Tag: Commercial Activities

  • کورونا میں اضافہ، تجارتی سرگرمیوں کے نئے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

    کورونا میں اضافہ، تجارتی سرگرمیوں کے نئے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

    لاہور : پنجاب حکومت نے تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ نوماسک نوسروس کےقانون کوقائم رکھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تجارتی سرگرمیوں کےاوقات کارسےمتعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ تجارتی سرگرمیاں اور ادارے رات 10 بجے بند کر دیے جائیں گے جبکہ میڈیکل سروسز، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ٹائرپنکچرشاپس،پھل وسبزیوں کی دکانیں،تندور،آٹاچکیاں کھلی رہیں گی جبکہ ڈرائیور ہوٹل، پیٹرول پمپس،آئل ڈپو،ایل پی جی شاپس اور فلنگ پلانٹس،زرعی آلات ورکشاپس،سپئرپارٹس شاپس،پرنٹنگ پریس بھی مسلسل کام جاری رکھ سکیں گے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کال سنٹرز(50%عملے کے ساتھ)اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے/ہوم ڈیلیوری سرویسز 24گھنٹے کام کر سکیں گے جبکہ تفریحی اور پبلک پارکس صبح 7 سے شام 6 بجےتک کھلے رہیں گے۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام صنعتی سرگرمیاں اور ادارے اس نوٹیفیکیشن سے مستشنٰی اپنا کام پہلے کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق جاری رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر میں مارکیٹس، دکانیں، شاپنگ مالز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ لازمی ماسک پہنے اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے ایس او پیز پر پہلے کی طرح سختی سے عمل پیرا رہنا ہو گا اور نوماسک نوسروس کےقانون کوقائم رکھا جائے۔

    کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق فوری طور پر لاہور،ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے علاقائی حدود پر ہوگا، فیس ماسک،ہینڈ سینیٹائزر اور گلوز کا استعمال مسلسل جاری رکھا جائے۔

    دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہ این سی او سی کے اقدامات عوام کےمفاد میں ہیں، کوروناسےمحفوظ رہنےکیلئےویکسین اب تک تیارنہیں ہوسکی ہے۔

    مسرت جمشیدچیمہ کا کہنا تھا کہ جہاں کوروناایس اوپیزپرعمل نہیں ہوگاوہ مقام سیل کیاجائیگا، پنجاب میں اس وقت کہیں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نہیں، کوروناکیسزرپورٹ ہونےپرمتاثرہ مقام کوہی سیل کیاجائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرل (این سی او سی) نے سے ملک بھر میں مارکیٹس، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • دبئی میں کل سے اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

    دبئی میں کل سے اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کل سے اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی، تمام سرگرمیوں کے دوران حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہوگی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دبئی میں حکام نے بدھ 27 مئی سے اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے اور آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، تجارتی ادارے روزانہ صبح 6 سے رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔

    ولی عہد دبئی اور ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے عید الفطر کے چوتھے دن سے دبئی میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔

    دبئی کے ولی عہد کا کہنا ہے کہ اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم اعلیٰ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ملک میں قدرتی آفات اور بحرانوں کی اعلیٰ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا ہے۔

    آن لائن اجلاس میں دبئی کے نائب سربراہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم، بحرانوں کی اعلیٰ کمیٹی کے سربراہ شیخ منصور بن محمد بن راشد آل مکتوم اور کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔

    شیخ حمدان بن محمد نے بتایا کہ اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کا فیصلہ ریاست کے تازہ حالات کی روشنی میں اقتصادی، سماجی اور صحت اثرات کا گہرائی سے جائزہ لے کر کیا گیا ہے۔

    ولی عہد دبئی نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے 24 گھنٹے احتیاطی تدابیر پر عمل کروائیں، اس حوالے سے آگہی مہم پر خصوصی توجہ دیں۔

    شیخ حمدان نے مزید کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ کرونا کی وبا کے باعث عالمی بحران نے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے تاہم امارات کا معاشرہ ہر چیلنج پر پورا اتر کر رہے گا۔

    انہوں نے اطمینان دلایا ہے کہ ملک میں کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں موجود ہیں، نجی ادارہ بھی تعاون کر رہا ہے۔ دبئی ورلڈ کمرشل سینٹر میں فیلڈ ہسپتال 3 ہزار بستروں پر مشتمل ہے۔

    شیخ حمدان نے تمام سرکاری محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا ہے کہ وہ مختلف اقتصادی سرگرمیوں، بازاروں اور اداروں سے حفاظتی تدابیر کی پابندی کروائیں۔

  • عمان: دوبارہ کھلنے والی دکانوں کی فہرست

    عمان: دوبارہ کھلنے والی دکانوں کی فہرست

    مسقط: عمان کی سپریم کمیٹی نے بعض کاروباری سرگرمیاں دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے، مذکورہ اجازت مشروط طور پر دی گئی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق عمان کی سپریم کمیٹی نے زیادہ تر کاروباری شعبے کھولنے کی اجازت دے دی ہے، زیادہ تر شعبوں کو صرف وصولی اور ڈیلیوری کی شرط پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سپریم کمیٹی نے مندرجہ ذیل شعبے کھولنے کی اجازت دی ہے۔

    غذائی اشیا کی فروخت
    فوڈ اسٹورز
    ریستوران، کیفے اور موبائل کیفے (صرف ہوم ڈیلیوری کے لیے)
    جانوروں کے کلینکس، عام کلینکس
    فارمیسیز
    چشموں کی دکانیں
    فیول اسٹیشن
    گیس اسٹورز اور ٹرانسپورٹ
    بیکریز
    واٹر فیکٹریز اور واٹر اسٹورز
    حلوہ فیکٹریز اور حلوہ اسٹورز
    فوڈ انڈسٹریز
    جانوروں کے چارہ اور زراعت کے سامان کی دکانیں
    گوشت کی دکانیں
    مچھلی کی دکانیں
    آئس کریم کی دکانیں
    جوس کی دکانیں
    پھل سبزی کی دکانیں
    شہد کی دکانیں
    کھجور کی دکانیں
    جانوروں کے فارمز، پولٹری فارمز
    شپنگ دفاتر، کسٹم کلیئرنس اور انشورنس دفاتر
    سینیٹری اور الیکٹرک کی دکانیں
    خوراک کے گودام
    گاڑیاں اور کشتیاں مرمت کرنے کی ورکشاپس (صرف سامان لینے اور دینے کے لیے، گاہکوں کو اندر آنے کی اجازت نہیں)
    گاڑیوں اور کشتیوں کے پرزے فروخت کرنے کی دکانیں
    الیکٹرک سامان مرمت کرنے کی دکانیں
    کمپیوٹرز کی خرید و فروخت اور مرمت کرنے کی دکانیں
    لائبریریز (صرف کتابیں ڈیلیور کرنے کے لیے)
    پرنٹنگ پریس
    سند دفاتر
    کرائے کی گاڑیوں کے دفاتر
    منی ایکسچینج کمپنیاں اور اسٹور
    لانڈری کی دکانیں
    تعمیراتی سامان کی دکانیں اور سیمنٹ اسٹور
    سیمنٹ فیکٹریاں
    مکس کنکریٹ پلانٹس
    سرامک، ٹائل، ماربل وغیرہ کی دکانیں اور ان کی ورکشاپس
    کار واشنگ
    کار شورومز
    واٹر فلٹرز کی مرمت اور خرید و فروخت کی دکانیں
    پالتو جانوروں کے کھانے کی دکانیں
    نرسریز اور زراعتی سامان کی دکانیں
    بڑھئی کی دکانیں
    لوہار کی دکانیں
    ویلڈنگ کی دکانیں
    کنسلٹنگ، وکلا اور آڈٹنگ کے دفاتر
    موبائل فون کی خرید و فروخت اور مرمت کی دکانیں
    گھڑیوں کی خرید و فروخت اور مرمت کی دکانیں
    ڈرائیونگ اسکول