Tag: Collided

  • بھارت: اسکول وین کو ٹرین نے کچل دیا، 13 بچے ہلاک

    بھارت: اسکول وین کو ٹرین نے کچل دیا، 13 بچے ہلاک

    نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش میں پھاٹک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرین نے اسکول وین کچل دیا، جس کے نتیجے میں 13 بچے ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسکول کے بچوں کو لانے والی وین خوشی نگر کے علاقے میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حادثے میں دوران بس میں سوار تیرہ بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں کم عمر بچے اور بس ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

    بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ اسکول بس ایسے ریلوے پھاٹک سے گزر رہی تھی جہاں ریلوے عملے کا کوئی بھی اہلکار موجود نہیں تھا۔ جس کے باعث وین اور ٹرین میں حادثہ پیش آیا۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسوس ناک حادثے کی تحقیقات اور متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں حادثے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین کے ساتھ ہے۔


    بھارت: اسکول بس گہری کھائی میں جاگری،27بچوں سمیت 30ہلاک


    یاد رہے کہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں گذشتہ ہفتے بچوں کو لانے والی اسکول بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر 200فٹ گہری کھائی میں جاگری تھی جس کے نتییجے میں 27 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ بھارت میں خراب ڈرائیونگ اور تباہ حال سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک حادثات روز کا معمول ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی بحری جنگی جہاز تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا،7 اہلکار لاپتہ

    امریکی بحری جنگی جہاز تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا،7 اہلکار لاپتہ

    ٹوکیو : امریکا کا بحری جنگی جہازجاپان کےساحل کے قریب فلپائن کے تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا، حادثے میں جہاز کے کمانڈنگ افسر سمیت تین افراد زخمی ہوئے جبکہ عملے کے سات اہلکار لاپتہ ہیں۔

    امریکی بحریہ کا تباہ کن جنگی جہاز یو ایس ایس فٹزجیرلڈ سنیچر کو جاپان کے جنوب مغربی ساحل یوکوسوکا سے 56 ناٹیکل میل یعنی 103 کلومیٹر دور اے سی ایکس کرسٹل نامی تجارتی جہاز ٹکرا گیا۔

    حادثے میں جہاز کے عملے کے سات اہلکار لاپتہ ہیں جبکہ زخمیوں میں جہاز کے کمانڈنگ افسر بھی شامل ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

    تصادم میں امریکی جنگی جہازدائیں حصے کوشدید نقصان پہنچا، حادثے کا شکارامریکی جہاز دنیا کے جدید ترین جنگی جہازوں میں شامل ہے جس میں انتہائی جدید ریڈارسسٹم بھی نصب ہے۔

    امریکی بحریہ کے آپریشن چیف ایڈمیرل جان ریچرڈسن نے سماجی رابطے پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ مزید معلومات کیلئے ہم فٹزجیرلڈ کے اہل خانہ سے رابطہ کریں گے اور ابھی ہماری ساری توجہ فٹزجیرلڈ کے عملے اور ان کے اہل خانہ پر موکوز ہے، اگر مناسب ہوا تو عوام سے شیئر کریں گے۔

    کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اے سی ایکس کرسٹل کنٹینر جہاز پر فلپائن کا پرچم لہرا رہا تھا اور اس کا وزن 30 ہزار ٹن سے قدرے کم تھا لیکن یہ امریکی جنگی جہاز سے تین گنا وزنی تھا۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں تجارتی جہاز کو بہت کم نقصان ہوا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔