Tag: cold increase

  • سعودی عرب : محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

    سعودی عرب : محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

    ریاض : سرد ہواؤں کی آنے والی نئی لہر کے باعث آج سے سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ قطب شمالی سے آنے والی سردی کی لہر کا رخ مشرق وسطیٰ کی جانب ہے جس سے سعودی عرب سمیت متعدد ممالک شدید متاثر ہوں گے۔

    سعودی عرب کے متعدد ذرائع ابلاغ سمیت محکمہ موسمیات کی متعدد ویب سائٹس کی جانب سے کہا گیا ہے  کہ قطبی لہر کے باعث ریکارڈ سردی ہوگی جس سے شام، عراق، مصر اور لیبیا بھی متاثر ہوں گے۔

    خطے میں لہر کے آنے کے ساتھ سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں پانی جم جائے گا جبکہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سے نیچے گر جائے گا۔

    عرب مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ شدید سردی کی لہر آج پیر کو علاقے میں داخل ہوگی تاہم سعودی عرب میں اس کا اثر منگل سے واضح ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خطے کے دیگر ممالک قطبی لہر سے فروری کے آخر تک متاثر ہوں گے۔ لہر کی رفتار اور اس کا رخ نقشوں کے حساب سے رہا تو بدھ اور جمعرات انتہائی سرد رہیں گے۔

    دوسری طرف موسمیات کے سعودی ماہر عبد العزیز الحسینی نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کو سعودی عرب کے شمالی علاقے قطبی لہر سے متاثر ہوں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ شہری گرم کپڑے تیار اور برفانی علاقوں کا شوق رکھنے والے شمالی علاقوں کا رخ کرلیں کیونکہ ملک میں ریکارڈ سردی پڑنے والی ہے۔

    قطبی لہر انتہائی سخت ہوگی جس سے سب سے زیادہ قریات، طریف، شمالی حدود اور تبوک کے بالائی علاقے متاثر ہوں گے۔

  • ملک بھر میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی ،کراچی میں بدھ کو بوندا باندی کا امکان

    ملک بھر میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی ،کراچی میں بدھ کو بوندا باندی کا امکان

    اسلام آباد : ملک بھر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی گئی ہے جبکہ کوئٹہ میں ہلکی بارش اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری جبکہ کراچی میں بھی سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بارش اور برفباری کا نیا اسپیل کوئٹہ میں داخل ہورہا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے کراچی میں بھی بوندا باندی ہوگی جبکہ پنجاب میں بھی مزید بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔

    آج مالاکنڈ ڈویژن میں کئی مقامات پر بارش ہوئی جس نے سردی میں اضافہ کردیا۔

    آئندہ 24گھنٹے میں بلوچستان میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی جی خان، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے، پیر سے بدھ کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کوئٹہ ، ژوب اورقلات ڈویژن کے پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان جبکہ منگل اور بدھ کے روز مکران اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، منگل اور بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم خیبرپختونخواہ: کالام، پٹن 03، چترال02، بلوچستان: دالبندین، کوئٹہ01، سندھ شہید بینظیرآباد میں01 ملی میٹر بارش کالام1.5 انچ، استور0.6انچ، مالم جبہ0.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    آج ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: اسکردو منفی09، پاراچنار منفی07، قلات، مالم جبہ، گوپس منفی06، استور، بگروٹ منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔