Tag: Combing Operation

  • رینجرز کو ابھی نہیں بلایا، تجویز زیر غورہے، رانا ثنا اللہ

    رینجرز کو ابھی نہیں بلایا، تجویز زیر غورہے، رانا ثنا اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ رینجرز کو صوبے میں اختیارات دینے کی تجویز زیر غور ہے ابھی تک تعیناتی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم صوبے میں رینجرز کوصرف سول امداد کے لیے تعینات کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ’’صوبے میں رینجرز ایکٹ کے سیکشن 7 اور 10 کے تحت فورس کو بلایا جاسکتا ہے جس کا مقصد پنجاب میں جاری کومبنگ آپریشن کو مزید مؤثر بنانا ہے‘‘۔

    پڑھیں:     پنجاب میں بھی رینجرز تعیناتی کا فیصلہ، سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

    وزیر قانون کا کہنا تھاکہ ’’ پنجاب میں سندھ کی طرز کا آپریشن نہیں کیا جارہا تاہم کراچی میں رینجرز آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت اسمبلی اراکین کی منظوری کے بعد بلائی گئی ہے جس کے تحت امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری بھی رینجرز کی ہی ہے۔ پنجاب میں رینجرز صرف سول امداد کے لیے بلائی جارہی ہے جس کے تحت وہ صرف پولیس کی معاونت کرے گی‘‘۔

    مزید پڑھیں:      پنجاب کی 63 کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ’’سانحہ کوئٹہ کے بعد پنجاب میں دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے اور دہشت گرد صوبے میں یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں اور ریلوے اسٹیشنز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں انٹیلی جنس کی رپوٹیں موصول ہوچکی ہیں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور کومبنگ آپریش کو مؤثر بنانے کے لیے رینجرز کو پنجاب میں بلایا گیا ہے‘‘۔

  • رانا ثنا کے ساتھیوں‌ کے گھروں پر چھاپے، اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ‌ لگی دو گاڑیاں برآمد

    رانا ثنا کے ساتھیوں‌ کے گھروں پر چھاپے، اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ‌ لگی دو گاڑیاں برآمد

    فیصل آباد : شہر میں کومبنگ آپریشن کے دوران وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے دو قریبی ساتھیوں سمیت چار افراد کے گھروں اور ڈیرے کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران  ناجائز اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی دو گاڑیاں برآمد ہوئیں۔


    تفصیلات کے مطابق شہر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے ، خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی اداروں نے ن لیگ کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے مارے تو ان کے گھروں سے اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی برآمد ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز فیصل آباد کے رپورٹر قمر زمان کے مطابق رانا ثنا اللہ کے متعدد امور کی دیکھ بھال اشفاق چاچو کے ذمہ ہے، بالخصوص رانا ثنا اللہ کی سکیورٹی کے معاملات اشفاق چاچو کے پاس ہی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ان دو افراد کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں ، اسلحہ ملا ہے تاہم سیکیورٹی ادارے اشفاق چاچو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کررہے۔

    اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کے رہنما علی اصغر بھولا گجر کے قتل کے بعد اشفاق چاچو کی سرگرمیاں محدود تھیں۔

    علاوہ ازیں کومبنگ آپریشن میں دو مزید اشخاص رانا بابر اوررانا پرویز کے ڈیروں کی بھی تلاشی لی گئی جہاں سے ایک گاڑی ملی۔

    مزید اطلاعات ہیں کہ اسلحہ کے لائسنس پیش کیے جانے کے بعد اسلحہ واپس کردیا گیا ہے تاہم کومبنگ آپریشن جاری رہے گا، مزید علاقوں میں جلد چھاپے مارے جائیں گے۔

  • ملک بھر میں کومبنگ آپرشن ، 50 سے زائد ملزمان دھرلئے گئے

    ملک بھر میں کومبنگ آپرشن ، 50 سے زائد ملزمان دھرلئے گئے

    اسلام آباد: ملک بھر میں کومبنگ آپرشن کے دوران پچاس سے زائد ملزمان دھرلئے گئے، فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران اسلام آباد سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے، اسلام آباد بارہ کہو میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر چالیس گھروں کی تلاشی لی اور پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔


     مزید پڑھیں :  ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے تحت کارروائیاں جاری


    گجرات میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ ٹارگٹد کارروائیاں کیں اور کوٹلہ ارب علی خان سے غیر ملکی باشندوں سمیت چھیالیس مشتبہ افراد فورسز کے ہاتھ لگے، گرفتار افراد میں بارہ افغان بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی پکڑا گیا۔


     مزید پڑھیں : کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف


    دوسری جانب مالاکنڈ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی میں فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد انوار پکڑا گیا، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد نے دو ہزار نو میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا، فورسز نے ہنگو میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، خرشاں بانڈا میں گھر کے باہر نصب دو بم ناکارہ بنا دیئے۔

  • چمن میں دہشت گردی کا خطرہ، افغانستان سے خودکش بمبار داخل

    چمن میں دہشت گردی کا خطرہ، افغانستان سے خودکش بمبار داخل

    کوئٹہ: افغانستان سےتین خودکش بمباروں کی چمن میں داخل ہونے کی اطلاع اور دہشت گردی کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی۔

    سیکیورٹی اداروں کےمطابق افغانستان سے 3 خودکش حملہ آور کوئٹہ کے علاقے چمن میں داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’خودکش حملہ آور عوامی مقامات کونشانہ بناسکتے ہیں۔ الرٹ موصول ہونے کے بعد مقامی پولیس نے دھماکے اور امن و امان کی پیش نظر ایڈوائزری کے بعد بس اڈوں اور بازاروں میں  پولیس کی اضافی نفری  تعینات کردی گئی۔

    پڑھیں: کوئٹہ دھماکہ، آرمی چیف کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

    دوسری جانب ایف سی نے بلوچستان کے علاقے سوائی میں کارروائی کرتے ہوئے گیس لائن کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سڑک کنارے نصب دیسی ساخت کے 2 بموں کو ناکارہ بنادیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے گلزار باغیچہ اور اطراف میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں: باب دوستی پر کشیدگی ، پاک افغان فورسز کی فلیگ مٹینگ

    علاوہ ازیں ملک بھر میں فورسز کی ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں،جس کے دوران خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں قبرستان میں چھپائے گئےدو پریشر ککر بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے گئے جبکہ سوات مینگورہ میں سرچ آپریشن کے دوران 50 سےزائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سےاسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کی گئی ہے۔

    خبر پڑھیں: کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف

    اس کے علاوہ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے سے سیکیورٹی اہلکار شہید ہوا جبکہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں کی تحصیل ڈومیل سے گھر گھر تلاشی کے دوران 6 افراد کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

  • جنرل راحیل شرف کا افغان صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، کابل حملے کی مذمت

    جنرل راحیل شرف کا افغان صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، کابل حملے کی مذمت

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے گزشتہ روز کابل میں امریکی یونیورسٹی پر ہونےوالے حملے کی مذمت کی اور تحقیقات کی یقین دہانی کروائی۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کر تے ہوئے گزشتہ روز امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرزمین افغانستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’آرمی چیف آف اسٹاف نے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس سانحے میں افغانی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان حکام نے آرمی چیف آف اسٹاف کو 3 ٹیلی فون نمبرز دئیے جو مبینہ طور پر حملہ آور استعمال کررہے تھے، جس پر پاک فوج نے افغان سرحد کے قریب کومبنگ آپریشن کیا بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ یہ تمام سمز ایک افغان کمپنی کی ہیں۔

    افغان حکام کی جانب سے مبینہ طور پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’’دہشت گرد حملے کے دوران پاک افغان سرحد کے قریب پاکستان میں موجود مبینہ دہشت گردوں سے مسلسل رابطے میں تھے‘‘۔

    پڑھیں:    کابل: امریکی یونیورسٹی پر حملہ،7طلبہ سمیت 13افرادجاں بحق

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ’’افغان حکام کی جانب سے دیئے گئے نمبرز کا تکنیکی جائزہ لیا جارہا ہے جب کہ اس کمپنی کے سگنل پاک افغان سرحد کے قریب بعض علاقوں میں آتے ہیں۔ آرمی چیف آف اسٹاف نے افغان قیادت کی جانب سے دئیے گئے نمبرز کی مزید تفتیش کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی سرزمین کو کسی صورت بھی افغانستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘‘۔

    واضح رہے گزشتہ روز افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دہشت گردوں نے امریکن یونیورسٹی آف افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 7 طالبات سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے تحت کارروائیاں جاری

    ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے تحت کارروائیاں جاری

    اسلام آباد : ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے تحت سیکیورٹی اداروں کی پے در پے کارروائیاں جاری ہیں، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، پشاور، کوئٹہ اور قبائلی علاقوں میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیکیورٹی اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، رات گئے سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کی، مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک چار فرار ہوگئے، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔


     

    مزید پڑھیں : راولپنڈی سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن، سینکڑوں گرفتار


     

    چنیوٹ اور بھوانہ میں سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشکوک افراد گرفتار کر لئے گئے، سو سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

    سانحہ کوئٹہ کے بعد سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک کی سول اور ملٹری قیادت نے ایک مشترکہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


     

    مزید پڑھیں : کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف


     

    جنرل راحیل شریف نے تمام کور کمانڈرز کو اپنے صوبوں میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کی ہدایات جاری کیں

  • کومبنگ آپریشن جاری، خود کش بمبارسمیت  گیارہ ملزمان گرفتار

    کومبنگ آپریشن جاری، خود کش بمبارسمیت گیارہ ملزمان گرفتار

    راولپنڈی / لاہور / ایبٹ آباد : ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے تعاقب میں سرگرداں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے نے مریڑھ حسن اورگرد و نواح میں سرچ آپریشن کے دوران سات مشتبہ افراد حراست میں لے لیے۔

    لاہورکے علاقے فیروزوالہ بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم ولایت کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ برآمدہوئے۔

    سی ٹی ڈٰی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، ڈئی آئی خان میں کولاچی وقبائلی پٹی میں سرچ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ کے بعد ایک خود خود کش حملہ آور زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

    حملہ آور کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ ،دو ستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب ایبٹ آباد سے کالعدم تحریک طالبان سوات کا کمانڈر قاری الطاف دھرلیا گیا۔

    پشاور سے مبینہ خود کش بمبار رحمان الدین کو ریڈیو پاکستان کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ مبینہ خودکش بمبارکا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے بتایا گیا ہے۔

     

  • کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ

    کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ

    کوئٹہ: کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا،آئی ایس پی آر نے فیصلے کی تصدیق کردی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی شیر افگن اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

    شرکا نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کومبنگ آپریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اجلاس اور اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے کہا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

  • لاہور میں‌ کومبنگ آپریشن: دو اہم کمانڈر سمیت 11 گرفتار

    لاہور میں‌ کومبنگ آپریشن: دو اہم کمانڈر سمیت 11 گرفتار

    لاہور: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شاہدرہ میں‌ کومبنگ آپریشن کے بعد کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت گیارہ شدت پسندوں‌ کو گرفتار کرلیا گیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شاہدرہ کے نزدیک برکت ٹائون میں کیا گیا جو تین گھنٹے جاری رہا، گرفتار افراد سے گولہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کومبنگ آپریشن کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں‌کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے.

    واضح رہے کہ گجر خان اور کلر پور سیداں کے بعد پنجاب میں‌ یہ دوسرا کومبنگ آپریشن ہے،سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کومبنگ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی تھی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں‌کا ایک اور سلیپر سیل پکڑ لیا.

  • ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف کومبنگ آپریشن

    ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف کومبنگ آپریشن

    اسلام آباد : ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا گیا، شہر شہر سرچ آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں آپریشن کے دوران مقابلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد مارے گئے۔

    سانحہ کوئٹہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا، کومبنگ آپریشن کے تحت چھاپوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سیکیورٹی ادارے نے سرچ آپریشن شروع کیا تو ایک مکان میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

    جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے، ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے، انکے قبضےاسلحہ بھی ملا ہے۔

    اٹک میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس مقابلہ ہوا، ایلیٹ فورس کی بھرپور کارروائی میں ایک زخمی ملزم سمیت آٹھ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے منشیات اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    پشاور سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ریاض خان گرفتار کر لیا گیا، اس کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے۔

    قبائلی علاقے منڈی خیل میں سرچ آپریشن کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کےقبضےسےکلاشنکوف،خودساختہ گن، پسٹل سینکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

    جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا، کارروائی میں ایک سو چودہ افراد گرفتار اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔