Tag: commisoner karachi

  • کراچی: قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری

    کراچی: قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری

    کراچی: حکومت سندھ  نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، کھالیں جمع کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ لینا ہوگا جبکہ لاہور میں کھالیں جمع کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی آمد سے قبل قربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لیے اجازت نامہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔

    ضابطہ اخلاق کے مطابق اجازت نامہ متعلقہ ضلع ڈپٹی کمشنر سے حاصل کرنا ہوگا، کھالیں جمع کرنے والے اداروں کو اپنی آڈٹ رپورٹ بھی جمع کرانی ہوگی، جبکہ کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

    دوسری طرف لاہور میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، کھالیں جمع کرنے والی تنظیمیں اور ادارے اس حوالے سے اشتہاربازی بھی نہیں کرسکیں گے ۔

  • سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دیا جانے والا دھرنا ختم

    سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دیا جانے والا دھرنا ختم

    کراچی: کمشنر کراچی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔

    کراچی سنی اتحاد کونسل کے صدر طارق محبوب کی ہلاکت کے خلاف دیا جانے والا دھرنا کامیاب مزاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا، کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے جائز مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔

    کراچی سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد غوری کا کہنا تھا کہ انصاف پر مبنی معاہدہ ہوا ہے۔

    کامیاب مزاکرات کے بعد سنی اتحاد کونسل کے کارکن دھرنا ختم ہونے کےاعلان کے بعد پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

  • کراچی میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی

    کراچی میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی

    کراچی: کمشنرکراچی نے گھرگھرجا کرقربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

    عیدالضحیٰ کے موقع پرمختلف سیاسی، مذہبی، رفاعی اداروں کی جانب سے کھالیں جمع کرنا کراچی میں جیسے ایک روایت سی بن گئی ہے اوراس دوران بسا اوقات بدنظمی اورپُرتشدد تنازعات بھی رونما ہوجاتے ہیں۔

    ہرسال کی طرح اس سال بھی کمشنرکراچی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالضحیٰ میں گھرگھرجاکرقربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی ہوگی، پولیس اوررینجرزاس موقع پرالرٹ رہے گی۔

     قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائدتوہرسال کی جاتی ہے مگر کھالیں چھیننے یا پھرزبردستی وصول کرنے کے واقعات میں کمی نہیں آتی۔