Tag: Comedian

  • معروف کامیڈین امان اللہ انتقال کرگئے، وزیراعظم کا اظہار تعزیت

    معروف کامیڈین امان اللہ انتقال کرگئے، وزیراعظم کا اظہار تعزیت

    لاہور : پاکستان کے نامور کامیڈین لیجنڈ اور تھیٹر کے بادشاہ امان اللہ 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، مرحوم گزشتہ کافی عرصے سے گردوں اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے، ان کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کی شوبز انڈسٹری کا بڑا نام اور کامیڈین لیجنڈ، مزاح کے شہنشاہ اور تھیٹر کے بادشاہ امان اللہ 70 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے، انا للہ وانا الیہ راجعون ۔

    امان اللہ لاہور کے ایک نجی اسپتال میں طویل عرصہ سے زیر علاج تھے، وہ گردوں اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے، امان اللہ کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

    امان اللہ خان کے انتقال پر ملک کی تمام سیاسی سماجی اور شوبز کی شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی، مرحوم امان اللہ اسٹیج، مزاحیہ اداکاری اور ڈرامہ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔

    اس کے علاوہ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے معروف کامیڈین امان اللہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    انہوں نے کہا کہ امان اللہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں، امان اللہ پاکستان میں فن مزاح کے بانیوں میں سے تھے، امان اللہ کی وفات سے پیدا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا، تمام کامیڈی فنکاروں نے امان اللہ سے سیکھا ہے۔

    امان اللہ لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں طویل عرصہ سے زیر علاج تھے، وہ گردوں اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔ سینئر اداکار سہیل احمد کے مطابق ا مان اللہ کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

    مرحوم مزاحیہ اداکار امان اللہ نے اسٹیج ڈراموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں ، فلموں اور نیوز چینلز پر چلنے والے مزاحیہ پروگراموں میں شاندار کارکردگی کا لوہا منوایا، وہ دوران علالت بھی پھلجھڑیاں چھوڑ کر اپنی شگفتہ مزاجی کا ثبوت دیتے رہے۔

  • مودی کی جیت پر امریکی کامیڈین نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

    مودی کی جیت پر امریکی کامیڈین نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

    نئی دہلی/واشنگٹن : امریکی مزاحیہ اداکار نے دورہ بھارت سے متعلق ٹویٹر پر پیغام دیا کہ مودی کی جیت پر بھارت نہیں جاﺅں گا اس سے بہتر ہے پاکستان کا دورہ کرلوں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت اور مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم نے جہاں بھارت کے اندر ہی پریشانی کھڑی کردی ہے وہیں بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔

    خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ معروف امریکی کامیڈین جیریمی میک للن نے بھی مودی کی جیت پر سوشل میڈیا پر بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔

    سماجی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں جیریمی کا کہنا تھا کہ مودی کی جیت پر وہ بھارت کا 5ہفتوں کا دورہ منسوخ کررہے ہیں اور اس سے بہتر ہے کہ وہ پاکستان کے دورے پر جائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیریمی کے اس اقدام سے بھارتیوں کو آگ لگ گئی اور سوشل میڈیا پر کامیڈین کیخلاف مہم شروع کردی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے 17ویں انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے جس کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) واضح برتری حاصل کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی اتحاد کو 342 نشستوں پر  برتری حاصل ہوگئی جس کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

    مزید پڑھیں : ایک بار پھر مودی سرکار، بھارتی انتخابات میں بی جے پی کی واضح برتری

    اگر صرف بی جے پی کی بات کی جائے تو گزشتہ انتخابات کی نسبت انہوں نے 222 کے مقابلے میں 224 یعنی دو نشستیں زیادہ حاصل کیں، اسی طرح عام آدمی پارٹی کا بھی صفایا ہوگیا۔

    لوک سبھا کی 542 نشستوں پر ڈالے جانے والے ووٹ کی گنتی کا عمل بھی مکمل ہوگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں بتایا گیا کہ مودی اتحاد این ڈی اے کو 342 نشستوں پر برتری مل گئی جبکہ وزاعظم لانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

  • یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

    یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

    کیو: یوکرین میں صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں معروف کامیڈین ولودیمیر زیلنسکی کے صدر بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرائن کے صدارتی انتخابات میں پہلی مرتبہ سیاسی پس منظر نہ ہونے کے باوجود مزاحیہ اداکار ولودیمیر زیلنسکی کی صدر بننے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورکین میں ہونے والے سروسے کے مطابق اداکار صدر بن چکے ہیں، سروے کے نتائج کے مطابق ولیودیمیر نے تقریباً 73 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    رواں سال یکم اپریل کو یوکرائن میں اتوار کے روز منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے سرکاری نتائج کے مطابق پہلی مرتبہ بغیر کسی سیاسی پس منظر ایک کامیڈین نے ملک کے سابق صدر و وزیر اعظم پر واضح برتری حاصل کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پیر کے روز تمام پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ولادمیر زیلنسکی نے مجموعاً 30 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ملک کے صدر پیٹرو پوروشینکو صرف 16 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

    خیال رہے کہ ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹیلی ویژن شو میں ایک شخص کا کردار ادا کیا تھا جو کرپشن کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے صدر بن جاتا ہے اور اب ان کا یہ کردار حقیقت کا روپ دھارتا جا رہا ہے۔

    ولادمیر زیلنسکی نے یکم اپریل کو برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے کہا تھا کہ ’میں بہت خوش ہوں لیکن حتمی کارروائی نہیں ہے‘۔

    یوکرائنی اداکار نے صدارتی الیکشن میں‌ واضح برتری حاصل کرلی

    اکتالیس سالہ اداکار کو بڑی تعداد میں ملنے والے ووٹ اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ یوکرائن کی عوام اب نیا رہنما چاہتے ہیں جس کا ملک کی کرپشن زدہ سیاسی اشرافیہ سے کوئی تعلق نہ ہو اور جو مشرقی یوکرائن میں روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے ساتھ 5سال سے جاری تنازع ختم کرنے میں نئی سوچ پیش کر سکے۔

  • یوکرائنی اداکار نے صدارتی الیکشن میں‌ واضح برتری حاصل کرلی

    یوکرائنی اداکار نے صدارتی الیکشن میں‌ واضح برتری حاصل کرلی

    کیو : یوکرائن کے صدارتی انتخابات میں پہلی مرتبہ سیاسی پس منظر نہ ہونے کے باوجود مزاحیہ اداکار ولودیمیر زیلنسکی پہلے مرحلے میں فاتح قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرائن میں اتوار کے روز منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے سرکاری نتائج کا اعلان پیر کے روز کیا گیا جس میں پہلی مرتبہ بغیر کسی سیاسی پس منظر ایک کامیڈین نے ملک کے سابق صدر و وزیر اعظم پر واضح برتری حاصل کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پیر کے روز تمام پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ولادمیر زیلنسکی نے مجموعاً 30 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ملک کے صدر پیٹرو پوروشینکو صرف 16 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹیلی ویژن شو میں ایک شخص کا کردار ادا کیا تھا جو کرپشن کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے صدر بن جاتا ہے اور اب ان کا یہ کردار حقیقت کا روپ دھارتا جا رہا ہے۔۔

    ولادمیر زیلنسکی نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے کہا کہ ’میں بہت خوش ہوں لیکن حتمی کارروائی نہیں ہے‘۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ اداکار کو بڑی تعداد میں ملنے والے ووٹ اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ یوکرائن کی عوام اب نیا رہنما چاہتے ہیں جس کا ملک کی کرپشن زدہ سیاسی اشرافیہ سے کوئی تعلق نہ ہو اور جو مشرقی یوکرائن میں روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے ساتھ 5سال سے جاری تنازع ختم کرنے میں نئی سوچ پیش کر سکے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن کے موجودہ صدر پیٹرو پوروشینکو کا کہنا تھا کہ میری دوسری پوزیشن میرے لیے انتہائی سخت مرحلہ ہے۔

    یوکرائن کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کے دن سینکڑوں مرتبہ قانون کی خلاف ورزیاں کی گئیں لیکن غیر ملکی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ووٹنگ بلکل شفاف طریقے سے ہوئی ہے۔.

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدارتی الیکشن کے دوران کل 39 امیدواروں نے حصّہ لیا اور کسی کو بھی 50 فیصد ووٹ نہیں ہوسکے، اب 21 اپریل کو دو امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا جنہیں سب سے زیادہ برتری حاصل ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے صدارتی نظام کے تحت سیکیورٹی، دفاع اور خارجہ پالیسی کے اختیارات ان کے پاس ہیں۔

  • سکندر صنم کو بچھڑے چار برس گزر گئے

    سکندر صنم کو بچھڑے چار برس گزر گئے

    کراچی: خوشیاں اور مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف پاکستانی کامیڈین سکندر صنم کو ہم سے بچھڑے چار برس بیت گئے آج 5 نومبر کو اُن کی چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔

    غریب گھرانے میں آنکھ کھولنے والے سکندر صنم نے گھریلو حالات کے باعث بہت کم عمری میں ایک فیکٹری میں مزدوری شروع کی تاہم بعد ازاں انہیں اپنے اندر چھپی صلاحیتیں دکھیں اور انہوں نے شوبز کا انتخاب کیا۔

    کراچی کے علاقے کھارادر میں 1960ء میں پیدا ہونے والے سکندر صنم نے 1981ء میں اسٹیج کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر آخری ایام تک اُسی سے وابستہ رہے، آپ نے کیرئیر کا آغاز بطور گلوکار کیا تاہم عمر شریف سے دوستی ہونے کے بعد دونوں فنکاروں نے مختلف تقریبات میں اسٹیج کامیڈی کا آغاز کیا۔

    دو مسخروں کی اس جوڑی سے لوگ اتنا محظوظ ہوئے کہ اگر کسی ڈرامے میں کوئی ایک فرد کم ہوتا تو عوام کی دلچسپی اُس میں کم ہی ہوتی۔ سکندر صنم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنے فن کی وجہ سے پہچانے جانے لگے۔

    sikandar1

    سکندر صنم کو اُس وقت زیادہ پذیرائی ملی جب انہوں نے بھارتی فلموں کی پیروڈی کو مزاحیہ انداز میں تیار کیا جن میں کھل نائیک، تیرے نام 2، گجنی 2، منا بھائی وغیرہ جیسی فلمیں بنائیں اور لوگوں کو ہنسنے کا موقع فراہم کیا۔

    دنیا بھر میں غموں کو دور اور اُن میں مسکراہٹیں بانٹنے والا یہ فنکار جگر کے کینسر میں مبتلا ہوا اور 5 نومبر 2012 کو مداحوں کی آنکھوں میں آنسو چھوڑ گیا۔

    اسٹیج ڈراموں میں آج بھی سکندر صنم کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے۔

  • مزاحیہ اداکار سکندر صنم کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے

    مزاحیہ اداکار سکندر صنم کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے

    کراچی: چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے مزاحیہ اداکار سکندر صنم کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے ،لیکن وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

    آنکھوں میں شرارت اور چہرے پر مسکراہٹ مزاحیہ اداکار سکندر صنم کی زندگی کا سفر بھی بھرپور تھا،وہ گلوکار تو نہ بن سکے مگر کامیڈی کنگ بن گئے۔

    سکندر نے اسٹیج سے اپنی فنکا ری کا آغاز کیا اور پاکستان کے نامور کامیڈین معین اختر اور عمر شریف کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سکند ر نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا اور کامیڈی چیمیئن کہلائے۔

    سکندر صنم نے بالی ووڈ فلموں کی پیروڈی کی اور اپنے چاہنے والوں کو خوب ہنسایا،دوسروں کے لبوں پر مسکراہٹ لانے والا سکندر پانچ نومبر دو ہزار بارہ کو مداحوں کو ادس چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگیا۔

  • ٹی وی اداکارجمشید انصاری کی نویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    ٹی وی اداکارجمشید انصاری کی نویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    کراچی: پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار جمشید انصاری کو مداحوں سے بچھڑے نو برس بیت گئے،لیکن ان کی مزاحیہ اداکاری آج بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے، معروف اداکارجمشید انصاری پاکستان انڈسٹری کا وہ ستارہ تھے جن کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔

    کامیڈی میں اپنے آپ کو منوانے والے جمشید انصاری انیس سو بیالس میں بھارت کے شہر سہارن پور میں پیدا ہوئے، جمشید انصاری نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو سے کیا۔ جمشید انصاری نے اسٹیج پر بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔انہوں نے کامیڈین کے طور بھی اپنے فن کا لوہا منوایا اور انکل عرفی، شوشا، تنہایاں، ان کہی، زبر زبر پیش،ہاف پلیٹ جیسے ڈارموں میں لازوال پرفارمنس کی بدودلت اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔

    برین ٹیومر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہوکر جمشید انصاری چوبیس اگست دو ہزار پانچ کو اپنے مداحوں کو اداس چھوڑ گئے۔ لیکن ان کی یاد دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔