Tag: COMEDY

  • کامیڈینز بھی اداس ہوسکتے ہیں: شفاعت علی

    کامیڈینز بھی اداس ہوسکتے ہیں: شفاعت علی

    معروف کامیڈین شفاعت علی کا کہنا ہے کہ کامیڈینز بھی عام انسان ہوتے ہیں، انہیں غصہ بھی آتا ہے اور وہ اداس بھی ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین شفاعت علی نے اپنی اہلیہ ربیکا فریال کے ساتھ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی جبکہ کامیڈین فائزہ سلیم نے بھی اپنے شوہر ابوذر کے ساتھ شرکت کی۔

    فائزہ نے بتایا کہ ہم کہیں بھی جائیں لوگ کہتے ہیں بس مذاق کر کے دکھاؤ، انہیں یہ احساس نہیں ہوتا کہ ہمارا بھی موڈ خراب ہوسکتا ہے، یا ہر وقت ہمارا ہنسی مذاق کرنے کا موڈ نہیں ہوتا۔

    کامیڈین شفاعت علی نے بتایا کہ وہ کسی بھی محفل میں جائیں، چاہے ان کا موڈ ہو یا نہ ہو، لوگ کہتے ہیں فلاں شخص کی نقل اتار کے دکھا دو۔

    ربیکا نے بتایا کہ شفاعت کو غصہ بھی بہت آتا ہے جب انہیں غصہ آتا ہے تو سب گھر والے ادھر ادھر ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں غصہ کروں تو شفاعت کوئی مذاق کر کے انہیں ہنسا دیتے ہیں۔

  • مسٹربین اپنی 25 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    مسٹربین اپنی 25 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    برطانیہ کے مزاحیہ اداکارٍ روون اٹکنسن جو کہ اپنے مداحوں کو کئی سال سے مسٹربین کے نام سے لبھاتے آرہے ہیں اپنے اس دلچسپ کردارکی 25 سالہ سالگرہ منانے رہے ہیں۔

    مسٹر بین اپنے کردار کی 25 ویں سالگرہ منانے کے لئے اپنی منفرد گاڑی ’’منی‘‘ میں سوار ہوکر پبلک میں آگئے اور انکی یہ دلچسپ گاڑی ہمیشہ کی طرح تمام لوازمات سے لیس تھی۔


    سن 1990 سے دنیا بھر کے ٹی وی ناظرین کی توجہ کا مرکز یہ کردار اپنی سالگرہ منانے کے لئے لندن کے بکنگھم پیلس، دی مال اور ہیروڈز کے علاقوں میں گھومتے رہے۔

    اس موقع پرٹویٹرصارفین نے بھی ان کی اوران کے کھلونوں کی تصاویرشیئرکیں۔