Tag: colombia

  • پراسرار دھاتی ستونوں کے نمودار ہونے کا سلسلہ جاری

    پراسرار دھاتی ستونوں کے نمودار ہونے کا سلسلہ جاری

    دنیا بھر میں سنسنی پھیلانے والے دھاتی ستونوں کے نمودار اور غائب ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ایک اور دھاتی ستون کولمبیا میں نمودار ہوگیا اور اس کی مزید پریشان کن بات یہ ہے کہ یہ دیگر ستونوں کے برعکس سنہرے رنگ کا ہے۔

    جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں ایک سنہرے رنگ کا دھاتی ستون نمودار ہوگیا، یہ ستون کولمبیا کے ایک دیہی علاقے میں نمودار ہوا ہے۔

    اس ستون کی منفرد بات یہ ہے کہ یہ اس سے قبل نمودار ہونے والے ستونوں کے برعکس سنہرے رنگ کا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ اب تک نمودار ہونے والے تمام ستونوں پر حکمرانی کرنے والا ماسٹر ہے۔

    دوسری جانب یورپی ملک ہالینڈ میں ایک اور دھاتی ستون دکھائی دے گیا، یہ ستون دیگر ستونوں کی طرح سلور رنگ کا ہے۔

    یہ ستون دریا کنارے کچی مٹی میں نصب ہے، مقامی افراد کے لیے یہ بات حیران کن ہے کہ اس قدر وزنی ستون یہاں تک کیسے لایا گیا کیونکہ یہاں صرف پیدل چلنے کا راستہ موجود ہے۔

    یاد رہے کہ سب سے پہلا دھاتی ستون امریکی ریاست یوٹاہ کے صحرا میں نمودار ہونے کے بعد غائب ہوا تھا، بعد ازاں یورپی ملک رومانیہ میں بھی ایسا ہی ستون اچانک نمودار ہوا اور غائب ہوگیا۔

    اس کے بعد ایک اور امریکی ریاست کیلی فورنیا میں تیسرا ستون نمودار ہوا اور چند دن بعد وہ بھی غائب ہوگیا۔

    اکثر افراد یہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ یہ ستون خلائی مخلوق یہاں نصب کر گئی ہے اور اب ان کی موجودگی کا خیال انہیں خوفزدہ کیے ہوئے ہے۔

    امریکا اور رومانیہ میں نظر آنے والی یہ انوکھی چیز 1968 کی مشہور سائنس فکشن فلم 2001 اے اسپیس اوڈیسے کی یاد دلاتی ہے۔ اس فلم میں بھی اسی طرح کا خلائی ستون دکھایا گیا تھا۔

  • کالمبیا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، میئر سمیت 14 افراد ہلاک

    کالمبیا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، میئر سمیت 14 افراد ہلاک

    بگوٹا : کولمبیا کے صوبے میٹا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں تاریرہ شہر کے میئر سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا کی نجی ایئرلائن کا طیارہ ڈی سی 3 نے ایک درجن سے زائد مسافروں کو لے کر شہر تاریرہ سے ولاویسینسیو جانے کےلیے اڑان بھری اور آدھی مسافر کے بعد ٹیکنیکل خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کے پائلٹ نے جہاز میں فنی خرابی سے متعلق حکام کو آگاہ کردیا تھا کہ تاہم آگاہی کے فوراً بعد طیارہ میدانی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔

    کولمبیا کے خبر رساں اداروں کے مطابق ڈی سی 3 نامی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، سول ایوی ایشن نے موسم کی خرابی کے باعث طیارے کو واپس آنے کا بھی کہا تھا کہ اس سے قبل ہی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولمبین حکام نے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے کمیٹی تشکیل دی ہے جو طیارے کا بلیک باکس تلاش کررہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈی سی 3 نامی طیارے 1930 میں بنائے گئے تھے جس میں 30 مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔

  • انگلینڈ کی فتح کے بعد روس میں سرخ رنگ کی بارش

    انگلینڈ کی فتح کے بعد روس میں سرخ رنگ کی بارش

    ماسکو : روس کے شہر سائبیریا میں اچانک سرخ رنگ کی بارش شروع ہوگئی، بارش شروع ہونے کے بعد مقامی افراد نے اس بارش کو انگلینڈ کی فتح سے جوڑنا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فٹبال کے عالمی کپ میں کولمبیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا تھا، انگلینڈ نے جیسے ہی کولمبیا کو 3-4 گول سے شکست دی روس میں ہونے والی بارش کا رنگ اچانک سرخ ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز روس میں ہونے والی بارش کا سرخ رنگ کسی فلمی سین کا منظر پیش کررہا تھا، جیسے آسمان سے خون برس رہا ہو۔

    روسی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبیریا کے باشندوں کا خیال ہے کہ خدا کی جانب سے ان پر عذاب کو نازل نہیں کردیا گیا کیوں کہ ’ایسے ہی واقعے کے رونما ہونے کا ذکر آسمانی کتاب بائبل میں بھی موجود ہیں‘۔

    روسی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سائبیریا میں ہونے والی بارش کے بعد مقامی افراد کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سایٹز پر کمنٹ کیے جارہے ہیں کہ ’سرخ بارش کسی ڈراؤنی فلم کا سین لگ رہا ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ علاقے میں موجود فیکٹری کے ملازمین نے بھاری مقدار میں فیکڑی کی چھت سے آئرن آکسائیڈ کی صفائی کی تھی تاکہ ماحول صاف ستھرا رہے، لیکن تیز ہواؤں اور بارش کے باعث آئرن آکسائیڈ بارش کے ساتھ علاقے میں پھیل گئی اور خوفناک منظر پیش کرنے لگی۔

    روسی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد شہر کو غیر ملکی سیاحوں کے بند کردیا گیا تھا، کیوں کہ دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں ایک لگ رہا تھا۔ تاہم متاثرہ علاقے کی صفائی جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فیفا ورلڈ‌ کپ 2018: کولمبیا اور جاپان کے مداحوں‌ کے لیے خوش خبری

    فیفا ورلڈ‌ کپ 2018: کولمبیا اور جاپان کے مداحوں‌ کے لیے خوش خبری

    ماسکو: روس میں‌ جاری فٹ بال کے عالمی مقابلے میں آج دو اہم میچز ہوئے، جن کے بعد آخری افریقی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق آج گروپ ایچ میں‌ کولمیبا سینگال، جب کہ پولینڈ جاپان کے مدمقابل آئی، دونوں ہی میچ انتہائی اہم تھے۔

    سینگال کی امیدوں کا چراغ بجھ گیا

    کولمبیا کے خلاف سینگال کی نسبتاً کمزور ٹیم چار پوائنٹ کے ساتھ میدان میں اتری، اسے اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کے لیے فقط میچ ڈرا کروانا تھا، جب کہ کولمبیا کے لیے جیت لازمی تھی.

    میچ میں دونوں‌ ٹیموں‌ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سینگال کی دفاعی لائن کولبمیا کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرتی رہیں، مگر آخر کار کولمبیا گول کرنے میں کامیابی رہی.

    کولمبیا نے برتری میچ کے آخر تک برقرار رکھی. یوں‌ چھ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مرحلے تک رسائی پا لی.

    اس سے قبل براعظم جنوبی امریکا سے تعلق رکھنے والی برازیل، ارجنٹینا اور یوروگوائے نے بھی ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے.

    جیت جو پولینڈ کے کام نہیں آئی

    گروپ ایچ ہی کے ایک مقابلے میں جاپان اور پولینڈ مدمقابل آئیں. میچ میں جاپان کو فیورٹ تصور کیا جا رہا تھا، جس کے پاس چار پوائنٹس تھے، مگر پولینڈ نے شان دار کھیل کا مقابلہ کیا.

    پولینڈ کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں گول کرکے برتری حاصل کی، جو آخر تک برقرار رہی.

    گو گروپ میں جاپان اور سینگال، دونوں‌ کے پاس چار چار پوائنٹ تھے، مگر فیرپلے کی بنیاد پر جاپان اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گیا.


    فیفا ورلڈ کپ 2018: کیا سپر اسٹار میسی اور لیجنڈ میراڈونا کے تعلقات کشیدہ ہیں؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایسا دریا جس سے قوس قزح پھوٹتی ہے

    ایسا دریا جس سے قوس قزح پھوٹتی ہے

    کیا آپ نے کبھی ایسے دریا کے بارے میں سنا ہے جو بے حد رنگین ہو اور اس میں سے قوس قزح پھوٹتی دکھائی دیتی ہو؟

    جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں واقع ایک دریا ایسا ہی ہے جسے 5 رنگوں کے دریا یا مائع قوس قزح کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یہ خوبصورت دریا کولمبیا کے سیرینیا ڈیلا مکرینا صوبے میں واقع نیشنل پارک میں موجود ہے۔

    یہ علاقہ طویل عرصے تک خانہ جنگی کی زد میں رہا جس کی وجہ سے کوئی یہاں آنے کی ہمت نہیں کر پاتا تھا۔

    بالآخر حکومت اور باغیوں کے درمیان امن معاہدے کے ایک سال بعد یعنی گزشتہ برس 2017 میں اس پارک کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

    دنیا کے خوبصورت ترین دریاؤں میں سے ایک شمار کیے جانے والے اس دریا کی انفرادیت اس کی تہہ میں اگنے والے رنگ برنگے آبی پودوں کی وجہ سے ہے۔ گلابی، جامنی اور سرخ رنگ کے ان پھولوں کے کھلنے کا موسم ستمبر اور نومبر ہے۔

    چھوٹی چھوٹی آبشاروں اور پتھریلے راستوں پر مشتمل یہ خوبصورت دریا 100 کلو میٹر طویل ہے۔

    اس علاقے میں امن قائم ہونے کے بعد اب ملکی و غیر ملکی افراد یہاں آنے لگے ہیں جس سے یہاں کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں اور سیاحت کی بدولت مقامی افراد کی زندگی میں بھی خوشحالی آگئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کولمبیا: شاپنگ مال میں دھماکہ‘ 3خواتین ہلاک

    کولمبیا: شاپنگ مال میں دھماکہ‘ 3خواتین ہلاک

    بگوٹا : کولمبیا کے شاپنگ مال میں دھماکے کے نتیجے میں تین خواتین ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں بم دھماکے میں تین خواتین ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بم خواتین کے ٹوائلٹ میں رکھا گیا تھا۔

    بگوٹا کے میئراینرک پنالوسا کا کہناہےکہ مرنے والوں میں سے ایک خاتون کا تعلق فرانس سے تھا۔

    پولیس حکام کےمطابق دھماکے میں ہلا ک ہونے والی 23سالہ فرانسیسی خاتون جو کہ شہر کے جنوب میں واقع اسکول میں رضاکارانہ طور پر کام کرتی تھیں جبکہ دیگر دو خواتین کی عمر 27 اور 31 سال ہے تاہم ان کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔


    صومالیہ میں ریسٹورنٹ پرخودکش حملہ‘ 31افراد ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ روز صومالیا کے دارالحکومت موغادیشو میں ریسٹورنٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں31 افراد ہلاک اور40زخمی ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سرکاری ملازمین اور فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کولمبیا میں مٹی کےتودنےگرنےسے234افراد ہلاک

    کولمبیا میں مٹی کےتودنےگرنےسے234افراد ہلاک

    کولمبیا: کولمبیا میں مٹی کےتودے گرنےسے234افراد ہلاک جبکہ 400 سےزائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کولمبیا کے جنوبی قصبے میں کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 234افراد ہلاک جبکہ 200سے زائدافراد لاپتہ ہیں۔

    کولمبین حکام کےمطابق علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،تاہم حکام نےمزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    کولمبیا کے صدر نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اورایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

    پولیس اور فوج نے17 متاثرہ علاقوں سےگیارہ سو سےزائد افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا۔


    مٹی کا تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا


    یاد رہےکہ اس سےقبل انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 11افرادہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئےتھےریسکیو اداروں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاتھا۔

    انڈونیشیا ڈیزاسٹرمینجمنٹ ادارے نے تصدیق کی تھی کہ جاوا کے قریبی جزیرے میں گرنے والے مٹی کے تودے کی زد میں آ کر کم از کم 11 افراد ہلاک ہو ئے۔

    واضح رہےکہ مٹی کا تودہ گرنے سے بہت سے مکانات اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ سرسبز فصلیں بھی اس کی زد میں آکر مکمل تباہ ہو گئیں۔

  • کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ، 60 افراد ہلاک

    کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ، 60 افراد ہلاک

    سلاگر/ کولمبیا: شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کا تودہ گرنے سے ساٹھ سے زائد افراد ہلاک جب کہ درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

    کولمبیا کےشمال مغربی صوبےاینٹيوكيامیں شدیدبارشوں کے باعث لیبوریانا نامی دریا میں آنے والا سیلاب مٹی کا تودہ گرنے کا سبب بن گیا۔

    مضافاتی علاقے سلاگرمیں مٹی کا تودہ گرنے سے 64 افراد ہلاک اوردرجنوں افراد لاپتہ ہیں، امدادی کارکن سراغ رساں کتوں کی مدد سے تودے میں دبے لوگوں کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں تباہی کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں اورزخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    کولمبیا کے صدر جوان مینئویل نے متاثرہ علاقے کادورہ کیا اورعلاقے میں پبلک ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔