Tag: Colombia plane crash

  • جہاز میں ایندھن ختم ہو گیا ہے، حادثے سے پہلے پائلٹ کے آخری الفاظ

    جہاز میں ایندھن ختم ہو گیا ہے، حادثے سے پہلے پائلٹ کے آخری الفاظ

    کولمبیا : برازیل کے فٹبال کھلاڑی کو لے جانے والے طیارے کے حادثے کے بعد طیارہ کے پائلٹ کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ہے، جس کے مطابق حادثہ کی وجہ طیارہ میں ایندھن ختم ہونا بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کولمبیا طیارے حادثے کے بعد منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ حادثے سے پہلے آخری لمحات میں کیا ہوا۔

    آڈیو ٹیپ میں ہوائی جہاز کے پائلٹ اور کولمبیا کے ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان ہونے والی بات چیت ہے، جس میں پائلٹ بار بار یہ کہہ رہا ہے کہ طیارے کا الیکڑانک نظام فیل ہونے اور ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت دی جائے۔

    دوسری جانب حادثے میں برازیل کے فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کی موت کے بعد دنیا بھر میں فٹبال شائقین نے سوگ منایا جبکہ برازیل میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    کولمبیا میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا جبکہ سیکڑوں امدادی کارکن جائے حادثہ پرامدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے میں ایندھن کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی الیکٹریکل خرابی حادثے کا سبب بنی۔

    plane2

    بارسلونا کلب کے لیونل میسی اور نیمار، مانچسٹریونائیٹڈ کلب کے وائن رونی سمیت کئی نامور کھلاڑیوں نے ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    plane-1

    palne-2

    یاد رہے کہ برازیلی فٹبال کے کھلاڑیوں کو لے جانے والا طیارہ پہاڑی علاقے میں کر گر تباہ ہوگیا تھا، حادثے کا شکار طیارے میں برازیلی فٹبال کلب چپیکونس کے کھلاڑیوں سمیت ستتر افراد سوار تھے، حادثے میں چھ افراد زندہ بچے جبکہ چار کھلاڑی پرواز میں سوار ہی نہیں ہوئے تھے، بچنے والوں میں تین فٹبال کھلاڑی ایلن روشل ، ہلیو زیمپر، جیکسن فولمین شامل ہیں۔

    plne-1

    یہ خصوصی طیارہ جنوبی برازیل سے کولمبیا کے شہر میڈیلن جا رہا تھا، جہاں برازیلین ٹیم کو بدھ کو میڈیلن میں ساؤتھ امریکن کپ کا میچ کھیلنا تھا، میچ کو کلب کی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جارہا تھا۔

  • کولمبیا میں تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا

    کولمبیا میں تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا

    کولمبیا: گزشتہ روز تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا، حادثے میں برازیلین کلب کے کھلاڑیوں کی موت نے دنیا بھر کے فٹبال فینز کو سوگوار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کولمبیا میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے جبکہ سیکڑوں امدادی کارکن جائے حادثہ پرامدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    b4

    b6

    حکام کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے میں ایندھن کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی الیکٹریکل خرابی حادثے کا سبب بنی۔

    b3

    یہ خصوصی طیارہ جنوبی برازیل سے کولمبیا کے شہر میڈیلن جا رہا تھا، جہاں برازیلین ٹیم کو بدھ کو میڈیلن میں ساؤتھ امریکن کپ کا میچ کھیلنا تھا، میچ کو کلب کی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جارہا تھا۔

    b5

    حادثے کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔ ان کی مخالف کولمبین ٹیم اٹلیٹکو نیشنل نے ہار تسلیم کرنے کی پیش کش کی ہے تاکہ چپیکونس کلب کو فاتح قرار دیا جا سکے۔

    حادثے کا شکار طیارے میں برازیلی فٹبال کلب چپیکونس کے کھلاڑیوں سمیت ستتر افراد سوار تھے، حادثے میں چھ افراد زندہ بچے جبکہ چار کھلاڑی پرواز میں سوار ہی نہیں ہوئے تھے، بچنے والوں میں تین فٹبال کھلاڑی ایلن روشل ، ہلیو زیمپر، جیکسن فولمین شامل ہیں۔

    b1


    مزید پڑھیں: ہوائی جہاز کوحادثہ‘ فٹ بال ٹیم سمیت 75 افراد ہلاک


    دوسری جانب طیارہ حادثے کے بعد برازیل میں یوم سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے، بارسلونا کلب کے لیونل میسی اور نیمار، مانچسٹریونائیٹڈ کے وائن رونی سمیت کئی نامور کھلاڑیوں نے ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    دنیا بھر میں فٹبال فینز نے ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور ریلیاں نکالیں۔