڑا جیمز اور کلیریسا اپنے نئے گھر میں منتقل ہوئے تو صفائی کے دوران انہیں ایک دیوار گیر الماری سے 2 بٹوے ملے۔

    ان بٹووں میں سنہ 1800 کے قدیم سکے موجود تھے جو سونے اور چاندی کے تھے۔ جیمز نے ان سکوں کی تصاویر کھینچ کر پرانے مالک مکان کو بھیجیں اور دریافت کیا کہ کیا یہ سکے اس کے ہیں۔

    جیمز کا کہنا تھا کہ وہ قانونی طور پر ان سکوں پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرنے کی پوزیشن میں تھے تاہم انہیں ایک لمحے کے لیے بھی یہ خیال نہیں آیا۔

    وہ بس چاہتے تھے کہ یہ سکے اپنے اصل مالک تک پہنچ جائیں۔

    گھر کاپرانا مالک جو پیشہ وارانہ طور پر سکے جمع کرنے کا کام کرتا ہے، اس نے کہا کہ یہ بہت قیمتی سکے تھے اس لیے اس نے انہیں بہت حفاظت سے رکھا تھا لیکن وہ خود بھی ان کے بارے میں بھول چکا تھا۔

    مالک نے بتایا کہ یہ سکے 25 ہزار ڈالر مالیت کے ہیں، اس نے اس ایماندار جوڑے کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

  • کینیا میں کرنسی سکوں پر جانوروں کی شبیہہ کندہ

    کینیا میں کرنسی سکوں پر جانوروں کی شبیہہ کندہ

    افریقی ملک کینیا میں کرنسی سکوں پر سے صدور کی شبیہیں ہٹا کر جنگلی حیات کی شبیہیں کندہ کردی گئیں۔ اقدام کا مقصد ان صدور کی جانب سے ذاتی شہرت کے لیے شروع کیے گئے اس عمل کا خاتمہ اور ملک کی معدوم ہوتی جنگلی حیات کے تحفظ کی طرف توجہ دلانا ہے۔

    اس سے قبل سکوں پر کینیا کے 3 صدور جومو کینیاتا، ڈینیئل ارپ موئی اور موائی کباکی کی شبیہیں کندہ تھیں۔ یہ تینوں صدور سنہ 1963 سے باری باری کینیا پر حکمران رہے جب یہ ملک برطانیہ سے آزاد ہوا تھا۔

    ان میں سے ڈینیئل ارپ موئی طویل ترین عرصے یعنی 24 سال تک اقتدار میں رہے۔ ان کے بعد موائی کباکی نے ان کی جگہ مسند اقتدار سنبھالا۔

    کینیا کی کرنسی پر ہمیشہ سے برسر اقتدار حکمران کی تصاویر شائع کی جاتی رہی تاہم اس عمل کو کینیا کی عوام نے سخت ناپسند کیا۔ ان کا خیال تھا کہ کرنسی پر اپنی تصاویر چھاپنے کا مقصد دراصل ذاتی تشہیر اور ملک کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھنا ہے۔

    سنہ 2002 میں جب موائی کباکی اقتدار میں آئے تو انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ کرنسی پر اپنی تصاویر نہیں چھپوائیں گے لیکن جلد ہی انہوں نے اپنا وعدہ توڑ دیا۔

    سنہ 2010 میں عوام کے بے تحاشہ دباؤ پر جہاں آئین میں کئی تبدیلیاں کی گئیں وہیں اس شق کو بھی شامل کیا گیا کہ کرنسی پر کسی انفرادی شخصیت کی تصویر نہیں چھاپی جائے گی۔

    مرکزی بینک کی جانب سے نئے سکے جاری کیے جانا اسی شق پر عملدر آمد کا حصہ ہے اور بہت جلد ایسے ہی نئے کرنسی نوٹ بھی جاری کردیے جائیں گے۔

    نئے جاری کیے جانے والے سکوں پر افریقہ میں پائے جانے والے جانور شیر، ہاتھی اور زرافہ اور رائنو کی شبیہیں کندہ کی گئی ہیں۔

    مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ سکوں پر جنگلی حیات کی شبیہیں کندہ کرنا اس بات کی علامت ہے کہ کینیا اب اپنے ماحول اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔

  • ہزاروں سنہری سکِوں سے بنی ٹرمپ کی تصویر

    ہزاروں سنہری سکِوں سے بنی ٹرمپ کی تصویر

    یوکرائن : یوکرائن کی فنکارہ  نے ہزاروں سکِوں کی مدد سے امریکی صدر کی تصویر بنا ڈالی، جس کا ٹائٹل فیس آف منی رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرائن کے دو مصوروں نے ہزاروں سنہری سکِوں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بنائی ، ان فنکاروں نے امریکی صدر کی تصویر کا ٹائٹل فیس آف منی رکھا ہے۔

     

     

    جسمیں ٹرمپ کی شخصیت کی عکاسی کی گئی ہے۔

     

     

    اس سے قبل ماضی میں انہی مصوروں نے پانچ ہزار گولیوں کے خول سے روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی تصویر تخلیق کی تھی، جس کا ٹائٹل ‘فیس آف وار’ تھا۔

    ماہر مصوروں نے روسی صدر کی تصویر میں جنگ زدہ علاقے میں استعمال ہونے والی گولیوں کے خول اکٹھا کر کے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی عکاسی کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم میں کیش کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے، اسٹیٹ بینک

    عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم میں کیش کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے، اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک نےبینکوں کو ہدایت کی ہےکہ عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم میں کیش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔

    اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہےکہ عید تعطیلات میں اے ٹی ایمزمیں کیش کی چوبیس گھنٹےدستیابی، اے ٹی ایمزکی مسلسل نگرانی اوراے ٹی ایم میں کیش کی فراہمی کو یقینی بنانےکے لیے زیادہ سے زیادہ وسائل استعمال کریں۔ بینکوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہےکہ اے ٹی ایم سے متعلق شکایات درج کرانےکیلئےچوبیس گھنٹےکی خصوصی رابطہ سروس قائم کریں، ہیلپ ڈیسک کےنمبر تمام اے ٹی ایم بوتھس پر نمایاں طورپر آویزاں کئے جائیں، اسٹیٹ بینک نے بینکوں سے کہا ہے کہ ہیلپ ڈیسک کے یہ نمبرزچوبیس گھنٹے آپریشنل رہنا چاہئیں۔

  • عوام 30ستمبر تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں، اسٹیٹ بینک

    عوام 30ستمبر تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں، اسٹیٹ بینک

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک اور کمرشل مائیکروفنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبرء تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں۔

    عوام کی آگاہی کے لیے اسٹیٹ بینک نے کمرشل اورمائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹرزاپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں، وفاقی حکومت پہلے ہی مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر سے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی، تاہم 30 ستمبر 2014ء تک ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔