Tag: colombia

  • درخت کے نیچے کھڑے 5 افراد اچانک موت کے منہ چلے گئے

    درخت کے نیچے کھڑے 5 افراد اچانک موت کے منہ چلے گئے

    کولمبیا کے شہر کاجیبیو کے قریب گزشتہ روز ایک المناک واقعہ پیش آیا، جس میں درخت کے نیچے پانچ افراد کھڑے کھڑے اچانک موت کا نوالہ بن گئے، جن میں چار خواتین فٹبالرز بھی شامل ہیں۔

    کولمبیا ان دنوں شدید طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں ہے، یہ واقعہ فٹبال میچ کے دوران پیش آیا جب ان پانچوں افراد نے بارش اور طوفان سے بچنے کے لیے ایک درخت کے نیچے پناہ لی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس دوران اچانک بجلی گرنے سے ان پانچوں افراد کی موت واقع ہوگئی، جبکہ مزید دو خواتین شدید جھلسنے کے باعث اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

    یہ اندوہناک واقعہ وسطی کولمبیا کے قصبے کاجیبیو کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مقامی فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران آسمانی بجلی گری۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والی خواتین فٹبالرز کی شناخت جیدی مورالس، ڈینیئلا موسکیرا، لوز لیم اور ایٹل وینا موسکیرا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایک نامعلوم مرد متاثرہ شخص بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فٹبال میچز کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔

    گزشتہ سال نومبر میں پیرو میں بھی ایک فٹبالر خوسے ہیوگو ڈی لا کروز میزا بھی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ٹرمپ نے کولمبیا پر نئی پابندیاں عائد کردیں

    ٹرمپ نے کولمبیا پر نئی پابندیاں عائد کردیں

    امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کو نہ ماننے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا پر نئی معاشی اور سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کولمبیا پر ٹیرف اور ویزا پابندیوں کا حکم دے دیا ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا کو امریکا میں آنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، جسے پھر ایک ہفتے میں 50 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کولمبیا کے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ صدر کے اہل خانہ اور معاونین پر ’سفری اور ویزہ پابندیاں‘ عائد کرے گی۔

    ٹرمپ نے مزید لکھا کہ کولمبین صدر پیٹرو کے اس اقدام نے امریکا کی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گستاو پیٹرو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے جانے والے تارکین وطن کو لے جانے والی پروازوں کو اس وقت تک روکے گا جب تک تارکین وطن کو باوقار طریقے سے نہیں بھیجا جاتا۔

    پیٹرو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن مجرم نہیں ہیں، ان سے انسانیت والا ساتھ سلوک کیا جانا چاہیے جس کا ایک انسان حقدار ہے۔

    دوسری جانب ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

    امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل کو آج ہی بم فراہم کردیئے جائیں گے، وہ طویل عرصے سے ان بموں کا انتظار کر رہے تھے۔

    صدر ٹرمپ سے صحافیوں نے سوال کیا کہ اسرائیل کو بم فراہمی پر عائد پابندی کیوں ختم کی جارہی ہے؟ جس پر اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے یہ خریدے ہیں اس لیے پابندی ہٹائی ہے۔

    امریکا سے 2000 پاؤنڈ وزنی بم ملنے کی اجازت پر نیتن یاہو کا رد عمل

    عرب میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی کو روک دیا تھا۔

  • کولمبیا : گوریلا گروپوں کے حملے، 100 سے زائد افراد ہلاک

    کولمبیا : گوریلا گروپوں کے حملے، 100 سے زائد افراد ہلاک

    بگوٹا : کولمبیا میں حکومت کی نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد گوریلا حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    صرف 5 روز کے دوران تین مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات اور وینزویلا کے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں سے کولمبیا میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور کئی خاندان اپنی جان بچانے کیلیے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    colombia guerrilla

    مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد نیشنل لبریشن آرمی ( ای ایل این) کے گوریلا حملوں اور کاتاتمبو کے علاقے میں کولمبیا کی مسلح افواج کے مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔

    حکومت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمیونٹی کے رہنما کارمیلو گوریرو اور دیگر7 افراد بھی شامل ہیں جو امن معاہدے پر دستخط کے خواہاں تھے۔

    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو جو اب تک مذاکرات اور مصالحت کی پالیسی پر عمل پیرا تھے، نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سخت اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔

    Colombian people killed

    انہوں نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں نیشنل لبریشن آرمی کے رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر باغیوں نے لڑائی کا راستہ اختیار کیا تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    رپورٹ کے مطابق مزید 5ہزار فوجیوں کو سرحدی علاقے میں تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ موجودہ صورتحال پر قابو پایا جاسکے جو کولمبیا حکومت کے لیے نیا چیلنج ہے۔

    یہ صورتحال خاص طور پر صدر پیٹرو کے لیے ایک امتحان ہے، جنہوں نے 2022 میں صدر منتخب ہونے کے بعد ملک میں ’امن پالیسی‘ کا اعلان کیا تھا اور مختلف مسلح گروپوں کے ساتھ مذاکرات شروع کیے۔

    تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر پیٹرو کے نرم رویے نے ان مسلح گروہوں کو مزید طاقت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے۔

  • اہم ملک کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان؟

    اہم ملک کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان؟

    اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی جانے والی بمباری میں معصوم جانوں کے ضیاع کے باعث تل ابیب کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے، تازہ پیش رفت میں کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز محنت کشوں کے عالمی دن کے موقعے پر کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ان کا ملک غزہ میں مذموم اقدامات کے باعث اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردے گا۔

    اپنے خطاب میں کولومبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو کا کہنا تھا کہ ہم جمعرات کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیں گے کیونکہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پردنیا کی خاموشی میں ہم سے چپ نہیں رہا جاسکتا۔

    ایکس پلیٹ فارم پر کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو کا کہنا تھا کہ خوراک کے انتظار میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ہاتھوں 100 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے، ہم اسے نسل کشی سمجھتے ہیں جو ہمیں ہولوکاسٹ کی یاد دلاتا ہے اگرچہ عالمی طاقتیں اسے تسلیم نہیں کرنا چاہتیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اسی اہم وجہ کے باعث ہم نے اسرائیل سے ہر طرح کے ہتھیاروں اور ان کے پرزوں کی خریداری روک دی ہے کیونکہ اسرائیل کے حملے فلسطینی عوام کا قتل عام ہیں۔

    دوسری جانب فلسطین کے حامیوں پر امریکی شہر لاس اینجلس کی یونیورسٹی میں اسرائیل کے حامیوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی حامی طلباء زخمی ہوگئے۔

    امریکا نے کونسے ممالک کے شہریوں پر پابندیاں لگادیں؟

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حامیوں کے حملے میں غزہ جنگ بندی کے حامی متعدد طلباء بری طرح زخمی ہوگئے، دو گھنٹے کی حملہ آور کارروائی کے دوران پولیس کا کردار خاموش تماشائی کا رہا۔

  • کولمبیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، خاتون نے دسویں‌ منزل سے چھلانگ لگا دی

    کولمبیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، خاتون نے دسویں‌ منزل سے چھلانگ لگا دی

    بگوٹا: کولمبیا کے دارالحکومت بُگوٹا میں 6.3 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی، ٹی وی چینلز کے نیوز اسٹوڈیوز میں بھی لائیو نشریات کے دوران جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق بگوٹا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگ چیختے چلاتے عمارتوں سے باہر نکلے، حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین تھی۔

    زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم میڈیلینا میں ایک رہائشی عمارت کی دسویں منزل سے ایک خاتون نے گھبرا کر خود کو نیچے گرا دیا، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی، اس واقعے کی افسوس ناک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    زلزلے کے نیوز اسٹوڈیوز میں بھی چھت سے لٹکتی ہوئی لائٹس اور کیمرے جھولنے لگے، لائیو نشریات کے دوران اینکر نے ڈر اور خوف کے باوجود نشریات جاری رکھیں اور پوری صورت حال کو بڑی مہارت سے سنبھالا، جب کہ ایک اسٹوڈیو میں موجود تمام لوگ لائیو ریڈیائی نشریات کے وقت اٹھ کر بھاگ گئے۔

    بگوٹا میں کانگریس کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، بگوٹا میں اس وقت امریکی سفارتکار ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، زلزلہ محسوس کرتے ہوئے حیران رہ گئے تاہم کچھ دیر توقف کے بعد انھوں نے تقریر جاری رکھی۔

  • ہوائی جہاز کے پہیوں کے اندر سے دو لاشیں برآمد

    بوگوٹا : کولمبیا کے ہوائی اڈے پر کھڑے مسافر طیارے سے دو لاشیں ملی ہیں، مذکورہ لاشیں طیارے کے پچھلے پہیوں کے اندر پھنسی ہوئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کے الدورادو ہوائی اڈّے پر ایک طیارے کے عقبی پہیوں کے حصے سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الدورادو ہوئی اڈے پر کھڑے آویانکا فضائی کمپنی کے مسافر طیارے کی دیکھ بھال کے دوران طیارے کے پچھلے پہیوں کے حصے سے دو لاشیں ملی ہیں۔

    اس حوالے سے آویانکا ایئر لائنز کے حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بوگوٹا کے الدورادو ایئر پورٹ پہنچنے پر فضائی کمپنی کے عملے کو طیارے کے عقبی پہیوں کے حصے سے 2 لاشیں ملی ہیں۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

    اٹارنی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارے سے ملنے والی لاشیں 15 سے 20 سال کے نوجوان لڑکوں کی ہیں، بظاہر یہ دو لڑکے افریقہ النسل سے تعلق رکھتے ہیں تاہم لاشوں کی مکمل شناخت کے لئے کارروائی جاری ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارے کی آخری بار دیکھ بھال27 دسمبر کو کی گئی تھی۔ ملنے والی لاوارث لاشیں سرد خانے میں رکھی گئی ہیں، ابتدائی طبی معائنے میں ایک لاش پر جلنے کے نشانات دیکھے گئے ہیں۔

  • نوجوان ہوا بیچ کر سیکڑوں ڈالر کمانے لگا

    نوجوان ہوا بیچ کر سیکڑوں ڈالر کمانے لگا

    بگوٹا: جنوبی امریکا میں واقع ملک کولمبیا میں ایک نوجوان ہوا بیچ کر لکھ پتی بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کولمبیا کے دوسرے بڑے شہر الوراڈو کا رہائشی نوجوان جوآن کارلوس اپنے شہر کی ہوا بیچ کر روزانہ سیکڑوں ڈالر کمانے لگا ہے۔

    الوراڈو شہر میں سارا سال موسم خوش گوار رہتا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد یہاں آتی ہے، جوآن کارلوس نے اسی بات کا فائدہ اٹھایا، اور اپنے اس شہر کی ہوا کو پیک کر کے بیچنے کا کام شروع کر دیا۔

    کارلوس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہم اپنے شہر کی اچھے معیار کی ہوا کو بوتلوں میں پیک کرتے ہیں۔

    اُنھوں نے شہر کی ہوا کو پیک کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’ایئر کلیکٹر‘ نامی ایک آلے سے ہوا کے ذرات 15 سے 30 منٹ میں جمع کر لیے جاتے ہیں اور پھر انھیں بوتلوں میں پہنچایا جاتا ہے، اس طرح 100 فیصد خالص ہوا بوتلوں میں پیک کی جاتی ہے۔

    جوآن کارلوس نے پہلے روز ہوا سے بھری 77 بوتلیں فروخت کیں، جن میں سے ہر بوتل کی قیمت 5 ڈالرز تھی جب کہ تیسرے روز اس نے 300 بوتلیں فروخت کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Medellin Air (@medellinair)

    کاروبار چمکنے کے بعد اب اس انوکھے اور دل چسپ کام کے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہونے لگے ہیں، کارلوس نے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور ویب سائٹ بھی بنا لی ہے۔

    یاد رہے کہ 2013 میں چین میں بھی ایک کروڑ پتی کاروباری شخص چِن گوانگبیاؤ نے ملک میں بے پناہ آلودگی کے ماحول میں تازہ ہوا کے کین فروخت کرنے کا کاروبار شروع کیا اور صرف 10 دنوں میں 10 ملین کین فروخت کیے۔

  • کولمبیا میں بل فائٹنگ کے دوران حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز سامنے آ گئیں

    کولمبیا میں بل فائٹنگ کے دوران حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز سامنے آ گئیں

    بوگوٹا: کولمبیا میں بل فائٹنگ کے دوران اسٹیڈیم کا اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 500 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی کولمبیا میں بیلوں کی لڑائی کے دوران ایک اسٹینڈ گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد زخمی ہو گئے، جن میں سے 30 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    سامنے آنے والی ویڈیوز میں اسٹینڈ گرنے کے خوف ناک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے، مرنے والوں میں 2 خواتین سمیت ایک بچہ بھی شامل ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ٹولیما کے علاقے میں سالانہ سان جوآن اور سان پیڈرو کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک لکڑی سے بنا اسٹیڈیم ٹوٹ گیا، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

    اسٹیڈیم کا یہ حصہ تین منزلہ تھا، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جب کہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے۔

    واقعے کے وقت ایک بیل رِنگ کے اندر گھوم رہا تھا،روایتی ‘کورالیجا’ ایونٹ میں عام لوگ بیلوں کو مشغول کرنے کے لیے رِنگ میں داخل ہوتے ہیں۔

    سبک دوش ہونے والے صدر ایوان ڈیوک نے واقعے پر رد عمل میں کہا کہ اس کی تحقیقات کی جائیں گی، جب کہ نئے منتخب صدر گستاؤ پیٹرو نے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ ایسے واقعات پر پابندی لگائیں۔

    انھوں نے کہا میں میئرز سے کہتا ہوں کہ وہ مزید ایسے واقعات کی اجازت نہ دیں جس میں لوگوں یا جانوروں کی موت شامل ہو، انھوں نے کہا یہ پہلا موقع نہیں کہ اس طرح کا حادثہ پیش آیا ہو۔

  • ایسا عجیب و غریب گھر جسے دیکھنے والے چکرا گئے، ویڈیو دیکھیں

    ایسا عجیب و غریب گھر جسے دیکھنے والے چکرا گئے، ویڈیو دیکھیں

    بگوٹا : کولمبیا میں ایک ایسا دلچسپ اور قابل دید مکان تعمیر کیا گیا ہے جسے دیکھ کر آپ فن تعمیر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

    اس گھر کو اس نداز سے بنایا گیا ہے کہ دیکھنے میں الٹا نظر آتا ہے یعنی چھر پر فرش اور فرش پر چھت۔ اس گھر کے اندر جاکر دیکھیں تو وہاں بھی یہ ہی صورتحال دیکھنے میں آتی ہے۔

    یہاں آنے والے سیاح اس مکان کی تعمیر دیکھ کر داد دیئے بغیر نہیں رہتے کیونکہ اندر جاکر آپ کو معلوم ہوگاکہ واقعی یہ گھر الٹا ہے اور پلنگ اوپر کی چھت سے چپکا ہوا ہے جو حقیقت میں چھت نہیں اس الٹے مکان کافرش ہے۔


    اس مکان کو اسٹریا کے ڈیزائنر فرٹز شال نے بنایا ہے جو ایک عرصے سے کولمبیا میں ہی رہتے ہیں، جب انہوں نے اس انوکھے مکان بنانے کا تصور پیش کیا تو لوگوں نے اس کا بہت مذاق اڑایا لیکن وہ دھن کے پکے تھے اور مسلسل اپنے کام میں لگے رہے یہاں تک کہ مکان کی تعمیر شرمندہ تعبیر ہوگئی۔

    فرٹز کے مطابق اس گھر کی بنیاد بنانا سب سے مشکل کام تھا کیونکہ جھونپٹری نما مکان کو الٹا بنانا آسان نہ تھا۔ اب کورونا وبا کے دوران لوگ یہاں آرہے ہیں اور کچھ دیر یہاں گزار کر خوش وخرم اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے صدر مقام بوگوٹا سے چند منٹ کی مسافت پر ایک دیہات گوٹاویٹا میں یہ مکان بنایا گیا ہے جسے اپ سائیڈ ڈاؤن ہوم کا نام دیا گیا ہے۔

  • دنیا کا سب سے وزنی آم کتنے پاؤنڈ کا ہے؟  نیا ریکارڈ بن گیا، ویڈیو دیکھیں

    دنیا کا سب سے وزنی آم کتنے پاؤنڈ کا ہے؟ نیا ریکارڈ بن گیا، ویڈیو دیکھیں

    بگوٹا : کولمبیا کے کاشت کاروں نے 9.36پاؤنڈ کے آم کی کاشت کرکے دنیا کا سب سے بڑا آم پیدا کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس سے قبل سال2009 میں یہ اعزاز فلپائن میں اگائے جانے والے 7.57پاؤنڈ کے آم نے لیا تھا۔

    کولمبیا کے کاشت کاروں کی جوڑی نے9.36 پاؤنڈ آم کی افزائش کرکے گنیز بک کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، باریرا اور رینا ماریہ مروکون نے گائیاٹا کے بوائکا علاقے میں سان مارٹن فارم میں مذکورہ آم کی افزائش کی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریرا نے کہا کہ یہ آم دوسرے آموں کی نسبت بہت تیزی سے بڑھ رہا تھا تو ان کی بیٹی نے تجویز دی کہ آم کی کٹائی اور وزن کے بعد یہ آم ایک نیا عالمی ریکارڈ ثابت ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گینز ورلڈ ریکارڈز کے اس اعزاز کے ساتھ ہمارا مقصد دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ کولمبیا میں ہم جیسے دیہی علاقوں سے محبت کرنے والے محنتی لوگ ہیں، یہاں پھلوں کی پیداوار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ9.36پاؤنڈ کے اس آم نے دنیا کے سب سے زیادہ وزن کا گینز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے قبل ازیں فلپائن میں 2009 میں اگائے جانے والے 7.57پاؤنڈ کے آم نے لیا تھا۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے پہلے سال 2009 میں سب سے وزنی آم تقریبا ساڑھے تین کلو ( 3.435) کا تھا جو لمبائی میں 30.48 سینٹی میٹر تھا اور اس کا گھیر یا دائرہ 49.53 سینٹی میٹر اور عرض 17.78 تھا۔