Tag: collide

  • روسی فوجی بحری جہاز ڈنمارک کے بحری جہاز سے ٹکرا گیا

    روسی فوجی بحری جہاز ڈنمارک کے بحری جہاز سے ٹکرا گیا

    ماسکو: روسی فوجی بحری جہاز ڈنمارک کے ساحل پر ڈینش بحری جہاز سے ٹکرا گیا، حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کے بالٹک بیڑے اور ڈینش مسلح افواج نے اطلاع دی ہے کہ ڈنمارک اور سویڈن کے درمیان آبنائے اوریسوڈ میں روسی فوجی بحری جہاز ایک ریفریجریٹر جہاز سے ٹکرا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق 23 ستمبر کو شدید دھند کی وجہ سے آبنائے بالٹک علاقے سے گزرتے ہوئے آئس روز ریفریجریٹر بحری جہاز روسی بالٹک فلیٹ کے کازانیٹس چھوٹے اینٹی سب میرین جہاز کے ساتھ ٹکرا گیا۔

    حادثے میں کوئی روسی ملاح زخمی نہیں ہوا۔

    بالٹک بیڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی بحری جہاز کی جانب سے آبی خطرے سے اوپر کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ کازانیٹس اپنے اڈے پر واپس لوٹ گیا ہے۔

  • لندن:چھوٹا طیارہ فضا میں ہیلی کاپٹرسے ٹکرا گیا،4 افرادہلاک، مزید ہلاکتوں کاخدشہ

    لندن:چھوٹا طیارہ فضا میں ہیلی کاپٹرسے ٹکرا گیا،4 افرادہلاک، مزید ہلاکتوں کاخدشہ

    لندن : برطانیہ میں چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کےجنوب میں بکنگ ہمپشائر کے علاقے میں چھوٹا طیارہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر گرگیا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار دو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    جہازاورہیلی کاپٹرکاملبہ ویدسڈن نامی گاؤں میں بکھرا پڑا ہے، علاقے سے ملبے کو ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، امدادی کارروائیوں کے باعث اردگرد کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

    حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کی جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی جنگی بحری جہاز تیل بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا، 10 اہلکار لا پتہ

    امریکی جنگی بحری جہاز تیل بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا، 10 اہلکار لا پتہ

    سنگاپور: امریکی جنگی بحری جہاز ، تیل بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں امریکن نیوی کے 10 اہلکار لا پتہ ہیں۔

    امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو ایس ایس جوہن ایس مکین سنگاپور کی بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں تیل بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں امریکن نیوی کے پانچ اہلکارزخمی جبکہ 10 اہلکار لا پتہ ہیں۔

    لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جس میں امریکہ، سنگاپور اور ملائیشین بحریہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

    حادثہ سنگاپورکی ساحلی پٹی پر پیش آیا۔

    یو ایس ایس جوہن ایس مکین میزائل ڈیفنس سسٹم کا حامل بحری جہاز ہے، جو شمالی کوریا کے کسی بھی ممکنہ ایٹمی حملے سے نمٹنے کیلئے جاپان کے پانیوں میں موجود ہے۔

    امریکی بحریہ کے سابق آپریشنز ڈائریکٹر کارل چسٹر کا کہنا ہے کہ تیل بردار تجارتی جہاز امریکی بحری جہاز سے تین گنا وزنی تھا۔


    مزید پڑھیں : امریکی بحری جنگی جہاز تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا،7 اہلکار لاپتہ


    یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی امریکی بحریہ کا جنگی جہاز ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا تھا، حادثے میں جہاز کے کمانڈنگ افسر سمیت تین افراد زخمی ہوئے جبکہ عملے کے سات اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔