Tag: comments

  • انسٹاگرام پر نامناسب کمنٹس کو کیسے بلاک کیا جائے؟

    انسٹاگرام پر نامناسب کمنٹس کو کیسے بلاک کیا جائے؟

    سوشل میڈیا پر ہر طرح کے لوگوں کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر اگر پبلک اکاؤنٹ یا پیج ہو، ایسی صورت میں نامناسب تبصروں کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

    بیشتر لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ نامناسب کمنٹس کو بلاک کیا جا سکے، خاص طور پر انسٹاگرام کے صارفین چاہتے ہیں کہ ایسے افراد کے کمنٹس کو اپنے پیج پر بلاک کیا جا سکے جو ان کے لیے غیر مناسب ہوں۔

    انہیں بلاک بھی اس طرح کیا جائے کہ وہ پیج پر تو رہیں مگر کمنٹس نہ کر سکیں۔

    گیجٹس ناؤ ویب سائٹ کے مطابق انسٹا گرام اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے پیج پر غیر مناسب کمنٹس کو بلاک کر سکیں جس کے لیے چند آسان سٹیپ ہیں جو ذیل میں بیان کیے جا رہے ہیں۔

    سب سے پہلے انسٹا گرام پر لاگ ان کریں بعد ازاں پروفائل پکچر کی علامت یا نشان پر کلک کریں۔

    پرسنل پروفائل میں موجود دائیں جانب اوپر کی سمت تین لائنوں کو کلک کریں اور اس کے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کو کلک کیا جائے۔

    سیٹنگز اینڈ پرائیوسی میں نیچے کی جانب آپشن دوسرے آپ سے کیسے انٹر ایکٹ کریں میں جائیں اور وہاں کمنٹس پر کلک کریں۔

    کمنٹس کے آپشن میں ’بلاک کمنٹس‘ کے سامنے جس کا کمنٹ بلاک کرنا ہے اس کا نام جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں ہے وہ درج کر دیں۔

    اسے کلک کرنے کے بعد کمنٹس کی اجازت کو کلک کریں اور پروفائل میں جسے کمنٹ کرنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں اس کا نام درج کر دیں۔

    جس شخص کے کمنٹس کو بلاک کیا گیا ہو اسے یہ معلوم نہیں ہوگا کیونکہ کیے گئے ناپسندیدہ کمنٹس صرف کمنٹ کرنے والا ہی دیکھ سکے گا، اس کے علاوہ کسی کو دکھائی نہیں دیں گے۔

  • کیا خود کو گولی مار دوں؟ معروف یوٹیوبر کس بات پر بھڑک اٹھے

    کیا خود کو گولی مار دوں؟ معروف یوٹیوبر کس بات پر بھڑک اٹھے

    ماضی کے معروف پاکستانی اداکار شبیر رعنا کے انتقال کے بعد ان کے صاجزادے اور پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اذلان شاہ تنقید کا نشانہ بن گئے۔

    اپنے والد کے انتقال کے بعد اذلان شاہ کو سوشل میڈیا کا استعمال مہنگا پڑ گیا۔

    اذلان شاہ نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اپلوڈ کیں جس میں انہیں ان کے پالتو کتے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ان تصاویر کے بعد سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔

    ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ آپ کو اور آپ کی اہلیہ کو دیکھ کر ایسا لگتا نہیں ہے کہ آپ کے والد کچھ دن قبل فوت ہوئے ہیں، عجیب لوگ ہیں آپ۔ آپ کی بیوی دھڑادھڑ ویڈیوز ڈال رہی ہیں اور آپ اس پر گانے لگا رہے ہیں۔

    اس سخت کمنٹ پر اذلان شاہ خود کو جواب دینے سے نہ روک سکے، اذلان شاہ نے لکھا کہ آپ بتادیں میں کیا کروں، کیا میں اپنا دھیان نہ بٹاؤں، کیا سب چھوڑ دوں، یا خود کو گولی مار دوں؟

    بعد ازاں ان کی اہلیہ نے بھی اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ آپ لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ کام ہماری زندگی کا حصہ ہے، حادثہ کسی کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے۔ لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارا دکھ کوئی نہیں سمجھ سکتا، برائے مہربانی مجھے اور میرے شوہر کو نہ سکھائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔

  • ڈس لائک کیا جاسکے گا: ٹک ٹاک میں نیا فیچر

    ڈس لائک کیا جاسکے گا: ٹک ٹاک میں نیا فیچر

    شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک میں ویڈیوز کے کمنٹس پر ڈس لائک کا بٹن بھی متعارف کروا دیا گیا، ڈس لائک کی تعداد صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

    دی ورج کے مطابق مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت ٹک ٹاک صارفین اب تبصروں پر ڈس لائک بٹن کا بھی استعمال کرسکیں گے۔

    ویڈیو میں لائک بٹن کے ساتھ ڈس لائک بٹن بھی ظاہر ہوگا۔ کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک کا یہ نیا فیچر رواں سال اپریل میں آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا تھا جو اب پوری دنیا میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

    ٹک ٹاک کے مطابق صرف ڈس لائک کرنے والا شخص ہی اپنا نام ڈس لائک میں دیکھ سکے گا جبکہ دیگر صارفین کو معلوم نہیں ہوگا کہ کس نے ڈس لائک بٹن کو استعمال کیا ہے۔

    تاہم کسی تبصرے کو موصول ہونے والی لائکس کی تعداد کے برعکس ڈس لائک کی تعداد صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

    ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ڈس لائک کمنٹس صارفین کی رائے جاننے کا ایک نیا طریقہ ہے، یہ فیچر ایسے تبصروں کی نشاندہی کرے گا جو نامناسب ہیں۔

    تبصروں کو ڈس لائک کرنے کے علاوہ صارفین کے پاس ٹک ٹاک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازع تبصرے کرنے والوں کی اطلاع دینے کا اختیار بھی موجود ہے۔

  • بھارتی فوج ماضی سے سبق سیکھے اور امن سبوتاژ کرنے والے اقدامات نہ کرے،ترجمان چینی وزارت

    بھارتی فوج ماضی سے سبق سیکھے اور امن سبوتاژ کرنے والے اقدامات نہ کرے،ترجمان چینی وزارت

    بیجنگ : ترجمان چینی وزار ت خارجہ نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ماضی سے سبق سیکھے اورامن سبوتاژ کرنے والے اقدامات نہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے بھارت کو خبردارکیا ہے کہ بھارت ماضی سے سبق سیکھے، امن کو سبوتاژ کرنے والی بیان بازی اور اقدامات سے باز رہے، اپنے علاقے کی حفاظت کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ نے پریس کانفرنس میں بھارتی آرمی چیف کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے سربراہ کا کے بیان کوغیر تعمیری قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسا بیان چین بھارت تعلقات کے لئے نقصان دہ ہے۔

    چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے خلاف ہے، اس طرح کے بیانات سے سرحدوں پر امن اور استحکام کو نقصان پہنچے گا

    وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کےبیان سےثابت ہوگیا ، بھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال چینی سرحد عبورکی تھی، ڈانگ لانگ چین کاحصہ ہے اور ہم اسکی حفاظت کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے تین روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین ایک طاقتور ملک ہے لیکن بھارت بھی کمزور نہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔