Tag: commander

  • متعدد اداروں کو مطلوب لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتار

    متعدد اداروں کو مطلوب لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد اداروں کو مطلوب لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

    کارروائی میں پولیس کو انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کا کمانڈر ملا نثار گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم کا نام محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک میں شامل ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری پر سندھ حکومت کی جانب سے 5 لاکھ روپے انعام بھی مقرر ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد قتل، اقدام قتل، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، پولیس مقابلوں اور بھتہ خوری میں ملوث رہا ہے، علاوہ ازیں ملزم اسلحے کی خرید و فروخت میں بھی ملوث ہے۔

    ملزم لیاری گینگ وار پیپلز امن کمیٹی کی سرگرمیوں میں شامل رہا، سنہ 2013 میں ملزم عذیر بلوچ گروپ میں شامل ہوگیا تھا۔

  • ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

    ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

    اسلام آباد: ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان بحریہ کا کہنا ہے کہ رائل سعودی نیول فورس کے وفد نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد کے سربراہ ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

    ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث رہے۔ نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    نیول چیف نے بحر ہند میں پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام سے بھی آگاہ کیا۔

    ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

    اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو ناقابل تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، سی پیک اور گوادر بندر گاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سی پیک سے ہمیں من حیث القوم استفادے کی ضرورت ہے، وسائل کے حصول اور دنیا پر اپنی بالا دستی قائم کرنے کے لیے ملکوں کے درمیان نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بیش بہا بحری وسائل موجود ہیں۔ بحری وسائل استعمال کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

  • یمنی فوج کی الضالع میں بمباری سے اہم کمانڈر سمیت 70 حوثی ہلاک

    یمنی فوج کی الضالع میں بمباری سے اہم کمانڈر سمیت 70 حوثی ہلاک

    صنعاء : یمنی حکومتی فورسز اور عرب اتحادی افواج کی بمباری میں حوثی ملیشیاء 70 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ شمالی گورنری الضالع میں مریس کے مقام پر یمنی فوج کی ایک کارروائی میں 30 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری فوج کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا اور سرکاری فوج کے درمیان شمالی محاذ مریس میں القہرہ کے مقام پر لڑائی میں 30 حوثی ہلاک ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ تصادم میں حوثیوں کا ایک فیلڈ کمانڈر المعروف ابو حمزہ بھی مارا گیا۔

    ادھر سرکاری فوج کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد کی بمباری اور تھرمل میزائلوں سے الضالع گورنری میں یعس کے مقام پر حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 40 حوثی شدت پسند ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔ بمباری میں باغیوں کی کئی گاڑیاں اور اسلحہ بھی تباہ ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : عرب اتحادی فوج کی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 45 جنگجو ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کی جانب سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے، عرب اتحاد نے شمالی الضالع میں مریس کے محاذ پر جبل نصی میں باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے۔

    عرب اتحاد نے الضالع گورنری کے شمال مغربی علاقے العود میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 19 باغی ہلاک، 55 زخمی ہوگئے۔

  • افغانستان میں فورسز کی فضائی کارروائی، اہم طالبان کمانڈر ہلاک

    افغانستان میں فورسز کی فضائی کارروائی، اہم طالبان کمانڈر ہلاک

    کابل : افغان فورسز نے صوبے اورزگان میں فضائی کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر ملّا حمداللہ سمیت 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے اورزگان کے دارالحکومت ٹرنکوٹ میں ہفتے کی صبح افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں تحریک طالبان افغانستان کے اہم کمانڈر ملّا حمداللہ دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

    افغان وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے صوبہ سرے پل کے ضلع سیّد میں کی گئی فضائی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ابھی تحریک طالبان افغانستان نے ملّا حمداللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    مزید پڑھیں : کابل: امریکی فضائی حملہ، ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک

    یاد رہے کہ 2 دسمبر 2018 کو  افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں طالبان طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک ہوئے تھے۔

    کابل کے سینئر سیکیورٹی آفیسر کا کہنا تھا ملا عبدالمنان تحریک طالبان افغانستان کا انتہائی اہم کمانڈر تھا جس کی ہلاکت سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی کامیابی ہے۔

    مزید پڑھیں: افغانستان میں امریکی فضائی حملہ، 30 شہری ہلاک

    واضح رہے کہ 28 نومبر کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں ہی امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 30 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

    نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ فضائی حملہ زمینی فورسز کی درخواست پر کیا گیا، جس میں طالبان ٹھکانے کی نشاندہی پر کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔

  • کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر افغانستان میں مارا گیا

    کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر افغانستان میں مارا گیا

    کابل: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر افغانستان میں مارا گیا، دہشت گرد بھارتی ایجنسی را کے ساتھ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک اہم کمانڈر ’جہانگیر‘ کو افغان صوبے خوست میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

    مارا جانے والا دہشت ملک دشمن ایجنسیز گرد این ڈی ایس، را اور موساد کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف سرگرمیوں ملوث تھا۔

    اس سے قبل رواں سال جون میں امریکا کی جانب سے ڈرون حملہ افغان صوبے کنڑ میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ہوا تھا۔

    ملا فضل اللہ ہلاک، افغان حکام نے تصدیق کردی

    اُس موقع پر غیر ملکی خبر رساں ادارے نے کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے ملا فضل اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ سانحہ اے پی ایس سمیت متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

    خیال رہے کہ رواں سال 9 مارچ کو امریکا نے پاک افغان بارڈر پر ایک ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ملا فضل اللہ کا بیٹا عبداللہ ہلاک ہوا تھا جس کی تصدیق ٹی ٹی پی نے بھی کی تھی۔

  • افغانستان سے متعلق امریکی عسکری پالیسی میں تبدیلی نہیں دیکھ رہا: امریکی فوجی کمانڈر

    افغانستان سے متعلق امریکی عسکری پالیسی میں تبدیلی نہیں دیکھ رہا: امریکی فوجی کمانڈر

    واشنگٹن: افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جوزف وٹیل نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق امریکی عسکری پالیسی میں تبدیلی نہیں دیکھ رہا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، جنرل جوزف وٹیل کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے امریکی عسکری حکمت عملی میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکا اس بابت پالیسی کا تجزیہ ضرور کر رہا ہے، تاہم اس کا مطلب تبدیلی نہیں ہے، افغانستان کے حوالے سے مجموعی حکمت عملی بہتر انداز سے چل رہی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ افغانستان میں کوئی بڑی پیش رفت نہ ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید برہم ہیں وہ چاہتے ہیں کہ نئی حکمت عملی امریکی مفاد میں ہو۔


    امریکا افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات کرے گا


    قبل ازیں افغان حکام اور طالبان کے درمیان شدید تناؤ کے بعد امریکا نے طالبان سے براہِ راست مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا تھا تاہم اس میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ اب براہِ راست طالبان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ باہمی گفتگو سے معاملے کا حل نکالا جاسکے۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں موجود امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ امریکا طالبان سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • افغانستان میں طالبان کے ساتھ بات چیت بھی ہورہی ہے اور لڑائی بھی: جنرل نکلسن

    افغانستان میں طالبان کے ساتھ بات چیت بھی ہورہی ہے اور لڑائی بھی: جنرل نکلسن

    واشنگٹن: افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل نکلسن نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت بھی ہورہی ہے اور لڑائی بھی، افغان فورسز نے گزشتہ کئی ماہ میں طالبان کے 80 حملے پسپا کیے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا، جنرل نکلسن کا کہنا تھا کہ طالبان کو اشرف غنی امن کی پیشکش کر سکتے ہیں، جارحانہ حکمت عملی سے افغانستان میں پر تشدد واقعات میں کمی آئی ہے۔

    امریکی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے لیے نئی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنےآرہے ہیں، جنوبی ایشیا کے لیے نئی حکمت عملی کا مقصد مفاہمت کی پالیسی ہے، جبکہ افغانستان میں طالبان سے لڑائی اور بات چیت دونوں ہورہی ہے۔


    طالبان ہتھیار پھینک کر مذاکرات کی طرف آئیں، جنرل نکلسن


    خیال رہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے گزشتہ سال کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہے، طالبان کو ایک بار پھر امن مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ طالبان امریکا سے کبھی بھی جنگ جیت نہیں سکتے اس لیے بہتر ہے کہ وہ ہتھیار پھینک کر امن کے عمل میں شامل ہوجائیں، امریکا افغان جنگ کے معاملے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا کیونکہ ہم افغان سرزمین پر امن قائم کرنے کا عزم لیے ہوئے ہیں، ٹرمپ کی نئی پالیسی بھی اسی بات کی غمازی کرتی ہے۔


    روس طالبان کو ہتھیار فراہم کررہاہے‘جنرل نکلسن


    واضح رہے کہ افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں نے گذشتہ روز ایک اہم فوجی کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد طالبان عسکریت پسند ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوشکی : سیکیورٹی فورسزکی کارروائی ، داعش کا کمانڈرساتھیوں سمیت گرفتار

    نوشکی : سیکیورٹی فورسزکی کارروائی ، داعش کا کمانڈرساتھیوں سمیت گرفتار

    نوشکی : سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے القاعدہ اور داعش سے تعلق رکھنے والے کمانڈر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق داعش کا کمانڈر بلوچستان سے گرفتار کرلیا گیا، پہلت سے گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پرحساس اداروں نے بلوچستان کے سرحدی علاقے نوشکی میں کارروائی کرکے داعش اورالقاعدہ کے اہم علاقائی کمانڈر کو چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

    برآمد شدہ اسلحہ میں سات کلاشکوفیں، چالیس دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد کے علاوہ داعش کا جھنڈا اور جہادی لٹریچر ،لیب ٹاپ ،وائرلیس سیٹس شامل ہے۔

    ابتدائی تفتیش میں دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ اس نے سال دوہزار بارہ تیرہ میں القاعدہ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی، ٹریننگ افغانستان اور بعد میں شام میں حاصل کی۔

    سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں اور اقدامات کئے جارہے ہیں۔