Tag: coke studio season 10

  • کوک اسٹوڈیو سیزن 10 – اسٹرنگز کی یاد گارپرفارمنس پر اختتام پذیر

    کوک اسٹوڈیو سیزن 10 – اسٹرنگز کی یاد گارپرفارمنس پر اختتام پذیر

    کراچی: کوک اسٹوڈیو کا سیزن 10 کے اپنے پیچھے کئی یادیں چھوڑ کر اختتام پذیر ہوگیا‘ آخری شو میں مقبول ِ زمانہ بینڈ اسٹرنگز کی شاندار انداز سے واپسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو میں چار سیزن سے موجود ایگزیکٹو پروڈیوسر ’اسٹرنگز ‘ بینڈن اس سیزن کی آخری قسط میں علی ظفر اور علی حمزہ کے ساتھ وائٹل سائنز کا گانے ‘اس راہ پر’ پیش کیا ۔ یہ ان کی آٹھ سال کے طویل عرصے بعد واپسی ہے جب سیزن 2 میں انہوں نے ‘تتلیاں’ گیت پر آخری پرفارمنس پیش کی تھی۔

    اسٹرنگز بین الاقوامی طور پر مشہور پاکستانی پاپ راک بینڈ ہے جس کی قیادت بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کر رہے ہیں۔ بینڈ نے اپنے میوزک سفر کا آغاز سال 1988 میں کیا اور پاکستانی و انڈین میوزک انڈسٹری میں اپنا نمایاں مقام بنا لیا۔ سیزن 1 اور سیزن 2 میں انہوں نے سرکی، انجانے، دور، زندہ اور تتلیاں جیسے مشہور گیتوں پر شاندار پرفارمنس پیش کی۔

    کوک اسٹوڈیو کے گیت ‘اس راہ پر’ کی دھن جعفر زیدی نے ترتیب دی۔ ان کا کہنا ہے، "جب ہم یہ گیت ریکارڈ کررہے تھے، تبھی ہمیں کچھ کمی محسوس ہورہی تھی ۔ میری خواہش تھی کہ اس گیت پر اسٹرنگز پرفارم کرے اور انہوں نے اتفاق کیا۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے کیونکہ وہ جنید جمشید اور وائٹل سائنز کو ذاتی طور پر جانتے تھے ۔ وہ اس گیت کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور وہ اہمیت ناقابل بیان ہے ، میں اس گانے میں انکی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں۔”

    سیزن 10 کی اس فائنل قسط میں دیگر تین گانے بھی شامل ہیں جن میں عائمہ بیگ اور شجاع حیدر کا ‘بانورے، سجاد علی کا ‘تیرا نام’ اور شفقت امانت علی خان کا ‘مولا تیرا نور’ ہیں۔

    اس سیزن میں مختلف میوزک ڈائریکٹرز کے فارمیٹ کے ساتھ نو میوزک ڈائریکٹر ز شامل ہوئے جن میں شانی ارشد، علی حمزہ، جعفر زیدی، شجاع حیدر، سجاد علی، سلمان احمد، میکال حسن، ساحر علی بگا اور اسٹرنگز شامل ہیں ،وہ میوزک کی مختلف اصناف کے ساتھ کام کررہے ہیں جبکہ اسٹرنگز ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کررہا ہے۔ اس میں شامل آرٹسٹوں میں 40 سے زائد گلوکار اور 35 موسیقار ہیں جن میں عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی، عاریب اظہر، حمیرا ارشد، ساحر علی بگا اور سلمان احمد نے نمایاں انداز کے ساتھ پرفارم کیا جبکہ اس سیزن میں وقار احسن، عائمہ بیگ، فائزہ مجاہد، ارتعاش، زوو علی اور سانول عیسیٰ خیلوی جیسے نئے ابھرتے ہوئے پاکستانی ٹیلنٹ کو بھی سامنے لایا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوک اسٹوڈیو کے10ویں سیزن کا آغاز ہوگیا

    کوک اسٹوڈیو کے10ویں سیزن کا آغاز ہوگیا

    کراچی : پاکستان کے سب سے بہترین میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کے دس ویں سیزن کا اغاز ہوگیا۔

    کراچی میں پاکستان کے سب سے بہترین میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کے دس ویں سیزن کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں صف اول کے گلوکار اور موسیقاروں نے شرکت کی۔

    کوک اسٹوڈیو دنیا کے ایک سو پچاس سے زائد ممالک میں پاکستانی کلچر پھیلانے والا سفیر کا کردار ادا کررہا ہے، کوک اسٹوڈیو کے زریعے نئے اور ابھرتے ٹیلنٹ کو روشناس کرایا جاتا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو کے دس ویں ایڈیشن میں سترویں جشن آزادی کی مناسبت سے میوزک انڈسٹری کے نامور شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرے گا، جنہوں نے میوزک انڈسٹری کو نمایاں مقام تک پہنچایا۔

    سیزن 10 کی پہلی قسط میں ‘رنجش ہی صحیح ‘گانے میں گلوکار علی سیٹھی نے مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسی قسط کے دیگر گانوں میں احمد جہانزیب اور شفقت امانت علی خان کی جانب سے ‘اللہ اکبر ‘کے نام سے کلام بھی شامل ہے۔

    اس کے علاوہ حنا نصر اللہ اور امانت علی کی جانب سے ‘چھا رہی ہے کالی گھٹا ‘جبکہ مومنہ مستحسن اور دانیال ظفر کی جانب سے ‘منتظر ‘گانا بھی موجود ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوے کوکا کولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا کہ کوک اسٹوڈیو نے پاکستانی میوزک کی بحالی کی ذمہ داری اس وقت اٹھائی، جب انڈسٹری مشکل حالات سے دوچار تھی، کوک اسٹوڈیو میوزک کلچر کی بحالی کے لئے پر عزم ہے اور نئے دس ویں سیزن میں مزید جدت سامنے آئیں گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔