Tag: Coldplay concert

  • ویڈیو: کولڈ پلے کے کانسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا بھانڈا پھوٹ گیا

    ویڈیو: کولڈ پلے کے کانسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا بھانڈا پھوٹ گیا

    ببوسٹن( 18 جولائی 2025): برطانوی راک بینڈ ‘کولڈ پلے’ کے کنسرٹ میں امریکی ٹیک کمپنی آسٹرنومر کے سی ای او اینڈی بائرن کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

    برطانوی راک بینڈ ‘کولڈ پلے’ کے حالیہ کنسرٹ نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ہے لیکن اس کی وجہ ان کی پرفارمنس نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔

    گزشتہ دنوں بوسٹن کے قریب جیلیٹ اسٹیڈیم میں برطانوی راک بینڈ ‘کولڈ پلے’ کا کانسرٹ ہوا جس کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔

    اس کنسرٹ میں بینڈ کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن نے غلطی سے ٹیکنالوجی کمپنی آسٹرنومر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی بائرن اور ان کی کمپنی میں ایچ آر ہیڈ کرسٹین کیبوٹ کے معاشقے کا بھانڈا پھوڑ ڈالا۔

    ہوا کچھ یوں کے کولڈ پلے کے کانسرٹ میں کیمرے نے فینز کو دکھایا تو ایک جوڑا بوکھلا کر نظریں چرانے لگا، مرد نیچے بیٹھ گیا جبکہ خاتون نے منہ دوسری جانب موڑ لیا تاہم دونوں کی چھپنے کی کوشش ناکام رہی۔

    ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس جوڑے کا بھانڈا پھوٹ گیا، راز کھلا کہ مرد امریکی ٹیک کمپنی کا سی ای او اور خاتون اس کمپنی کی ایچ ار ہیڈ تھیں۔

    Andy Byron and Kristin Cabot Controversy- July 2025

    کانسرٹ میں موجود گلوکار کرس مارٹن بھی بول پڑے کہا ان کا کوئی رشتہ ہے یا وہ بہت شرمیلے ہیں ؟ تاہم گلوکار کرس کو جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ ‘اوہ شٹ’ کہتے نظر آئے۔

    خیال رہے کہ اینڈی براؤن میگن کیریگن نامی خاتون سے شادی شدہ ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود ان کی ایچ آر ہیڈ کینتھ سی تھورنبائے نامی شخص سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔

  • کرس مارٹن نے اپنے کنسرٹ میں شاہ رخ خان کے بارے میں کیا کہا؟ اداکار کا ردعمل

    کرس مارٹن نے اپنے کنسرٹ میں شاہ رخ خان کے بارے میں کیا کہا؟ اداکار کا ردعمل

    عالمی شہرت یافتہ  یافتہ بینڈ ’کولڈ پلے‘ کےگلوکار کرس مارٹن کے یوں تو ہزاروں مداح ہیں مگر کرس بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نکلے۔

    حال ہی میں برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کا کانسرٹ ممبئی میں منعقد ہوا جس میں بھارتیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی، جس میں بالی ووڈ کے معرود گلوکار پاپون اور شریا گوشال بھی شامل ہیں۔

    مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں راک بینڈ کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن کو دوران کانسرٹ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا  جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    گلوکار کرس مارٹن کی کئی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں انہوں نے ممبئی کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی ایک ویڈیو میں انہیں ہندی میں سب کو خوش آمدید کہتے ہوئے بھی سنا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Papon (@paponmusic)

    کولڈ پلے کے کرس مارٹن نے کنسرٹ کے دوران اپنا مشہور گانا شروع کرنے سے پہلے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’شاہ رخ خان فورایور‘، جس سے مداحوں میں مزید جوش و خروش بڑھ گیا۔

    تاہم اب بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ممبئی کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں کرس نے انہیں مخاطب کیا۔

    اداکار شاہ رخ خان نے لکھا کہ’ میرے بھائی کرس مارٹن، آپ نے اپنے گانے کی طرح مجھے بہت خاص محسوس کروایا، آپ اربوں میں ایک ہیں میرے دوست، ہندوستان آپ سے بہت پیار کرتا ہے‘۔