Tag: comissioner karachi

  • کراچی میں تمام غیر قانونی چارجڈ پارکنگ اور ڈبل پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

    کراچی میں تمام غیر قانونی چارجڈ پارکنگ اور ڈبل پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

    کراچی : شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں تمام غیرقانونی اور ڈبل پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی افتخار شالوانی کی زیرصدارت چارجڈ پارکنگ سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں شہر میں قائم تمام غیرقانونی چارجڈ پارکنگ اور ڈبل پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرکراچی کا کہنا تھا کہ ڈبل پارکنگ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اس کی روک تھام کی جائے، فٹ ہاتھوں پر موٹر سائیکلوں کی پارکنگ ختم کرکے متبادل انتظامات کئے جائیں۔

    کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی شہرسے غیرقانونی چارجڈ پارکنگ ختم کی جائیں گی، اس سلسلے میں انہوں نے ڈپٹی کمشنرجنوبی کو چارجڈ پارکنگ نظام ٹھیک کرنے کیلئے رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارکنگ سے متعلق جائزہ رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کریں۔

    اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جائیں اورشہر میں جگہ جگہ بے ہنگم پارکنگ ایریا ختم کیے جائیں، اور مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔

    خیال رہے کہ شہر میں کھدی ہوئی سڑکوں اور بے ہنگم پارکنگز کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل سنگین تر ہوگئے ہیں، خصوصاً شام کے وقت شہریوں کو بہت تکلیف اٹھانی پڑ رہی ہے۔

  • کراچی:اسسٹنٹ کمشنرز چھاپوں کے اختیارات سے محروم

    کراچی:اسسٹنٹ کمشنرز چھاپوں کے اختیارات سے محروم

    کراچی : شہر قائد میں مہنگائی پر قابو کیوں نہیں پایا جاسکا۔ اےآروائی نیوز ایٹ سکس نے کھوج لگالیا۔ کمشنر کراچی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرکے پر کاٹ دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نےتعیناتی کے بعد سے اسسٹنٹ کمشنرز کو تاحال چھاپوں اور چالان کرنےکا اختیار ہی نہیں دیا۔

    کمشنرکراچی نے یومیہ ریٹ لسٹ جاری کرنے کی سختی سے ہدایت تو کی ہے مگر عمل درآمد کرانے کیلئے کوئی پلان نہیں دیا۔ رمضان سے ایک روز پہلے کمشنر کراچی نے میٹنگ کا انعقاد کیا، مگر کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

    اس حوالے سے آج بھی بیٹھک کی گئی لیکن نتیجہ صفر ہی رہا۔ کراچی کے بازاروں میں کھانے پینے کی چیزیں مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کون کارروائی کرے گا۔

    کراچی کا والی وارث کوئی نہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو چھاپے سے متعلق اختیارات نہیں دیئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس زائد دام وصول کرنے والوں کے خلاف تاحال کارروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ اعجاز علی خان کو آصف حیدر شاہ کی جگہ نیا کمشنر کراچی مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

     

  • شعیب احمد صدیقی کی جگہ آصف حیدر شاہ کمشنر کراچی مقرر

    شعیب احمد صدیقی کی جگہ آصف حیدر شاہ کمشنر کراچی مقرر

    کراچی : سندھ حکومت نے کراچی کے کمشنر کوتبدیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے کراچی کے کمشنرشعیب احمد صدیقی کو محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے ۔کی ہدایت کی ہے۔

    شعیب احمد صدیقی کی جگہ حیدرآباد کےکمشنر آصف حیدر شاہ کو کمشنر کراچی مقررکردیا گیا ہے۔ تاحکم ثانی ان کے پاس کمشنر حیدرآباد کے عہدے کا بھی اضافی چارج رہے گا۔

    تاہم سندھ حکومت نے شعیب احمد صدیقی کوتبدیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ۔