Tag: Combing Operation

  • کومبنگ آپریشن جاری، کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت چھ دہشتگرد گرفتار

    کومبنگ آپریشن جاری، کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت چھ دہشتگرد گرفتار

    کوئٹہ / کراچی : دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، راولپنڈی سے کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت چھ دہشت گرد گرفتار اور خیبر ایجنسی سے چارخود کش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    Nine arrested during combing operation in Karachi by arynews

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دھماکے کے بعد کومبنگ آپریشن میں تیزی آگئی ہے، راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں اور گوجرخان سے کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، دیگر اسلحہ اور تیار آئی ڈیز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

    خیبرایجنسی میں کومبنگ آپریشن کے دوران چارخود کش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد چودہ اگست پرخود کش حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ خود کش جیکٹس اور دیگراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، 1ایل ایم جی،600گولیاں،1آرپی جی سیون،2 راکٹ، آرپی جی سیون کے4 فیوز،ایک ایس ایم جی، میگزین ایس ایم جی کی 400 گولیاں،ٹرپل ٹو کی 200 گولیاں برآمد ہوئیں ہیں، اس کے علاوہ چھاپے کےدوران تین شارٹ گن بھی برآمد کی گئی ہیں۔

    برآمد کیا گیا اسلحہ یوم آزادی پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لئے استعمال ہوناتھا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں سوارب کے علاقے سے زیرزمین چھپائی گئی اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی۔

    کوہلو میں کالعدم تنظیم کےچار کارندے ہلاک کردیئے گئے، کراچی میں بھی کومبنگ آپریشن جاری ہے، اورنگی ٹاؤن اور پیرآباد میں سرچ آپریشن کے دوران پینتالیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

     

  • کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف

    کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ حملہ کر کے آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کور کمانڈر اور اعلیٰ فوجی قیادت سے ساتھ ہونے والے مشترکہ اجلاس میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’’قوم کے ساتھ مل کر پاک آرمی کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، اب دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور تیز کارروائی کی جائے گی‘‘۔

    انہوں نے تمام کور کمانڈرز کو ہدایت کی کہ ’’ملک بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سلیپر سیلز کی خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، اس موقع پر انہوں نے تمام کور کمانڈر کو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ انٹیلی جنس تعلقات اور معلوماتِ عامہ کو  کے معاملات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

    پڑھیں :   سانحہ کوئٹہ: دو مزید زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد72 ہوگئی

    جنرل راحیل شریف نے تمام کور کمانڈرز کو اپنے صوبوں میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کی ہدایات جاری کیں‘‘۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی حمایت سے جلد ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیں گے ۔

    اجلاس میں تمام کور کمانڈرز اور اعلیٰ فوجی قیادت نے شرکت کی اور سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی گئی۔