Tag: Colonel Tahir

  • کراچی میں امن قائم کرکے رہیں گے، ترجمان رینجرز

    کراچی میں امن قائم کرکے رہیں گے، ترجمان رینجرز

    کراچی: سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون کو سراہتے ہیں، ہم کراچی میں امن قائم کرکے رہیں گے۔

    رینجرز کے ترجمان کرنل طاہرمحمود کا کہنا تھا کہ لوگ کسی بھی قسم کے دہشت گرد عناصرسے مت ڈریں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرکسی بھی شخص یا جماعت کی جانب سے بھتے کا مطالبہ کیا جائے تو اس کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن پردیں۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ رینجرزکراچی میں امن قائم کرکے رہے گی اور اس کے لئے عوام کا تعاون قابلِ تعریف ہے۔

    رینجرز کا ہیلپ لائن نمبر 1101 ہے اور رینجرز کے مطابق دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ رازرکھا جائے گا۔

  • کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سول لائن تھانے میں مقدمہ درج

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سول لائن تھانے میں مقدمہ درج

    کراچی : متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق مقدمہ میں رینجرز کو دھمکی اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ مذکورہ مقدمہ رینجرز کے اعلیٰ افسران کی اجازت سے درج کرایا گیا ہے

    مقدمہ ایم کیو ایم  کے قائد کی جانب سے  رینجرز حکام کو دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 7 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 506 بی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نجی  ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں رینجرز کے خلاف بیان دیا تھا۔ اسی بیان کو بنیاد بنا کر الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔