Tag: Commemorative Stamp

  • سعودی عرب: حج کے دوران یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری

    سعودی عرب: حج کے دوران یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری

    سعودی عرب میں سعودی پوسٹ نے حج سیزن 2025 کے دوران تین ریال مالیت کا یاد گاری ٹکٹ اور ایک پوسٹ کارڈ جاری کردیا ہے، جس کی قیمت پانچ ریال ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی پوسٹ کی جانب سے حج سیزن سمیت مختلف اہم مواقع کو اجاگر کرنے کے کیے ڈاک ٹکٹوں کا اجرا کیا جاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ کے اجرا کا مقصد ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے مملکت کی مربوط کوششوں کو اجاگر کرنا، ترقیاتی امور اور خدمات کو نمایاں کرنا ہے جو ہر سال حج کے دوران کی جاتی ہیں۔

    اب تک حج سے متعلق سعودی پوسٹ نے 49 خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں جس کے موضوعات میں حج کے ارکان، مسجد الحرام اور مقدس مقامات میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

    ہر یاد گاری ڈاک ٹکٹ کسی اہم واقعہ کی عکاسی کرتا ہے یا سعودی تاریخ کے ایک نمایاں منظر کو امر کردیتا ہے جس کی دنیا بھر میں ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں کے لیے بہت قدر کی جاتی ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں سعودی وزارت حج کے ترجمان ڈاکٹرغسان النویمی کا کہنا ہے کہ اب تک بیرون ممالک سے 15 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک سے آنے والے عازمین 7 ہزار سے زائد حج پروازوں کے ذریعے عازمین ارض مقدس پہنچے ہیں۔

    اُنہوں نے عازمین پر زور دیا کہ عازمین حج اپنے مقررہ شیڈول پرعمل کریں۔ مشاعرمقدسہ میں ٹرانسپورٹیشن کے لیے مقررہ ٹرانسپورٹ استعمال کریں جو ان کے پروگرام میں شامل ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ مسجد الحرام، مقدس مقامات یا عوامی ٹرانسپورٹ ذرائع تک رسائی کے لیے نسک کارڈ لازمی ہے۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 397 ٹرانسپورٹرز کے خلاف 357 انتظامی فیصلے جاری کیے گئے۔

    سعودی عرب: مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل

    اُنہوں نے انتباہ کیا کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیر حج مقامات میں داخلے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا اس پر جرمانہ کیا جائے گا۔

  • کنگ عبد العزیز فالکن فیسٹول : سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

    کنگ عبد العزیز فالکن فیسٹول : سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

    ریاض : سعودی پوسٹ نے کنگ عبدالعزیز فالکن میلے کے تیسرے ایڈیشن کے انعقاد کے حوالے سے خوبصورت پرندے ’باز‘کی تصاویر کے ساتھ تین اور پانچ ریال کے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

    سعودی معاشرے میں باز غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے، معاشرے کے اعلیٰ اور ادنیٰ ہر طبقے کے لوگ باز کی افزائش اور اس سے شکار کا شوق کرتے ہیں۔

    سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ ڈاک نے یادگاری ڈاک ٹکٹ سعودی فالکن کلب کے تعاون سے جاری کیے ہیں۔ یاد رہے کہ کنگ عبدالعزیز فالکن میلے کا تیسرا ایڈیشن 28 نومبر کو منعقد ہوگا۔

    یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑابین الاقوامی میلہ مانا جارہا ہے، میلے میں خلیج عرب سے تمام ممالک کے باز مالکان آئیں گے وہ اپنے ساتھ پسندیدہ ترین باز بھی لائیں گے۔

    یاد رہے کہ سعودی محکمہ ڈاک قومی، مذہبی تہواروں، حج موسم، اسلامی عرب اور خلیجی سربراہ کانفرنسوں نیز ثقافتی، فنی اور کھیلوں کے بڑے پروگراموں کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرتا رہتا ہے۔

  • وزیراعظم نے مفتی محمود کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا

    وزیراعظم نے مفتی محمود کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مفتی محمودکےاعزازمیں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مفتی محمود نے سیاست کو ایک نیا طرز دیا، اس طرزسیاست کی آج بھی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نےمفتی محمودکےاعزازمیں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا، وزیراعظم آفس میں مفتی محمود کے اعزاز میں ٹکٹ جاری کرنے کی تقریب ہوئی ، جس میں مفتی محمودکےاعزازمیں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا ، یادگاری ٹکٹ مفتی محمود کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرنے کیلئے جاری کیا گیا۔

    تقریب میں فضل الرحمان،عبدالغفورحیدری،اکرم درانی اور دیگر شریک ہوئے۔

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمود نے سیاست کو ایک نیا طرز دیا، مفتی محمود کے طرز سیاست کی آج بھی ضرورت ہے، 1977کی تحریک میں مفتی محمودسب سےنمایاں تھے، مفتی محمود نے جو سیاستی طرز چھوڑا ہے، وہ ورثا ہے، جمہوریت کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

    وزیراعظم نے پوسٹل سروسز کی وزارت سے مطالبہ کیا کہ دیگر اہم شخصیات کی یاد میں بھی یادگار ڈاک ٹکٹ جاری کئے جائیں۔

    اس موقع  پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم اور ڈاک ٹکٹ کی وزارت کا مفتی محمود کی قومی خدمات کو تسلیم کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے کہ مفتی محمود صاحب ایک با اثر مذہبی رہنما اور سیاست دان تھے۔ کانگریس پارٹی کے سابقہ رکن اور جمیعت علمائے اسلام کے بانی رکن تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔