Tag: collage

  • سندھ اور پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

    سندھ اور پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

    کراچی: سندھ بھر میں آج اور صوبہ پنجاب آج اور کل تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ صوبائی حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد دھرنے کی موجودہ صورتحال کے باعث سندھ اور پنجاب میں تمام تعلیمی اداروں کو ایک دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے وزیرتعلیم سندھ جام مہتاب اور وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر آج اسکول، کالجز اور جامعات میں تعطیل ہوگی۔

    اطلاعات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی بھی نہیں کھلے گی، شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور پمز میں پرچے ملتوی کر دیے گئے۔

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بھی ایک دن کے لیے بند کر دی گئی۔ اس کے علاوہ جامعہ کراچی، ڈاؤ، این ای ڈی، سرسید اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل اور تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں نیشنل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے بھی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پیر اور منگل کو تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کیا ہے۔

    جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام پیر اور منگل کو ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے۔ سندھ مدرستہ الاسلام اور شہید بینظیربھٹو یونیورسٹی لیاری میں بھی تدریسی عمل معطل رہے گا۔

    علاوہ ازیں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پیر کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت راجا ظفر الحق کی رپورٹ پر ایکشن لے لیتی تو معاملہ اتنا نہ بگڑتا، کراچی میں دھرنے والوں سے بات چیت مثبت رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سکیورٹی خدشات، پنجاب یونیورسٹی کےہاسٹلزکوخالی کرالیا گیا

    سکیورٹی خدشات، پنجاب یونیورسٹی کےہاسٹلزکوخالی کرالیا گیا

    لاہور: سکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز کو خالی کرالیا گیا ہے۔

    پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق ہاسٹلز میں کسی بھی طالب علم کو موسم سرما کی تعطیلات کے دوران رہنے کی اجازت نہیں صرف غیر ملکی طلبہ ہی موسم سرما کی چھٹیوں میں یونیورسٹی ہاسٹلز میں رہ سکتے ہیں یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق غیر ملکی طلبہ کے ہاسٹل میں آنے جانے والوں کا ریکارڈ مرتب بھی کیا جائے گا پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے نو جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کررکھا ہے۔