Tag: Comeback

  • جینیلیا ڈی سوزا 10 سال کے لیے فلموں سے دور کیوں ہوگئیں تھی؟

    جینیلیا ڈی سوزا 10 سال کے لیے فلموں سے دور کیوں ہوگئیں تھی؟

    معروف بھارتی اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے 10 سال بعد فلم انڈسٹری میں واپسی کو خوشگوار تجربہ قرار دیا ہے، ان کی حال ہی میں نئی فلم وید ریلیز ہوئی ہے جسے خاصی پذیرائی ملی ہے۔

    سنہ 2003 میں فلم تجھے میری قسم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی جینیلیا ڈی سوزا نے ابتدا میں ماڈلنگ کی تھی اور پھر تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    سنہ 2012 میں انہوں نے معروف مزاحیہ اداکار رتیش دیش مکھ سے شادی کے بعد فلموں سے غیر اعلانیہ کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اس دوران وہ مختلف تشہیری سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔

    اب 10 سال بعد فلم وید کے ذریعے ان کی فلموں میں واپسی ہوئی ہے، فلم کو رتیش دیش مکھ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کا ایک مرکزی کردار بھی وہی ادا کر رہے ہیں۔

    اداکارہ نے اس میں ایک ہاؤس وائف کا نہایت سنجیدہ کردار نبھایا ہے۔

    ایک انٹرویو میں اپنے فلمی سفر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جینیلیا کا کہنا تھا کہ وہ خود سے فلموں کی طرف نہیں آئیں اور نہ انہوں نے اسے بطور کیریئر چنا، بس لوگوں نے انہیں دیکھا اور فلموں کی آفرز کی جس کے بعد وہ آگے بڑھتی گئیں۔

    اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی خاص قسم کے کردار ان کی ترجیح نہیں البتہ وہ مختلف کام کرنا چاہتی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خود سے زیادہ توقعات وابستہ کیے ہوئے نہیں ہیں، تاہم جو بھی کام کرتی ہیں اسے بھرپور محنت سے کرتی ہیں۔

    دسمبر 2022 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم وید کو ان کے مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا ہے، 18 لاکھ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی فلم نے سینما گھروں میں 94 لاکھ ڈالرز کی کمائی کی ہے۔

  • لوگ اسمارٹ فون کے بجائے سادے فونز کو کیوں ترجیح دے رہے ہیں؟

    لوگ اسمارٹ فون کے بجائے سادے فونز کو کیوں ترجیح دے رہے ہیں؟

    اگر آپ سے پوچھا جائے کہ کیا آپ جدید اسمارٹ فون کے بجائے پرانا بٹن والا کیپڈ موبائل فون استعمال کرنا چاہیں گے ؟ تو آپ کا کیا جواب ہوگا؟

    کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ اس جدید ڈیجیٹل دور میں اپنے اسمارٹ فون کے بغیر رہ سکتے ہیں؟ گروسری آرڈر کرنے سے لے کر ٹیکسی حاصل کرنے تک ہر چیز کسی کے اسمارٹ فون پر آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ لیکن کچھ لوگ اسے صرف فون سننے یا کال اور ایس ایم ایس کرنے سے زیادہ استعمال کرنا پسند نہیں کرتے۔

    اس حوالے سے کیے گئے ایک میڈیا سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ بہت سے لوگ پرانی یادوں کی وجہ سے سادے فونز کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں کیونکہ اب لوگ خلفشار سے پاک ماحول تلاش کرتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر وہ افراد شامل ہیں جن کی عمر 30 سے 40 کے درمیان ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسے افراد کا کہنا ہے کہ سادے فون پر صارفین اپنے بنیادی کام بھی باآسانی انجام دے سکتے ہیں جیسے کال کرنا، ایس ایم ایس بھیجنا اور بس۔

    ایک میڈیا عوامی سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سروے میں 3200 افراد سے سوالات پوچھے گئے جو آئی او ایس یا اینڈرائیڈ پر مبنی اسمارٹ فون کے بجائے فعال طور پر فلپ فون استعمال کررہے ہیں۔

    سروے رپورٹ کے مطابق بہت سے لوگ پرانی یادوں کی وجہ سے سادے فونز کی طرف لوٹ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلپ فون دوبارہ مقبولیت حاصل کررہا ہے خاص طور پر 30 اور 40کی عمر کے مرد و خواتین میں مقبول ہے۔

    ان میں سے 34 فیصد نے کہا کہ وہ فلپ فون کی طرف واپس چلے گئے کیونکہ یہ خلفشار سے پاک ماحول فراہم کرتا ہے جبکہ 32 فیصد نے کہا کہ وہ فلپ فون استعمال کرتے ہیں کیونکہ ان کے تمام دوستوں کے پاس یہی فون ہے۔ 16فیصد نے کہا کہ کم قیمتوں کی وجہ سے فلپ فون دوبارہ استعمال کر رہے ہیں جبکہ 18فیصد نے کہا کہ ان کا فلپ فون صرف ایک عارضی متبادل تھا کیونکہ ان کا فون گم ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ سام سنگ، اوپو اور دیگر کمپنیوں کی فہرست کی طرف سے فولڈ ایبل پیشکش کے ساتھ فلپ فونز اب مارکیٹ میں واپس آرہے ہیں، اگرچہ یہ نئے فولڈ ایبلز فون نہیں ہیں، پھر بھی ان میں کلیم شیل فارم فیکٹر موجود ہے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف وطن واپس پہنچ گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: زمبابوے کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے پانچ کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 622 سے دبئی سے لاہور پہنچے ہیں۔

    وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، حسن علی، محمدعامر، آصف علی اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ ہیڈکوچ مکی آرتھر، بولنگ کوچ اظہرمحمود اور دیگر عملہ بھی وطن واپس پہنچ چکا ہے۔

    خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے میں سہ فریقی سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی، گرین شرٹس نے زمبابوے کو 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔


    پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا


    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان نے زمبابوے کو پانچویں ون ڈے میچ میں بھی 131 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا تھا، بابر اعظم کو مین آف دی میچ اور فخر زمان کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ بابر اعظم کو ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ پانچ میچوں کی سیریز میں 515 رنز بنانے والے فخر زمان مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔