Tag: Commentary panel

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی، اس سال پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک کمنٹری پینل میں کا حصہ ہونگے۔

    مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہر علی خان بھی پی ایس ایل کمنٹری پینل کاحصہ ہیں جبکہ آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزااسٹالکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔

    پاکستان کے چار سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقاریونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں، یاد رہے کہ وسیم اکرم بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی، اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں، ایرن ہالینڈ اور زینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹرز ہونگی۔

    کمنٹری پینل کا اعلان کرتے ہوئے پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا کے بڑے ناموں کی کمنٹری سے کوریج کا بہترین معیار نظر آئیگا، پہلی بار اردو کمنٹری سے شائقین کے بہت قریب  پہنچ  سکیں گے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان، مایہ ناز کمنٹیٹر شامل

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان، مایہ ناز کمنٹیٹر شامل

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت, ویسٹ انڈیز اور دیگر ممالک کے کمنٹیٹرز فرائض انجام دیں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے 29 رکنی کمنٹری پینل بنایا ہے، پاکستان سے بازید خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

    ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کارلوس براتھ ویٹ، انگلینڈ کے اوئن مورگن، ایڈم گلکرسٹ، اطہر علی خان، ڈیل اسٹین، ڈینی موریسن، مائیکل کلارک، مائیک ایتھرٹن، ناصر حسین، ای این بشپ بھی ورلڈکپ میں کمنٹری کریں گے۔

    بھارت سے روی شاستری، پومی امبانگوا، سیموئل بدری، شین واٹسن اور سنیل گواسکر بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

    خیال رہے کہ اس پینل میں پاکستان، بنگلہ دیش، زمبابوے، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور آئرلینڈ کے صرف ایک، ایک کمنٹیٹر ہی شامل ہیں، جن میں بالترتیب بازید خان، اطہر علی خان، پومی بانگوا، پیٹرسن مومسین، رسل آرنلڈ اور نیل او برائن شامل ہیں۔

  • پی ایس ایل 7: کمنٹری پینل میں شامل ستاروں کے نام سامنے آگئے

    پی ایس ایل 7: کمنٹری پینل میں شامل ستاروں کے نام سامنے آگئے

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 7 کے لیےکمنٹری پینل کے کہکشاؤں کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نک نائٹ اور مائیک ہیزمین پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کی ذمےداریاں سرانجام دینگے، مائیک ہیزمین حال ہی میں جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی کمنٹری کرنے پاکستان آچکے ہیں۔

    انگلینڈ کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور پی ایس ایل میں دوسری مرتبہ کمنٹری کرنے آرہے ہیں، وہ کراچی میں کھیلے جانے والے لیگ کے پہلے مرحلے میں کمنٹری کریں گے۔

    نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن قذافی اسٹیڈیم کے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے جبکہ زمبابوے کی معروف آواز پومی ایمبینگوا بھی لیگ کے پہلے مرحلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔اس کے علاوہ پاکستان کےسابق کرکٹرز اور ممتاز کمنٹیٹرز بھی کمنٹری باکس کاحصہ ہونگے، سابق کھلاڑیوں وقار یونس،بازید خان، ثناء میر، عروج ممتاز، مرینہ اقبال کے علاوہ اردو کمنٹری میں پاکستان کی موجودہ پہچان طارق سعید بھی لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

    پی ایس ایل 7 میں ایرن ہالینڈ کی بحیثیت پریزنٹر لیگ میں واپسی ہوئی ہےجبکہ زینب عباس اور سکندر بخت کی جوڑی پری میچ اور پوسٹ میچ شوز کی میزبانی کرے گی۔

    ایونٹ کی کوریج کے دوران 30 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا، اس دوران دنیا بھر موجود ناظرین کے لیے بگی اور ڈرون کیمرے کےذریعے کرکٹ کے خوبصورت اور دلکش مناظربھی عکس بند کیے جائیں گے۔

  • پاک زمبابوے سیریز، کمنٹری پینل کا اعلان

    پاک زمبابوے سیریز، کمنٹری پینل کا اعلان

    راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان زمبابوے سیریز کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے، وسیم اکرم، ایلکن ولکنز، بازید خان، رمیز راجہ، ٹینو موائیو اور عروج ممتاز پینل میں شامل ہیں۔

    وسیم اکرم صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے جب کہ عروج ممتاز صرف ایک روزہ میچز کی سیریز میں کھیل پر تبصرہ کریں گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی کمپنی کے اشتراک سے سیریز کی ایچ ڈی پروڈکشن خود کرے گا، ایچ ڈی کوریج کے دوران 18 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا، آئی سی سی قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: زمبابوے ٹیم کے اہم کھلاڑی پی سی بی کی میزبانی کے معترف

    واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔