Tag: Coke Studio

  • کوک اسٹوڈیو سیزن 11 نے مشہورنغمہ ’ہم دیکھیں گے‘ ریلیزکردیا

    کوک اسٹوڈیو سیزن 11 نے مشہورنغمہ ’ہم دیکھیں گے‘ ریلیزکردیا

    کراچی: کوک اسٹوڈیو نے سیزن 11 کا پہلا گیت ’ہم دیکھیں گے‘ ریلیز کر دیا، ملک میں تبدیلی کی علامت اس گیت کو پچاس سے زائد گلوکاروں اور میوزک بینڈز نے گایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو نے ایک بار پھر سیزن 11 کے آغاز پر تہلکہ مچا دیا ہے، ایک قوم ایک جذبہ اور ایک آواز کی حامل سوچ پر مبنی گیت ریلیز کر دیا گیا جس کے متنوع رنگوں میں اتحاد کا گہرا رنگ اپنی بہار دکھا رہا ہے۔

    گیت ’ہم دیکھیں گے‘ اردو کے مشہور اور مقبول شاعر فیض احمد فیض کی مشہور نظم ’و یبقٰی وجہ ربک‘ پر مبنی ہے، جسے سب سے پہلے 1986 میں اقبال بانو نے لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں گایا تھا۔

    1985 میں جنرل ضیاء الحق نے عورتوں کے ساڑی پہننے پر پابندی لگا دی تھی جس پر پاکستان کی مشہور گلوکارہ اقبال بانو نے احتجاج کرتے ہوئے لاہور کے ایک اسٹیڈیم میں کالے رنگ کی ساڑی پہن کر ہزاروں سامعین کے سامنے فیض کی یہ نظم گائی۔

    کوک اسٹوڈیو کا کہنا ہے کہ وہ فخریہ طور پر یہ گانا ریلیز کررہا ہے، یہ گانا پاکستان کے لوگوں کی طرف سے پاکستان کے لوگوں کے لیے ہے۔

    اس گیت کو پروفیسر اسرار نے کمپوز کیا ہے، اس کے پروڈیوسر زوہیب قاضی اور علی حمزہ ہیں، اسے البم کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں ریلیز کیا گیا ہے۔

    گیت میں اپنی آواز شامل کرنے والوں میں کیلاش کی آریانا اور ثمرینہ، فقیرا فیم شمو بائی، کریویلا امریکی میوزیکل بینڈ کی یاسمین یوسف اور جہان یوسف اور علی عظمت شامل ہیں۔

    ’ہم دیکھیں گے‘ میں شامل دیگر اہم آوازوں میں عابدہ پروین، عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی، حسن جہانگیر، ابرار الحق، جواد احمد، حمیرہ ارشد، مومنہ مستحسن ساحر علی بگا، دو قوال بھائی استاد غلام فرید الدین ایاز اور ابو محمد بھی شامل ہیں۔

    کوک اسٹوڈیو نے باصلاحیت گلوکار تلاش کرلیے

    وادی ہنزہ کی نتاشا بیگ، کوک اسٹوڈیو سے بیکنگ ووکلسٹ کے طور پر ابتدا کرنے والی کراچی کی سنگر ریچل وکاجی، میوزک گروپ زیب اور ہانیہ سے شہرت پانے والی سنگر ہانیہ اسلم، جمی خان، عاصم اظہر، شجاع حیدر اور آئما بیگ نے بھی گیت کو اپنی خوب صورت آوازیں دی ہیں۔

    پاریک: کوک اسٹوڈیو کے پلیٹ فورم سے کیلاشی فوک میوزک کا انوکھا تجربہ

    اداکار احد رضا میر، میوزک بینڈ ساونڈز آف کولاچی، دنیا بھر میں پاکستان کو بہترین انداز میں پیش کرنے والا پشاور کا پشتو بینڈ خماریان، بوہیمیا گیم ٹائم کے لیے مشہور رائٹر ینگ دیسی اور لیاری سے تعلق رکھنے والے ہپ ہاپ گروپ لیاری انڈر گراؤنڈ نے بھی گیت میں پرفارم کیا ہے۔

    گیت میں جام شورو سندھ سے تعلق رکھنے والا صوفی راک فولک بینڈ دی اسکیچز، طبلہ اور ڈھولک پلیئر بابر علی کھنا، بہترین بیس گٹار پلیئر کامران ظفر عرف منو، پاکستانی کرسچن کمیونٹی کے ابھرتے ہوئے کی بورڈ پلیئر رفس شہزاد اور کراچی کے ڈرمسٹ اور ریلوکٹینٹ فنڈامنٹلسٹ میں کام کرنے والے کامی پال کی پرفارمنس بھی شامل ہے۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن 10 – اسٹرنگز کی یاد گارپرفارمنس پر اختتام پذیر

    عمران شفیق عرف مومو، عالمی سطح پر ناول ’دی وِش میکر‘ کے لیے مشہور علی سیٹھی، ریاض قادری اور غلام علی قادری، مشہور پشتو سنگر گل پانڑا، عطاء اللہ عیسی خیلوی کے بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی، ایلزبتھ رائے، بلال خان، مشال خواجہ نے بھی پرفارمنس دی ہے۔

    کوک اسٹوڈیو کے گیت میں لاہور سے تعلق رکھنے والا جدید فیوژن فنک بینڈ مغلِ فنک، وشنو اور سنگر اور رائٹر اسرار، نغمہ اور لکی، کوئین آف پشتون فوکلور زرسانگہ، مہر، شہاب اور وجہیہ، چاند تارا آرکسٹرا اور بلوچستان کے پہاڑوں سے اترنے والی آواز شایان منگل دریہان بینڈ کی آوازوں نے بھی جادو جگایا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاریک: کوک اسٹوڈیو کے پلیٹ فورم سے کالاشی فوک میوزک کا انوکھا تجربہ

    پاریک: کوک اسٹوڈیو کے پلیٹ فورم سے کالاشی فوک میوزک کا انوکھا تجربہ

    کراچی: کوک اسٹوڈیو نے گم نام گلوکاروں کی آواز میں ریکارڈ ہونے والے کالاشی فوک گیت پاریک کی میوزک ویڈیو جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نئے فن کاروں کی کھوج کے لیے شروع کردہ کوک اسٹوڈیوایکسپلورر کے تحت گیت ”پاریک“ کی ویڈیو ریلیز کی گئی ہے۔

    ویڈیو کالاش کے حسین اور دل موہ لینے والے مناظر کا احاطہ کرتی ہے، اس گیت کو وادی کالاش ہی کی دو نوجوان سنگرز آرینا اور آمرینا نے آواز دی ہے۔

    اس منفرد تجربے میں کیلاشی ثقافت کے حسین رنگوں کے ساتھ ساتھ ہم کالاش کے زرخیر فوک میوز ک سے رو شناس ہوتے ہیں، نیز ہمیں ان باصلاحیت فن کاروں کی بھی خبر ملتی ہے، جو پاکستان کے چھوٹے شہروں اور وادیوں میں موجود ہیں۔

    پاریگ گیت کو سوشل میڈیا پر بھرپور ردعمل ملا، جہاں اسے یوٹیوب پر بار بار دیکھا گیا، وہیں یہ ٹویٹر پربھی ٹرینڈ بنا رہا۔

    یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو نے لوک موسیقی کو پروان چڑھانے کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیا ہے، اس ضمن میں‌ کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کے میوزک پروڈیوسر علی حمزہ اور زوہیب قاضی نے پس ماندہ علاقوں سمیت ملک کے مختلف صوبوں کا دورہ کیا، اور وہاں موجود چھپے ٹیلنٹ کو تلاش کیا.

    کالاشی فوک میوزک پر مبنی پاریک ایسی ہی ایک کاوش ہے، جس نے لوگوں‌ کے دل جیت لیے ہیں.


    کوک اسٹوڈیو نے باصلاحیت گلوکار تلاش کرلیے


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کوک اسٹوڈیو نے باصلاحیت گلوکار تلاش کرلیے

    کوک اسٹوڈیو نے باصلاحیت گلوکار تلاش کرلیے

    کراچی: کوک اسٹوڈیو نے لوک موسیقی کو پروان چڑھانے کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیا اور نئے گلوکاروں کو تلاش کر کے اُن کی آواز میں گانے ریکارڈ کیے۔

    تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو اپنے نئے آنے والے سیزن سے قبل ناظرین کو اس بار کچھ نیا پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس ضمن میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

    اس نئے ایونٹ کا نام کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر ہے جس کا مقصد ملک بھر سے باصلاحیت گلوکاروں کو مضبوط پلیٹ فارم مہیا کر کے اُن کی آوازوں کو سامعین تک پہنچانا اور پاکستان کی لوک موسیقی کو پروان چڑھانا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو کے سیزن 11 کے میوزک پروڈیوسر علی حمزہ اور زوہیب قاضی نے پسماندہ علاقوں سمیت ملک کے مختلف صوبوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود چھپے ٹیلنٹ کو کو تلاش کیا جو موسیقی کی دنیا میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں مگر انہیں کوئی اچھا پلیٹ فارم نہیں ملتا۔

    کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیا گیا پروگرام کا ٹریزر

    میوزک پروڈیوسرز نے بلوچستان کے صحرا سے منگل، دریہن اور شایان نامی گلوکاروں کو تلاش کیا۔

    کیلاش سے کوک اسٹوڈیو کی ٹیم کو نارینہ اور امرینہ نامی خواتین ملیں جنہوں نے پاپ میوزک کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا، یہ پہلا موقع  ہے کہ کیلاشی گانے کو بڑا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔

    سندھ سے دو بہن بھائی شامو بائی اور وشنو ملے جنہوں نے مقامی زبان اور میوزک کے ساتھ اپنا گانا ریکارڈ کرایا، وشنو کو سب سے کم عمر گلوکار ہونے کا یہ اعزاز بھی حاصل ہوگیا کہ وہ صرف 14 برس کی عمر میں کوک اسٹوڈیو نئے سیزن میں اپنی آواز کا جادو جگائے گا۔

    علاوہ ازیں کوک اسٹوڈیو نے قاسامیر نامی بینڈ تلاش کیا جن کی آوازوں نے دو دہائی تک ریڈیو پاکستان پر راج کیا۔

    میوزک پروڈیوسرز نے ٹورنٹو میں پاکستانی لڑکی مشال خواجہ کو بھی ڈھونڈ جو انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی آواز کا جادو جگاتی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری 2008 میں زوال کا شکار تھی کہ یک دم کوک اسٹوڈیو کا آغاز ہوا جس نے نہ صرف پاکستانی موسیقی کو جلا بخشی بلکہ اسے نئے انداز میں پیش کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستانی نغموں کو سامعین تک پہنچایا۔

    کوک اسٹوڈیو نے پاکستانی ثقافت کے رنگوں کو مختلف سیزنز کا حصہ بنایا جس کے باعث پاکستان کے گانوں کو دنیا بھر میں خوب پذیرائی بھی ملی، پہلے سیزن سے چھٹے سیزن تک میوزک پروڈیوسر کی ذمہ داریاں گٹارسٹ روحیل حیات نے انجام دی تھیں۔

    ساتویں سیزن سے میوزک کو ترتیب دینے کی ذمہ داریاں پاکستان کے معروف میوزیکل بینڈ اسٹرنگز نے اپنے سر لیں اور دسویں سیزن تک اسے بخوبی نبھایا تاہم بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے گزشتہ سیزن کے اختتام پر کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

    کوک اسٹوڈیو نے سیزن 11 کے لیے دو نئے پروڈیوسر پاپ میوزیکل بینڈ نوری کے علی حمزہ اور زوہیب قاضی کو منتخب کیا گیا جو پاکستانی میوزک کی دنیا میں کافی عرصے سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کوک اسٹوڈیو سیزن 11 : علی حمزہ اور زوہیب قاضی میوزک پروڈیوسرز مقرر

    کوک اسٹوڈیو سیزن 11 : علی حمزہ اور زوہیب قاضی میوزک پروڈیوسرز مقرر

    کراچی: کوک اسٹوڈیو نے اپنے نئے آنے والے سیزن 11 کے لیے علی حمزہ اور زوہیب قاضی کو بطور میوزک پروڈیوسر منتخب کرلیا، دونوں موسیقار آنے والی قسط میں نئے انداز سے گانے ترتیب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میوزک انڈسٹری 2008 میں زوال کا شکار تھی کہ یک دم کوک اسٹوڈیو کا آغاز ہوا جس نے نہ صرف پاکستانی موسیقی کو جلا بخشی بلکہ اسے نئے انداز میں پیش کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستانی نغموں کو پھیلایا۔

    کوک اسٹوڈیو نے پاکستانی ثقافت کے رنگوں کو سیزنز کا حصہ بنایا جس کے باعث پاکستان کے گانوں کو دنیا بھر میں خوب پذیرائی بھی ملی، پہلے سیزن سے چھٹے سیزن تک میوزک پروڈیوسر کی ذمہ داریاں گٹارسٹ روحیل حیات نے انجام دیں۔

    ساتویں سیزن سے میوزک کو ترتیب دینے کی ذمہ داریاں پاکستان کے معروف میوزیکل بینڈ اسٹرنگز نے اپنے سر لیں اور دسویں سیزن تک اسے بخوبی نبھایا تاہم بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے گزشتہ سیزن کے اختتام پر کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔ کوک اسٹوڈیو نے سیزن 11 کے لیے دو نئے پروڈیوسر  پاپ میوزیکل بینڈ نوری کے علی حمزہ اور زوہیب قاضی کو منتخب کیا جو پاکستانی میوزک کی دنیا میں کافی عرصے سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    کوک اسٹوڈیو کی جانب سے نئے پروڈیوسرز کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا گیا علاوہ ازیں یہ بھی اطلاع سامنے آئی کہ  کامی پاؤل بینڈ بھی سیزن 11 میں اپنی خدمات انجام دیتا نظر آئے گا۔

    خیال رہے کہ سیزن 10 ختم ہونے کے بعد اسٹرنگز بینڈ نے اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا تھا کہ کوک اسٹوڈیو کے ساتھ ہمارا تعلق ختم ہوگیا اور یہ آخری سیزن تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں پروڈیوسر علی حمزہ تین ’تنک دھن، جند جانی، کاٹے نہ کٹے‘ گانے ترتیب دیے تھے جنہیں دنیا بھر میں بسنے والے سامعین اور دیگر میوزک سے وابستہ شخصیات نے بہت پسند کیا تھا۔

    علی حمزہ کی ترتیب دیے گئے گانے


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • تاجدار حرم دنیا بھر میں مقبول ترین پاکستانی قوالی بن گئی

    تاجدار حرم دنیا بھر میں مقبول ترین پاکستانی قوالی بن گئی

    اسلام آباد: پاکستان کے مقبول ترین میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں گائی جانے والی قوالی ’تاجدار حرم‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پہلی پاکستانی ویڈیو بن گئی۔

    اس خوبصورت قوالی کو دنیا کے 186 ممالک کے افراد نے خوب پسند کیا اور اسے یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔

    یہ قوالی عاطف اسلم نے گائی تھی جبکہ اس کی موسیقی بابر علی کھنہ، ارسلان ربانی اور دیگر نے ترتیب دی۔

    کوک اسٹوڈیو کی جانب سے اس موقع پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیزن 9 میں راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کی آواز میں گایا جانے والا ’آفریں آفریں‘ گانا بھی یوٹیوب پر 10 کروڑ کا ہندسہ چھونے کے قریب ہے۔

    کوک اسٹوڈیو کے اب تک 10 سیزن نشر ہوچکے ہیں۔ کوک اسٹوڈیو کا انتظام روہیل حیات خان کے بعد اسٹرنگز بینڈ کے ہاتھ میں تھا تاہم اب انہوں نے بھی کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوک اسٹوڈیو سیزن 10 – اسٹرنگز کی یاد گارپرفارمنس پر اختتام پذیر

    کوک اسٹوڈیو سیزن 10 – اسٹرنگز کی یاد گارپرفارمنس پر اختتام پذیر

    کراچی: کوک اسٹوڈیو کا سیزن 10 کے اپنے پیچھے کئی یادیں چھوڑ کر اختتام پذیر ہوگیا‘ آخری شو میں مقبول ِ زمانہ بینڈ اسٹرنگز کی شاندار انداز سے واپسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو میں چار سیزن سے موجود ایگزیکٹو پروڈیوسر ’اسٹرنگز ‘ بینڈن اس سیزن کی آخری قسط میں علی ظفر اور علی حمزہ کے ساتھ وائٹل سائنز کا گانے ‘اس راہ پر’ پیش کیا ۔ یہ ان کی آٹھ سال کے طویل عرصے بعد واپسی ہے جب سیزن 2 میں انہوں نے ‘تتلیاں’ گیت پر آخری پرفارمنس پیش کی تھی۔

    اسٹرنگز بین الاقوامی طور پر مشہور پاکستانی پاپ راک بینڈ ہے جس کی قیادت بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کر رہے ہیں۔ بینڈ نے اپنے میوزک سفر کا آغاز سال 1988 میں کیا اور پاکستانی و انڈین میوزک انڈسٹری میں اپنا نمایاں مقام بنا لیا۔ سیزن 1 اور سیزن 2 میں انہوں نے سرکی، انجانے، دور، زندہ اور تتلیاں جیسے مشہور گیتوں پر شاندار پرفارمنس پیش کی۔

    کوک اسٹوڈیو کے گیت ‘اس راہ پر’ کی دھن جعفر زیدی نے ترتیب دی۔ ان کا کہنا ہے، "جب ہم یہ گیت ریکارڈ کررہے تھے، تبھی ہمیں کچھ کمی محسوس ہورہی تھی ۔ میری خواہش تھی کہ اس گیت پر اسٹرنگز پرفارم کرے اور انہوں نے اتفاق کیا۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے کیونکہ وہ جنید جمشید اور وائٹل سائنز کو ذاتی طور پر جانتے تھے ۔ وہ اس گیت کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور وہ اہمیت ناقابل بیان ہے ، میں اس گانے میں انکی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں۔”

    سیزن 10 کی اس فائنل قسط میں دیگر تین گانے بھی شامل ہیں جن میں عائمہ بیگ اور شجاع حیدر کا ‘بانورے، سجاد علی کا ‘تیرا نام’ اور شفقت امانت علی خان کا ‘مولا تیرا نور’ ہیں۔

    اس سیزن میں مختلف میوزک ڈائریکٹرز کے فارمیٹ کے ساتھ نو میوزک ڈائریکٹر ز شامل ہوئے جن میں شانی ارشد، علی حمزہ، جعفر زیدی، شجاع حیدر، سجاد علی، سلمان احمد، میکال حسن، ساحر علی بگا اور اسٹرنگز شامل ہیں ،وہ میوزک کی مختلف اصناف کے ساتھ کام کررہے ہیں جبکہ اسٹرنگز ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کررہا ہے۔ اس میں شامل آرٹسٹوں میں 40 سے زائد گلوکار اور 35 موسیقار ہیں جن میں عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی، عاریب اظہر، حمیرا ارشد، ساحر علی بگا اور سلمان احمد نے نمایاں انداز کے ساتھ پرفارم کیا جبکہ اس سیزن میں وقار احسن، عائمہ بیگ، فائزہ مجاہد، ارتعاش، زوو علی اور سانول عیسیٰ خیلوی جیسے نئے ابھرتے ہوئے پاکستانی ٹیلنٹ کو بھی سامنے لایا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوک اسٹوڈیو کا 10 واں سیزن، جذبے سے بھرپور قومی ترانہ کی ویڈیو ریلیز

    کوک اسٹوڈیو کا 10 واں سیزن، جذبے سے بھرپور قومی ترانہ کی ویڈیو ریلیز

    کراچی : پاکستان کے مشہور میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیو نے پاکستان کی آزادی کی 70 ویں سالگرہ سے چند روز قبل قومی ترانے کی ویڈیو ریلیز کرکے اپنے 10 ویں سیزن کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ترانہ کسی ملک کی کی شناخت کا ایک لازمی حصہ ہوتا ہے، جو ملک کے لوگوں کے دلوں میں وطن کیلئے محبت، وفاداری جیسے احساسات میں اضافہ کرتا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن 10 کا آغاز 11 اگست سے ہونے جارہا ہے ، کوک اسٹوڈیو کی جانب سے پہلا ویڈیو ریلیز کردیا گیا ، ریلیز کیے ویڈیو کو آزادی پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے تیار کیا گیا، جس میں پاکستان کے 40 نامور فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

    جن میں علی ظفر، علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر، مومنہ مستحسین، راحت فتح علی خان، علی سیٹھی، عائمہ بیگ، جبار عباس اور وقار احسن و دیگر شامل ہیں۔

    اس سیزن کی پروڈکشن اور ہدایات مشہور بینڈ اسٹرنگز نے دی ہے۔

    ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرعزم پیغام کے ساتھ یہ قومی ترانہ ملک میں میوزک کے بے مثال میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کے 10ویں سیزن کا بہترین آغاز ہوگا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ 3 سیزنز سے کوک اسٹوڈیو کی جانب سے پاکستانی نغموں کے ایسے انداز سامنے لارہا ہے، جنہیں مداحوں کی بےحد داد موصول ہوتی رہی ہے۔

    سیزن 8 میں سوہنی دھرتی اور سیزن 9 میں اے راہ حق کے شہیدوں جیسے نغمے عوام میں بہت زیادہ پسند کئے گئے

    واضح رہے کہ پاکستان کا قومی ترانہ پہلی بار 1954ء میں نشر ہوا، ترانے کے بول حفیظ جالندھری نے تخلیق کیے جبکہ قومی ترانے سے قبل پاکستان زندہ باد بطور قومی ترانہ استعمال ہوا کرتا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • معروف کوک اسٹوڈیو نے سماعت سے محروم بچوں کیلئے موسیقی ترتیب دیدی

    معروف کوک اسٹوڈیو نے سماعت سے محروم بچوں کیلئے موسیقی ترتیب دیدی

    کراچی : لوک، کلا سیکی اور پو پ میوزک کے حوالے سے معروف کو ک اسٹوڈیو نے سماعت سے محروم بچوں کیلئے موسیقی ترتیب دی۔

    پاکستان میں کم وبیش نوے لاکھ لوگ سماعت سے محروم ہیں، پاکستان کے سب سے بڑے میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے قبل کوکا کولا پاکستان نے سماعت سے محروم افراد کو موسیقی محسوس کرانے کے لئے منفرد طریقہ ایجاد کیا ہے، اس سلسلے میں کوک اسٹوڈیو نے جدید ٹیکنالوجی کے ملاپ سے سماعت سے محروم افراد کو بنیادی سطح کی موسیقی سننے کا موقع فراہم کیا ہے۔

    اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ایسا صوفا بنایا گیا ہے، جس کے ساتھ سینکڑوں ارتعاشی انجنوں اور ایل ای ڈی لائٹس گانے کی آواز کے ساتھ منسلک کی گئی ہیں۔ اس صوفے کے گرد ایک بڑی ایل ای ڈی نصب ہے جو موڈ لائٹنگ کو بصری اضافے کے امتزاج سے روشناس کرتی ہے ۔ آخر میں صوفے کے سامنے ایک ایل ای ڈی اسکرین پر ویڈیو چلائی جاتی ہے، جب کہ اسٹوڈیو میں گٹار، ڈرم کٹ اور کی بورڈ اسٹینڈ بھی نصب ہیں، جس پر بیٹھ کر سما عت سے محروم افراد موسیقی محسوس کر سکیں گے۔

    اس ایونٹ کا آغاز جدا انداز میں ہوا، جس میں سماعت سے محروم بچوں نے قومی ترانہ اشاروں میں پیش کیا گیا اور گزشتہ آٹھ سال سے جاری کوک اسٹوڈیو کے سیزن سے لطف اندوز ہونے والے دیگر افراد کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔

    کوک اسٹوڈیو کا سیزن 9 اب تک کا سب سے بڑا سیزن ہے، جس کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ وہ اگست میں متعارف کرادیا جائے گا۔

  • کوک اسٹوڈیو کا آخری شو: آج جانے کی زد نہ کرو، فریدہ خانم کی آواز میں

    کوک اسٹوڈیو کا آخری شو: آج جانے کی زد نہ کرو، فریدہ خانم کی آواز میں

    ماضی کے دریچوں سے حال کے دروازوں پر دستک دینے والا سدا بہار گانا ’’آج جانے کی زد نہ کرو‘‘ ایک بار پھر سامعین کی سماعتوں میں رس گھولنے کے لئے آرہاہے، اس مشہورگانےکے شاعر فیاض ہاشمی ہیں اور اسکی کمپوزیشن سہیل رانا نے کی تھی۔

    ملکہ غزل فریدہ خانم کی آواز میں گایا جانے والا یہ لازوال گیت اپنے مدہم سروں اوربے مثال لے کے سبب آج بھی سامعین
    کے کانوں میں جلترنگ بجا دیتا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو کا آٹھواں سیزن شائقین کی توجہ مرکز بنا ہوا ہےاوراس مشہورزمانہ میوزیکل شو کے آخری شو میں برصغیر کی شہرہ آفاق گلوکارہ فریدہ خانم اپنی مدھر آواز کا جادو جگائیں گی۔

    ان کے ساتھ پاکستان کے مایہ ناز گلوکار اور مشہور اداکارعلی ظفر بھی اپنی گائیکی کے جوہر دکھائیں گے۔

    کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن کا لاسٹ شو تمام بڑے ٹی وی چینلز، ریڈیو اسٹیشن پرایئر کیا جائے گا اور آن لائن بھی دیکھا جاسکے گا۔

    کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن کا آغاز ہی انتہائی زبردست تھا عاطف اسلم کا ’تاجدارِحرم‘، ’سمی میری وار‘ اور’آؤنی‘جیسے عمدہ گانے شائقین تک پہنچانے کے بعد 27 ستمبر کو ایئر ہونے والے آخری شو میں علی ظفر اور فریدہ خانم
    جلوہ گر ہوں گے۔

    علی ظفر اپنی سولو ہٹ ’روک اسٹار‘ اور سارا حیدر کے ساتھ گائے گانے ’اے دل‘ کے ذریعے پہلے ہی کوک اسٹوڈیو کے شائقین کی جانب سے پذیرائی سمیٹ چکے ہیں۔

    فریدہ خانم کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے 1960 کی دہائی سے پاکستان کی صنعت کلاسیکی موسیقی پر’’ملکہ غزل‘‘ کی حیثیت سے راج کررہی ہیں اور کئی مشہورزمانہ غزلیں انہی کی آواز کے سبب امرہیں۔

  • ملک کے نامورگلوکار کوک اسٹوڈیو میں ’سوہنی دھرتی‘نغمہ پیش کریں گے

    ملک کے نامورگلوکار کوک اسٹوڈیو میں ’سوہنی دھرتی‘نغمہ پیش کریں گے

    کراچی : پاکستان کا مشہور ملی نغمہ سوہنی دھرتی کوک اسٹوڈیو نے ریلیز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے ملک کے نامور فنکاروں نے پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر مشہور ملی نغمہ ۔ سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے۔ گایا ہے۔ Sohni Dharti by ishtiaqzaidi یہ ملی نغمہ ماضی میں گلوکارہ شہناز بیگم نے گا یا تھا، اور یہ نغمہ آج بھی اتنا ہی مقبول ہے جتنا ماضی میں  پسند کیا جاتا تھا۔

    کوک اسٹوڈیو میں جو فنکار اس نغمے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ان میں فریدہ خانم، علی عظمت، علی حیدر، میکال حسن بینڈ، علی ظفر، کاوش بینڈ، سارہ رضا خان، عارف لوہار، عاطف اسلم، شازیہ منظور، عمیر جسوال، قرۃ العین بلوچ، گل پنیڑہ، استاد حامد علی خان، اور ثریا خانم شامل ہیں۔

    یہ نغمہ چودہ اگست کے موقع پر ریلیزکیا گیاہے، یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن کا پریمیئر شو 16 ۔اگست کومنعقد ہوگا، مذکو رہ پریمیئر شو تمام میڈیا چینلز پر  بھی نشر کیا جائے گا۔