Tag: collapse

  • اسپین:‌ فیسٹیول کے دوران لکڑی کا پل ٹوٹنے سے 130 افراد زخمی

    اسپین:‌ فیسٹیول کے دوران لکڑی کا پل ٹوٹنے سے 130 افراد زخمی

    اسپین : ساحل سمندر پر منعقدہ فیسٹیول کے دوران لکڑی کا پل ٹوٹنے کے باعث 130 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک اسپین کے شمال مغربی شہر ویگو کے ساحل سمندر پر منعقدہ دو روزہ میوزیکل فیسٹول کے دوران گذشتہ رات سمندر پر بنے ہوئے لکڑی کا پل ٹوٹنے سے زخمی ہونے والے افراد میں 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ساحل سمندر پر منعقدہ تقریب میں موسیکاروں سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے۔

    ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے باعث 130 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کے دوران موسیقی کے لیے بنایا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ  98 فٹ اونچا اسٹیج بھی ٹوٹ گیا جس کی وجہ اسٹیج پر موجود متعدد افراد سمندر کے گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے بعد شہریوں میں بھگڈر مچ گئی تھی، حادثے کے باعث متاثرہ افراد شدید خوف زدہ ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر ہنگامی خدمات انجام دینے والی متعدد ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ریسکیو ٹیموں کے ماہر تیراکوں نے سمندر میں گرنے والے افراد کو ریسکیو کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • کراچی میں مسجد کی چھت گرگئی،6 شہید متعدد زخمی

    کراچی میں مسجد کی چھت گرگئی،6 شہید متعدد زخمی

    کراچی: شہرقائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مسجد کی لوہے کی چھت گرنے سے چھ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے لنڈی کوتل میں جمعے کی نماز کے دوران پیش آیا۔

    ملبے تلے دبنے سے اب تک چھ نمازی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    M3

    M4

    میتیوں اور زخمیوں کو نزدیکی واقع ضیا الدین اسپتال اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرملبہ ہٹانے میں مشغول ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی زخمی افراد اپنی مدد آٓپ کے تحت مختلف پرائیویٹ اسپتالوں کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

    M2

    بتایا جارہا ہے کہ لوہے کی چادروں پرچھت تعمیر کی گئی تھی اوران پر پنکھوں کا وزن بھی تھا جو کہ وزن برداشت نہیں کرسکا اور گرگیا۔

    breaking M1

    کمشنر کراچی اعجاز احمد خان اے آروائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے پانچ افراد کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی کہ زیرِ تعمیر مسجد میں نماز کس طرح ادا کی جارہی تھی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے کہ کس کی غفلت سے یہ حادثہ پیش آیا۔


    مدرسے کی چھت گرگئی، 25 طلبہ زخمی


     اسٹنٹ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ عوام کو گرمی سے بچانے کے لیے لگائے گئے شیڈ ہی عوام کے لئے زحمت کا سبب بن گئے، انہوں نے مزید کہا کہ امدادی کاروائیاں مکمل ہونے کے بعد مسجد کی انتظامیہ سے بات کی جائے گی۔

    ejaz

     واضح رہے کہ اس قسم کے واقعات شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پہلے بھی پیش آچکے ہیں۔

     وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ہونے والے افسوسناک سانحے کا نوٹس لیتے ہوئے اظہارافسوس کیا ہے اور امدادی کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ سوگواروں کو اس عظیم نقصان پر صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

  • خوشاب، چھت گرنے سے4 بچوں سمیت7افرادجاں بحق، 9زخمی

    خوشاب، چھت گرنے سے4 بچوں سمیت7افرادجاں بحق، 9زخمی

    خوشاب: بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق، نو زخمی ہوگئے، چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پرانا چوک خوشاب کے قریب محلہ نمد گرہ میں بارش کے باعث تین منزلہ بوسیدہ مکان زمین بوس ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

    زخمی ہونے والوں میں سے ایک خاتون اور تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق ہونے والوں میں روبینہ، عبدالرؤف، رضیہ، فاروق، ثوبیا، محمد رؤف، کنزا شامل ہیں۔ سانحہ پر پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ 3 بجے بگڑ والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔