Tag: columbo test

  • کولمبوٹیسٹ میں 386 رنز کا ہدف ،سری لنکا مشکلات کا شکار

    کولمبوٹیسٹ میں 386 رنز کا ہدف ،سری لنکا مشکلات کا شکار

    کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا مشکلات کا شکار، بھارت کے تین سو چھیاسی رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

    تیسرے اور آخری ٹیسٹ کےچوتھے روز بھارت نے دوسری نامکمل اننگزتین کھلاڑی اکیس رنز پر شروع کی تو چونسٹھ کے مجموعی اسکور پر بھارت کوکوہلی کی وکٹ سے نقصان اٹھانا پڑا، تھمیکا پرساد اور نوان پرادیپ نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    روہت شرمااور ایشون کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت دوسری اننگز میں دو سو چوہتر رنزبناکر آؤٹ ہوگئی اور سری لنکا کو جیت کیلئے تین سو چھیاسی رنز کا ہدف دیا۔

     ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، تھرمانے اور کرونارتنے کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے،کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے تین وکٹ پر سرسٹھ رنز بنالئے۔

  • پاکستان کے خلاف کولمبو ٹیسٹ سری لنکا نے جیت لیا

    پاکستان کے خلاف کولمبو ٹیسٹ سری لنکا نے جیت لیا

    کولمبو: پاکستان کے خلاف کولمبو ٹیسٹ سری لنکا نے جیت لیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

    کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا ہے،  اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

    آخری اننگز میں پاکستانی ٹیم 329 رنز پر آﺅٹ ہو گئی تھی، جس پر سری لنکن ٹیم کو جیتنے کیلئے صرف 153رنز کا ہدف ملا، سری لنکن ٹیم کا دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز شاندار کم بیک کیا اور سری لنکا نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    تھرمنے بیس رنز جبکہ اینجلو میتھیوز 43رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ نے دو جبکہ ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ تین جولائی سے پالیکیلے میں کھیلا جائے گا۔

    گزشتہ روز کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل اڑتیس اوورز پہلے ختم کردیا گیا تھا، شاہینوں نے سری لنکا کو ایک سو ترپن رنز کا معمولی ہدف دیا تو بارش پاکستان کی مدد کو آگئی،بارش نے روکنے کا نام نہیں لیا تو آخری سیشن وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا، پوری ٹیم نے تین سو انتیس رنز پر ہتھیار ڈال دئیے۔

    چوتھے روز اسکور میں اکتیس رنز کے اضافہ کرنے کے بعد یونس خان چالیس رن پر آؤٹ ہوئے، مصباح، اسد شفیق اور گال ٹیسٹ کے ہیروسرفراز احمد بڑی اننگز نہ کھیل سکے، اظہرعلی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، یہ ان کےکیرئیر کی نویں سنچری تھی۔

  • کولمبو ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 315رنزبناکر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

    کولمبو ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 315رنزبناکر آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

    کولمبو:  کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔

    پاکستان  کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کو ابتداء میں ہی نقصان اٹھانا پڑا، محمد حفیظ آٹھ رنز بنا کر میتھیوز کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے، کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنائے ہیں۔

    احمد شہزاد 39 اور اظہر علی 19 رنز کے وکٹ پر موجود ہیں۔

    اس سے قبل کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو پندرہ رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کو پہلی اننگز میں پاکستان پر 177 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

    کولمبو میں جاری ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش کے سبب آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تو یاسر شاہ نے آخری وکٹ لیتے ہوئے سری لنکن اننگز کا خاتمہ کیا۔ پہلے ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ کولمبو ٹیسٹ میں بھی چھاگئے۔

    لیگ اسپنر نے اکتالیس اعشاریہ تین اوورز کرائے اور چھ شکار کئے۔ یاسر شاہ نے کولمبو ٹیسٹ میں وقار یونس کا تیز ترین پچاس وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی توڑا۔

    سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں ایک سو ستتر رنز کی برتری حاصل کی اور میچ میں پوزیشن مستحکم کرلی، کوشل سلوا اسی اور اینجلو میتھیوز ستتر رنزبناکر نمایاں رہے۔

  • کولمبو ٹیسٹ، سری لنکا کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنالئے

    کولمبو ٹیسٹ، سری لنکا کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنالئے

    کولمبو:  کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پہلی اننگز جاری ہے۔

    کپتان اینجلو میتھیوز اور کوشل سلوا وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر125 رنز بنا لیے ہیں۔

    گزشتہ روز سری لنکن ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز سست مگر پراعتماد کیا، سینتالیس رنز میزبان ٹیم کو اوپنر سے ہاتھ دھونا پڑا، کھیل کے اختتام پرسری لنکا نے ایک وکٹ پر ستر رنز بنالئے تھے۔

    کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 19 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

    سری لنکن ٹیم کے سنگارکارا اور سلوا نے 70 رنز سے دوبارہ شروع کی، تاہم اسد شفیق نے ذوالفقار بابر کی گیند پر کمارا سنگاکارا کا اچھا کیچ لے کر پاکستان کو دوسری کامیاب دلوائی، سنگاکارا 37 رنز بنا سکے، جس کے بعد لہیرو تھریمانے سات رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، پوری قومی ٹیم ایک سو اڑتیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

    احمد شہزاد رسمی طور وکٹ پر آتے ہی چل دئیے، ٹاپ آڈر کی فلاپ پرفارمنس کے بعد مڈل آڈر نے بھی جان چھڑائی، یونس خان بھی سوویں میچ کو یادگارنہ بناسکے، گال ٹیسٹ کے ہیرو سرفراز احمد اور اسد شیفق بھی زیرو ثابت ہوئے، سری لنکن اسپنر کوشال کی گھومتی گیندوں نے قومی ٹیم کا ڈبا صرف ایک سو اڑتیس رنز پر گول کردیا۔

    ۔

  • کولمبو ٹیسٹ کے امپائرز نے غلط فیصلے پر قومی ٹیم سے معافی مانگ لی

    کولمبو ٹیسٹ کے امپائرز نے غلط فیصلے پر قومی ٹیم سے معافی مانگ لی

    کولمبو: کولمبو ٹیسٹ کے امپائرز نے غلط فیصلے پر قومی ٹیم سے معافی مانگ لی۔

    دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ذوالفقار بابر کی گیند پر انیسویں اوور میں اپیل کی، جسے فیلڈ امپائر نے مسترد کردیا، قومی ٹیم نے امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لیا۔

    تھرڈ امپائر نے بھی اپیل کو رد کرکے فیصلہ بلے باز کے حق میں دیا جبکہ بلے باز کوشال سلوا ایل بی ڈبلیو آؤٹ تھے۔

    قوائد کے تحت امپائرز کو ہرزاویے سے جائزہ لینا چاہے تھا، ٹیم منجمنٹ نے احتجاج کیا تو امپائرز نے قومی ٹیم سے معذرت کرلی ہے، میچ ریفری کرس براڈ کا کہنا ہے کہ اب معافی کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔

    ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ اگر سلوا کا آؤٹ مل جاتا تو پوزیشن بہتر ہوتی۔

  • کولمبو ٹیسٹ: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

    کولمبو ٹیسٹ: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

    کولمبو: کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں، پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو احمد شہزاد صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پراساد نے احمد شہزاد کی اہم وکٹ حاصل کی۔

    حفیظ اور اظہر علی کے درمیان  46 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، جیسے پرساد نے اظہر علی آؤٹ کرکے توڑی، اظہر علی 26 رنز بنا سکے۔

    اس وقت محمد حفیظ اور یونس خان کریز پر موجود ہیں اور پاکستان نے اب تک دو وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنالیے ہیں۔

    پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ دوسرے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سری لنکا کم بیک کرسکتی ہے، کھلاڑیوں کو محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا، اسپن بولنگ پاکستانی ٹیم کی طاقت ہے اور آنے والے دنوں میں یہ پچ سپنرز کو مدد دے سکتی ہے۔

    دوسری جانب سری لنکن کپتان نے سیریز برابر کرنے کا عزم ظاہر کیا، سری لنکن ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، سری لنکا کے لیے تھرندو کوشل اور دھشمانتا چمیرا، پردیپ اور پریرا کی جگہ یہ میچ کھیل رہے ہیں۔

  • سعید اجمل کے بولنگ ٹیسٹ آج برسبین میں ہونگے

    سعید اجمل کے بولنگ ٹیسٹ آج برسبین میں ہونگے

    بریسبن: پاکستان ٹیم کے تجربہ کار اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں لیا جائیگا۔

    سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی جانچ پڑتال آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم کریگی جس کے بعد رپورٹ آئندہ دو ہفتوں تک جاری کی جائیگی، آئی سی سی کے مطابق سعید اجمل کو بھی اسی طریقہ کار سے گزرنا پڑے گئے جس سے سری لنکن بولر سیانائیکے اور کیوی کرکٹر کین ولیمسن گزر چکے ہیں، گال ٹیسٹ میں سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر فیلڈ امپائر اور میچ ریفری نے اعتراض اٹھایا تھا اور رپورٹ ٹیم مینجر کو بھجوادی تھی، بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے سبب سعید اجمل پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے، اجمل اس سے پہلے بھی بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سے گزر چکے ہیں۔ جس میں وہ کلئیر ہوگئے تھے۔

  • سعید اجمل پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد

    سعید اجمل پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد

    کولمبو:  کولمبو ٹیسٹ میں آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سعید اجمل پر فرد جرم عائد کردی، ادھر کولمبو ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں تین درجہ تنزلی  ہوگئی، قومی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی۔

    کولمبو ٹیسٹ میں آئی سی سی نے سعید اجمل پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی۔ سعید اجمل نے کھیل کے چوتھے روز سری لنکن کھلاڑیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے، الزام ثابت ہونے پر سعید اجمل پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔

    دوسری جانب پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن زیادہ عرصے برقرار نہ رکھ سکا، سری لنکا کے خلاف سیریز ایک ایک سے برابر کرکے بھی پاکستان تیسری پوزیشن بچاسکتا تھا لیکن بیٹسمینوں کی ناکامی نے پاکستان کو تین درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچادیا، سری لنکا کی ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئی۔

  • کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا نے سیریز 0-2 سے جیت لی

    کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا نے سیریز 0-2 سے جیت لی

    کولمبو : کولمبو ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی، سری لنکا نے میچ میں ایک سو پانچ رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کردیا، سری لنکا کے تجربہ کار بیٹسمین مہیلا جے وردھنے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

    گال کے بعد کولمبو میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن زمین بوس ہوگئی، رنگانا ہیراتھ کی گھومتی گیندوں نے پاکستانی بیٹسمینوں کو گھمادیا، ہیراتھ نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرڈالا، کولمبو کے میدان میں ہیراتھ نے چودہ اور سیریز میں مجموعی طور پر تئیس وکٹیں حاصل کیں۔

    سرفراز احمد کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین سیریز میں سری لنکن بولرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کرسکا، کولمبو ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سرفراز نصف سینچری بنا کر آؤٹ ہوئے، سیریز میں پاکستانی وکٹ کیپر نے ایک سینچری اور تین نصف سینچریاں بنائیں۔

    سرفراز بیٹنگ قومی ٹیم دوسری اننگز میں صرف ایک سو پینسٹھ رنز بناسکی، جنید خان انجری کے سبب بیٹنگ کے لئے نہیں آئے ، سری لنکا نے دو میچز کی سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کردیا۔۔

    میزبان بیٹسمین مہیلا جے وردھنے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے، میچ کے اختتام پر سری لنکن کھلاڑیوں نے جے وردھنے کو کاندھوں پر اٹھالیا۔

  • کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

    کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

    کولمبو : کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکن بیٹسمینوں کی پر اعتماد بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے انہتر رنز بنالئے۔

    کولمبو میں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں انجرڈ شامیندہ ایرنگا کی جگہ چناکا ولیگدرا جبکہ ویتھاناگے کی جگہ لہیرو تھیرمانے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم نے ناکامی کے باوجود دونوں اوپنرز کو برقرار رکھا جبکہ فاسٹ بولر محمد طلحہ کی جگہ وہاب ریاض کو موقع دیا گیا ہے۔

    سری لنکن بیٹسمینوں نے پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف شاٹس لگائے، میزبان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے انہتر رنزبنالئے تھے۔ میزبان ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین مہیلا جے وردھنے کے کیرئیر کا یہ آخری ٹیسٹ ہے۔