Tag: Colleges

  • قومی اسمبلی اجلاس: ’پنجاب کی کئی یو سیز میں اسکول تک نہیں‘

    قومی اسمبلی اجلاس: ’پنجاب کی کئی یو سیز میں اسکول تک نہیں‘

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی ریاض مزاری کا کہنا تھا کہ بجٹ میں راجن پور کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا، صوبہ پنجاب کے کئی علاقوں میں گرلز کالج نہیں، کئی یو سیز میں اسکول بھی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی صدارت میں ہوا۔

    اجلاس میں رکن اسمبلی ریاض مزاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بجٹ پر کم اور سیاسی تقاریر زیادہ ہو رہی ہیں، ہرکوئی اپنے اپنے لیڈروں کو خوش کرنے میں لگا ہے۔

    ریاض مزاری کا کہنا تھا کہ ابھی خزانہ کے وزیر مملکت موجود نہیں ورنہ بجٹ پر بات کرتے، جس نے الیکشن لڑنا ہے اس نے اپنے حلقے کا کام کرنا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں راجن پور کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا، صوبہ پنجاب کے کئی علاقوں میں گرلز کالج نہیں، کئی یو سیز میں اسکول بھی نہیں۔

  • کراچی: کالجوں میں طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلہ

    کراچی: کالجوں میں طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلہ

    کراچی: سرکاری کالجوں میں طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لئے محکمہ تعلیم سندھ نے احسن اقدام کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالج اساتذہ کے ساتھ اب طلبہ کی بھی بائیومیٹرک حاضری لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور کراچی کے 50 کالجز میں بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے جبکہ اندرون سندھ کے 50 کالجوں میں بھی بائیومیٹرک مشینیں لگادی گئیں ہیں۔

    ڈائریکٹرجنزل کالجز،راشد حسین مہر نے بتایا کہ عنقریب سندھ کے 335سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک سسٹم فعال کرینگے، بائیومیٹرک کاکنٹرول سسٹم سندھ سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

    راشدحسین مہر نے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے تمام طلبہ کو پاس کردیا گیا تھا اور پہلی مرتبہ ای گریڈ والوں کو بھی کالجوں میں داخلہ دیاگیا ہے، اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد داخلے دے چکے ہیں۔

  • اسکولوں کے بعد کالجوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ

    اسکولوں کے بعد کالجوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے اسکولوں کے بعد کالجوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا، پبلک سیکٹر کے تمام ڈگری کالجز 11 جولائی تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں اسکولوں کے بعد کالجوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پبلک سیکٹر کے تمام ڈگری کالجز 11 جولائی تک بند رہیں گے تاہم نجی کالجز چھٹیاں دینے یانہ دینے سےمتعلق فیصلہ کرسکتےہیں، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں امتحانات کاشیڈول تبدیل نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولوں میں یکم سے 11 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا ، اعلامیےمیں کہا تھا کہ صوبے کے تمام اسکولز، کیڈٹ کالجز، ماڈل اسکولز، مدارس بند رہیں گے جبکہ گرمیوں کی چھٹیوں پر سرکاری، نجی اسکولز انتظامیہ عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

  • کراچی کے سرکاری کالجز میں کرونا وائرس کیسز میں خطرناک اضافہ

    کراچی کے سرکاری کالجز میں کرونا وائرس کیسز میں خطرناک اضافہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے سرکاری کالجز میں کرونا وائرس کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، کوویڈ کے کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود متاثرہ سرکاری کالجز میں تدریس کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری کالجز میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے کوویڈ ٹیسٹس کی رپورٹ کالجز کو ارسال کردی گئی ہے۔

    سرسید گرلز کالج عملے کے 59 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، سر سید گرلز کالج کے 130 عملے کے کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

    کراچی کے شہید ملت گرلز کالج کے عملے اور گورنمنٹ ریاض گرلز کالج کے عملے کے 21، 21 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ دہلی کالج کے 3 افراد میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    آغا خان گورنمنٹ کالج میں بھی ایک خاتون کوویڈ 19 کا شکار ہوچکی ہیں۔

    کوویڈ کے کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود متاثرہ سرکاری کالجز میں تدریس کا عمل جاری ہے تاہم کرونا مثبت آنے والے افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے، مذکورہ کالجز کے علاوہ کراچی کے متعدد کالجز میں کرونا وائرس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہونا ابھی باقی ہے۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں 18 جنوری سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں تدریس کا آغاز ہوا تھا۔

  • تعلیمی ادارے کھلنے کے دوسرے روز بھی سعید غنی کا اسکول و کالجز کا دورہ

    تعلیمی ادارے کھلنے کے دوسرے روز بھی سعید غنی کا اسکول و کالجز کا دورہ

    کراچی: سندھ میں تعلیمی ادارے کھلنے کے دوسرے روز صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے مختلف اسکولز اور کالجز کا دورہ کیا، سعید غنی نے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں جبکہ طلبا سے بھی سوال و جواب کیے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے کھلنے کے دوسرے روز بھی صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے مختلف اداروں کا دورہ کیا، سعید غنی پہلے کورنگی کے مختلف اسکولز اچانک پہنچے۔

    سعید غنی نے اسکولز میں ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نجی اسکولز کی جانب سے اقدامات بہتر ہیں انہیں مستقل رکھا جائے، کوشش کی جائے کہ بغیر ماسک کوئی طالبعلم یا استاد اسکول کے اندر داخل نہ ہو۔

    سعید غنی نے طلبا سے ایس او پیز کے حوالے سے سوال و جواب بھی کیے۔

    بعد ازاں سعید غنی کورنگی ڈھائی نمبر میں گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج پہنچے، صوبائی وزیر نے کالج میں صفائی کی خراب صورتحال پر عملے کی سرزنش کی۔

    انہوں نے سیکریٹری کالجز باقر نقوی کو فوری طور پر کالج کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔

    اس کے بعد سعید غنی نے کورنگی ڈھائی نمبر پر ہی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا بھی دورہ کیا، صوبائی وزیر نے کالج میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طالبات سے ایس او پیز پر معلومات حاصل کیں۔

  • سندھ بھرمیں کالجز و یونیورسٹیز بنانے کی ضرورت ہے، نثار کھوڑو

    سندھ بھرمیں کالجز و یونیورسٹیز بنانے کی ضرورت ہے، نثار کھوڑو

    کراچی : سینئر وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑونے کہا ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی اور ایک مزید دو نئے کالجز بنانے کی ضرورت ہے۔

    اعلیٰ تعلیم کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کردار بھی انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار نثار کھوڑو نے این ای ڈی یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    نثار کھوڑو کاکہنا تھا کہ سندھ کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے اور ہماری یہ کوشش ہوگی کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی کا پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد آئندہ چند سالوں میں مزید دو ، دو یونیورسٹیز کا پروجیکٹ بھی پیش کریں گے ۔

    کانووکیشن میں مجموعی طور پر1213گریجویٹ میں اسناد دی دی گئیں۔ماسٹر آف انجینئرنگ میں80طلبہ و طالبات اورپی ایچ ڈی کرنے والے 2طالب علموں کو بھی اسناد دی گئیں جبکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈل دیئے گئے۔

    سینئر صوبائی وزیر تعلیم سندھ اور این ای ڈی کے وائس چانسلر نے طلبہ و طالبات میں اسناد،گولڈ میڈل تقسیم کئے۔ اس موقع پر شدید گرمی کے باعث طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • کالجز کےطلبہ وطالبات کا تھیلیسیما ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

    کالجز کےطلبہ وطالبات کا تھیلیسیما ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

    کراچی : پاکستان میں خطرناک مرض تھیلیسیما سے بچاو کیلئے بڑے پیمانے پراقدامات کئے جارہے ہیں۔ سندھ کے سرکاری کالجوں میں طلبہ و طالبات کاتھیلیسیما ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    حکومت سندھ نے نوجوان نسل کو تھیلیسیما سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے۔سندھ کے سرکاری کالجوں میں طلبہ و طالبات کاتھیلیسیما ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے پائلٹ پروجیکٹ تیار کیا ہے جو ڈائریکٹر جنرل کالج سندھ کو جلد ارسال کیا جائے گا۔پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں کراچی کے کالجوں میں تھیلیسیما ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

    جبکہ ڈائریکٹر جنرل کالجزڈاکٹر ناصر انصارنے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ تھیلیسیما ایک خطرناک مرض ہے ۔ٹیسٹ کا مقصد نئی نسل کو تھیلیسیمیا سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔انٹر کے سرٹیفکیٹ کا اجراء تھیلیسیما ٹیسٹ سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔