Tag: commissioner karachi

  • صفائی مہم میں رکاوٹ، جنید جمشید کی کمشنر کراچی سے ملاقات

    صفائی مہم میں رکاوٹ، جنید جمشید کی کمشنر کراچی سے ملاقات

    کراچی : شہر قائد میں فلاحی تنظیم کی جانب سے جاری صفائی مہم ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے صفائی مہم کے دوران مشینری سمیت دو رضاکاروں کوبھی تحویل میں لےلیا۔

    جنید جمشید و دیگر نے تھانے کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ مذاکرات کے بعد دو گرفتار رضاکاروں کو رہائی ملی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر جیند جمشید کی زیر قیادت کراچی کو صاف کرنے کا بیڑا اٹھانے والے عام شہریوں کی کوشش انتظامیہ کو ایک آنکھ نہ بھائی اور صفائی کرنے والے دو رضا کاروں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔

    JJ-post-1

    اس حوالے سے جیند جمشید شہر کے تعفن زدہ ماحول اور انتظامیہ کی کارراوائی پر پھٹ پڑے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا انسان صرف اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بستے ہیں، دو رضا کاروں کی گرفتاری پر جیند جمشید نے فلاحی تنظیم کے ساتھ جمشید کوارٹرز تھانے کے باہر دھرنا دیا اور نعرے لگائے۔


    Junaid Jamshed carries out protest against… by arynews

    اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان بھی کیا، بعد ازاں جیند جمشید ،شگفتہ برنی اور ظفر عباس پر مشتمل وفد نے کمشنر کراچی سید اعجاز شاہ سے ملاقات کی۔

    کشمنر کراچی نے جنید جمشید کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات اور مسائل کے حل یقین دہانی کرائی۔ جیند جمشید کا کہنا تھا بلدیاتی اداروں کے مسائل اپنی جگہ شہر کی صٖفائی بھی لازمی ہوناچاہیئے۔

    جنید جمشید کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی سے مذاکرات کے بعد وفد وزیر اعلیٰ ہاﺅس جائے گا،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے کراچی میں صفائی کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

    اس موقع پرڈی سی او ایسٹ اور فلاحی تنظیم کے عہدیدار بھی جنید جمیشد کے ساتھ تھے، کمشنر کراچی سے کامیاب مذکرات کے بعد رضاکاروں کو رہائی ملی۔

    مزید پڑھیں : جنید جمشید کا صفائی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ ہاؤس مارچ کا اعلان

    واضح رہے کہ جنید جمشید اور ان کی فلاحی تنظیم کے تحت ”کراچی صاف کرادو“ کے نام سے کراچی میں صفائی مہم چودہ روز سے جاری ہے۔

    جنید جمشید کا کہنا ہے کہ کراچی غلاظت کا ڈھیر بن چکا ہے اورمہلک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ کراچی سب سے گندہ شہر بن چکا ہے جسے صاف کرکے بہترین شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پورے کراچی کی صفائی نہیں ہوجاتی یہ مہم جاری رہے گی۔

     

  • کمشنر کراچی کا شہریوں کو پھل کم استعمال کرنے کا مشورہ

    کمشنر کراچی کا شہریوں کو پھل کم استعمال کرنے کا مشورہ

    کراچی : کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے گراں فروشوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ، شہریوں کو پھل کم استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے ایسا باہر آیا کہ کسی کے قابو میں ہی نہیں آرہا، کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ قیمتوں پر قابو نہیں پاسکا، عوام ایک ہفتے پھلوں کا استعمال کم کردیں۔

    سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرانے والے کمشنر کراچی نے غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے پھلوں کا ایک ہفتے بائیکاٹ کرنے کی حمایت کر دی۔

    کمشنرکراچی کا کہنا تھا وہ چھاپے مار کرجیل بھیجتے ہیں، پانچویں دن گراں فروش باہر آجاتے ہیں ، کمشنرکراچی کا کہنا تھا دو کروڑکی آبادی والے شہر میں گراں فروشی پرایک دن میں قابو نہیں پایا جاسکتا، عوام ہی کچھ کریں، افطار میں پھلوں کا استعمال کم کر دیں

  • شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے، کمشنر کراچی

    شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے، کمشنر کراچی

    کراچی : کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پرنگرانی کی ضرورت ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ایک چیلنج ہے۔

    کراچی چیمبرکے دورے کے موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ذاتی طور پر کراچی آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ  قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں سماجی واقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے سخت جدوجہد کررہے ہیں ۔

    شعیب احمد صدیقی نے کراچی میں پانی کی کمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز ہدایت کی کہ وہ واٹر بورڈ کے چیف انجینئرز کو شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کا پابند کریں ورنہ پانی کی قلت پر ہونے والے کسی بھی دھرنے کی صورت میں ان سے جواب طلب کیا جائےگا۔

    سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی نے کہا کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کے چیک تیار ہیں لیکن چیک کی تقسیم کے لئے تقریب کا اہتمام نہیں کیا جا رہا ہے۔

    کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمدوہرہ نے کراچی جو بھی ریونیو دیتا ہے اس کا ایک حصہ یہاں کی ترقی اور انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص کیا جائے۔