Tag: columbo

  • سیاسی بحران : سری لنکا کے صدرمیتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا

    سیاسی بحران : سری لنکا کے صدرمیتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا

    کولمبو : سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے، انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم کو بھی عہدے سے برطرف کردیا تھا جنہوں نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو معطل کر دیا ہے جس کا اطلاق سولہ نومبر تک ہوگا۔

    پارلیمنٹ کی معطلی کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم کے درمیان اقتدار کی چپقلش اور اختلافات کی خبروں کا بازار گرم تھا، سری لنکن صدر نے گزشتہ روز رانیل وکرما سنگھے کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ مہندا راجا پاکسے کو وزیراعظم بنایا تھا، برخاست کیے گئے وزیراعظم نے اپنا منصب چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

    اس سے قبل برطرف کیے جانے والے وزیر اعظم رانیل وکرمے سنگھے نے پارلیمان کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی آئینی وزیر اعظم ہیں اسی دوران ان کو اطلاع دی گئی کہ صدر میتھری پالا سری سینا سولہ نومبر تک225رکنی ملکی پارلیمان کو معطّل کردیا ہے۔

    علاوہ ازیں کولمبو میں موجودہ صورتحال پر عوام کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں ہوا ہے تاہم پولیس حکام کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

  • دوسرا ٹی20، پاکستان اور سری لنکا آج کولمبو میں آمنے سامنے

    دوسرا ٹی20، پاکستان اور سری لنکا آج کولمبو میں آمنے سامنے

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کولمبو میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو دو میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کولمبو میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں آج مدِمقابل ہوں گی، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے بعد پاکستان کی نظریں سیریز پر ہیں، جو اس میچ کو جیت کر ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کرنا چاہتا ہے۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ہوگا، ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

  • سری لنکن فوج کے ساتھ مل کردہشتگردوں کو نیست و نابود کردیں گے، آرمی چیف

    سری لنکن فوج کے ساتھ مل کردہشتگردوں کو نیست و نابود کردیں گے، آرمی چیف

    کولمبو: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور سری لنکن افواج خطے کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کریں گی، سری لنکن فوج کے ساتھ مل کردہشتگردوں کو نیست و نابود کردیں گے۔

    سری لنکا کے دورے پر موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا ایک تقریب میں کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا نے دہشتگردی کے خلاف ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ضرب عضب کا مرکزی خیال پاکستان اور خطے میں امن قائم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کا نیٹ ورک توڑنے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا دورہ سری لنکا جذبہ خیرسگالی کاعکاس ہے، سری لنکن فوج کی ٹریننگ میں پاک فوج کی خدمات گرانقدر ہیں۔

         پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  جنرل راحیل شریف  نے اپنے 3 روزہ سری لنکا کے دورے کے دوران تعمیری ملاقاتیں کیں، جب کہ آرمی چیف کے دورے سے پاک سری لنکا عسکری تعلقات بھی مستحکم ہوئے، اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا  کہنا تھا کہ قوم کی حمایت کے ساتھ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس کا مقصد پاکستان میں امن اور استحکام لانا ہے۔

    جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ ملٹری اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے سری لنکن فوجی افسروں سے خطاب بھی کیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکن فوج کی قربانیاں اورعزم قابل ستائش ہیں، ترقی اوراستحکام کے سفر میں اپنے سری لنکن بھائیوں کے ہم قدم ہیں۔

  • چوتھا ون ڈے، سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

    چوتھا ون ڈے، سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

    کولمبو: سری لنکا نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں شکست دے کر سات میچز کی سیریز میں تین ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں دو سو پینسٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، جیمز ٹیلر نروس نائینٹیز کا شکار ہوئے۔ وہ نوے رنزبناکر مینڈس کا شکار بنے۔

    ایوائن مورگن نے باسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ دلشان، ہیراتھ اور مینڈس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سنگاکارا نے چھیاسی رنز کی اننگز کھیلی۔

    میتھیوز نے ناٹ آؤٹ اکیاون رنز بنائے،  سیریز کا پانچواں ون ڈے دس دسمبر کو پالیکلے میں کھیلا جائے گا۔