Tag: collapses

  • میکسیکو : خوفناک ٹرین حادثہ، قیامت صغریٰ کا منظر، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    میکسیکو : خوفناک ٹرین حادثہ، قیامت صغریٰ کا منظر، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    میکسیکو میں میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ بیٹھنے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے،حادثہ دارالحکومت میکسیکو سٹی میں پیش آیا، میٹرو ریل شہر کے جنوبی علاقے اولیواس سے ٹیزنوکو جا رہی تھی۔

    میکسیکو کے دارالحکومت میں ایک میٹرو ریل پل سے گزر رہی تھی کہ اچانک اسی وقت پل منہدم ہو گیا۔ اور ٹرین زور دار دھماکے سے نیچے جاگری، حادثے کے بعد لوگوں کی چیخ و پکار مچ گئی۔

    خوفناک حادثے کے نتیجے میں اب تک 15افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ70سے زائد مسافر زخمی ہیں، اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔

    حادثے کے وقت ٹرین اس ٹریک کے اوپر موجود تھی جبکہ ٹریک ٹوٹنے سے ٹرین کی بوگیاں زمین پر گرگئیں۔ بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ تین مئی پیر کی رات کو میٹرو ریل ٹریک کا اوپری حصہ جزوی طور پر گرگیا جس کی وجہ سے ملبہ اور ٹرین کے بعض ڈبے نیچے سڑک پر آگرے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جس مقام پر ٹرین کے ڈبے گرنے کا واقعہ پیش آیا وہاں کھڑی کچھ کاریں بھی اس کی زد میں آئی ہیں جو ملبے کے نیچے دب گئیں۔ شہر کی میئر کلوڈیا شین بام نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ آگ پر قابو پانے والا عملہ اور محکمہ پبلک سیفٹی کے لوگ ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

  • برف کا گھر بنانے والے بچے کے ساتھ خوفناک واقعہ

    برف کا گھر بنانے والے بچے کے ساتھ خوفناک واقعہ

    ٹراسپ : سوئٹزرلینڈ میں اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے اگلو (برف سے بنے گھر) کے گرنے سے باپ بیٹا دب گئے، باپ نے کوشش کرکے اپنی جان بچالی لیکن وہ سات سالہ بیٹے کو نہ بچا سکا۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی سوئٹزرلینڈ کی ریاست گربوینن کے برفانی علاقے ٹراسپ میں ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں اپنے ہاتھ سے بنایا ہوا اگلو (برف کا گھر) گرنے سے باپ بیٹا برف میں دب گئے۔

    اس حوالے سے سوئس پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ گزشتہ روز صبح 11بجے پیش آیا جب برف سے بنا گھر اچانک گرگیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت دونوں اندر موجود تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کے بعد لڑکے کے والد نے انتہائی کوششوں کے بعد خود کو تو کسی طرح برف کے ڈھیر سے باہر نکال لیا لیکن وہ کافی دیر تک اپنے سات سالہ بیٹے کی جان بچانے کیلئے اسے ڈھونڈتا رہا۔

    بعد ازاں ایک شخص کے آنے پر بچے کو تلاش کرلیا گیا اس دوران 15منٹ کا وقت گزر چکا تھا۔ بعد ازاں امدادی ٹیم نے بھی بچے کو ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دوران علاج ہی چل بسا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ بچے کے والد اور دیگر اہل خانہ کی دیکھ بھال بھی کی جارہی ہے۔

    سوئس پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کھیلوں کی سرگرمیاں جیسے کسی کو ریت دبانا یا اگلوز تعمیر کرنا بہت خطرناک ہوسکتا ہے لہٰذا اس میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔

  • براہ راست نشریات کے دوران دل دہلانے والا واقعہ ویڈیو دیکھیں

    براہ راست نشریات کے دوران دل دہلانے والا واقعہ ویڈیو دیکھیں

    الیگزینڈر سٹی: شمالی کرولینا کی الیگزینڈر کاؤنٹی میں براہ راست ٹی وی رپورٹنگ کے دوران گرنے والے پل کی ویڈیو عملے نے ریکارڈ کرلی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جس وقت برج گرنے کا واقعہ رونما ہوا، اس وقت فاکس 46 کے رپورٹر امبر رابرٹس ہائڈائٹ برج کے قریب سیلاب کی اطلاع دے رہے تھے، عین اسی لمحے پل کا ایک حصہ ٹوٹ کر پانی میں جا گرا، تاہم خوش قسمتی سے کوریج کرنے واالا پورا عمل محفوظ مقام پر منتقل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    فاکس نیوز کے مطابق شمالی کیرولینا میں جمعرات سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، الیگزینڈر کاؤنٹی اب تک دس انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، تیز بارشوں کے باعث اب تک الیگزینڈر کاؤنٹی کے چار پل اور پچاس سے زائد سڑکیں بہہ چکی ہیں۔

    bridge collapse live TV report alexander county flood

    شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث علاقے سے ایک سالہ بچے سمیت دو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ نے متعدد مکانات کو تباہ کردیا ہے جبکہ  الیگزینڈر سٹی کے کیمپ سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے جبکہ گوالٹنیز کے ہوپ ویل چرچ روڈ پر کار حادثے میں میں بھی ایک شخص کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

    اس سے قبل گذشتہ روز بھی ہائڈائٹ فیملی کیمپ گراؤنڈ سے مزید دو لاشیں ملی تھیں جن کے بارے میں تاحال مکمل تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

  • امریکی پابندیوں سے جرمنی اور ایران کے درمیان واقع تجارتی پل منہدم

    امریکی پابندیوں سے جرمنی اور ایران کے درمیان واقع تجارتی پل منہدم

    برلن : ایران پر امریکی پابندیوں کے سائے میں جرمنی اور ایران کے درمیان تجارت کا مینار زمین بوس ہو چکا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران اور یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی کے درمیان تجارتی حجم میں 49% کی کمی واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ بات جرمنی کے اخبار نے جرمن چیمبر آف کامرس کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتائی، مذکورہ اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے ابتدائی چار ماہ کے مقابلے میں رواں سال اسی عرصے کے دوران ایران اور یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی کے درمیان تجارتی حجم میں 49% کی کمی واقع ہوئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے بعد مجموعی تجارتی حجم میں کمی کی مالیت 52.9 کروڑ یورو کے قریب ہے۔ ان پابندیوں کے تحت ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کرنے والی عالمی کمپنیوں کو امریکی منڈی تک رسائی سے محروم ہونا پڑے گا۔

    اٍیران میں جرمن چیمبر آف کامرس کی خاتون نمائندہ نے بتایا کہ تقریبا 60 جرمن کمپنیاں ہیں جو ابھی تک ایران میں سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں تاہم یہ کمپنیاں صرف مقامی ملازمین کے ذریعے کام کر رہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور جوہری سمجھوتے پر دستخط کرنے والے بقیہ ممالک کے سینئر ذمے داران کی جمعے کے روز ملاقات متوقع ہے۔

    تہران کا کہنا تھا کہ وہ یورینیم کی افزودگی کی سطح بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ یہ پیش رفت جوہری معاہدے کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ہے۔مشترکہ کمیٹی جس میں ایران، فرانس، جرمنی، برطانیہ، روس اور چین کے نمایاں ذمے داران شامل ہیں ،،، اس کے اجلاس کا مقصد جوہری معاہدے پر عمل درآمد کو زیر بحث لانا ہے۔

  • فلوریڈا: پل گرنے سے  چارہلاک متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    فلوریڈا: پل گرنے سے چارہلاک متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    واشنگٹن: امریکا میں فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پیدل چلنے والا کے لیے بنایا گیا پل گرگیا جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے‘ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہرمیامی کی فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے باہر تعمیرکردہ پل جو کہ چند روزقبل پیدل سڑک پارکرنے کے لئے کھولا گیا تھا‘  آج اچانک گرگیا۔

     پل گرنے کے سبب ملبے کے نیچے متعدد افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پل کے نیچے سے گزرنے والی کئی گاڑیاں بھی اس کے ملبے تلے دب چکی ہیں۔

    بھارت میں دریا پربنا پل گرگیا‘ 50 افراد ڈوب گئے

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد سے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، اب تک ملبے تلے 6 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پل گرنے کی وجہ سے پل کے اوپر اور نیچے چلنے والے کئی افراد زخمی ہوئے، جبکہ درجنوں گاڑیاں بھی پل کے نیچے آ گئیں ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں تیزکردی گئی ہیں۔

    جہلم میں میاں شہبازشریف پل بننے سے پہلے زمین بوس ہوگیا

    واضح رہے کہ واقع کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کرامدادی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ضرورت پڑنے پرامدادی عملے میں اضافے اورہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ پیڈسٹرین پل کا وزن950ٹن ہے جس کا افتتاح گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سوات میں ڈولی لفٹ دریا میں جاگری، 2افراد جاں بحق

    سوات میں ڈولی لفٹ دریا میں جاگری، 2افراد جاں بحق

    سوات: کالام کے علاقہ پالیر میں ڈولی لفٹ دریائے سوات میں جاگری ، جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں کالام کے علاقے پالیر میں رسی ٹوٹنے کی وجہ سے ڈولی لفٹ دریا میں گر گئی۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد دریائے سوات میں ڈوب گئے، مقامی لوگوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 2افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 2 کو بچالیا گیا جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

    ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہے اور لاشوں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افراد ڈولی لفٹ میں سوار ہوکر دریا پار کررہے تھے کہ اچانک لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی اور دریا میں جاگری۔

    خیال رہے پالیر کا رابطہ پل سات سال قبل سیلاب میں بہہ گیا تھا، جو تاحال تعمیر نہ ہوسکی، مقامی لوگوں نے آمد و رفت کے لئے چئیرلفٹ لگائی تھی۔


    مزید پڑھیں : مری میں مسافر چیئر لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں جا گری، 11افراد جاں بحق


    واضح رہے چند روز قبل مری میں ڈولی لفٹ کھائی میں جا گری تھی ، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔