Tag: commits suicide

  • بھارتی ایئر فورس اہلکار کی سرکاری رائفل سے خودکشی

    بھارتی ایئر فورس اہلکار کی سرکاری رائفل سے خودکشی

    بھارت میں فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ہر سال درجنوں فوجی اپنی ہی بندوقوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں کا آئے روز ذہنی دباؤ کے باعث موت کو گلے لگانا معمول بن گیا، حال ہی میں بھارتی شہر ناگپور میں ایئرفورس سارجنٹ نے خودکشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے 36 سالہ جیویر سنگھ نے ایئرفورس کی ڈیوٹی کے دوران خودکشی کی، اہلکار نے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھی اہلکار کا کہنا ہے کہ سنگھ ذہنی دباؤ کا شکار تھا، اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق اس قبل بھی ایک سی آر پی ایف 178 بٹالین کے اہلکار پرم ویر نے اپنی ہی سروس رائفل سے خودکشی کی تھی، اس کے علاوہ دو مختلف ریاستوں آسام اور جھاڑ کھنڈ میں دو فوجی اہلکاروں نے زندگی کا خاتمہ کیا۔

  • بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

    ممبئی: بھارت کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ نور مالابیکا داس نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق  32 سالہ اداکارہ نور مالابیکا داس نے 6 جون کو ممبئی میں اپنا رہائش گاہ پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نور کے پڑوسیوں نے اُن کے اپارٹمنٹ سے آنے والی بدبو کی شکایت پر پولیس کو بُلایا جب پولیس اپارٹمنٹ کے اندر گئی تو وہاں نور مالابیکا کی پنکھے سے پھندہ لگی لاش لٹک رہی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Noor Malabika (@noormalabika1)

    پولیس کا کہنا ہے کہ اداکاری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منقتل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئی، لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اداکارہ کی آخری رسومات میں ان کے اہلخانہ سے کوئی بھی شامل نہیں ہوا۔

    اس حوالے سے پڑوسیوں نے پولیس کا بتایا کہ گزشتہ ماہ نورمالا کی فیملی اسی فلیٹ میں مقیم تھے تاہم وہ کچھ روز قبل ہی اپنے گاؤں واپس گئے تھے جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی اہل خانہ سے بات ہوئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، پولیس کا بتایا ہے کہ اداکارہ کا تعلق آسام سے تھا، اداکارہ بننے سے پہلے وہ قطر ایئرویز کے ساتھ بطورِ ایئر ہوسٹس کام کرتی تھیں۔

    واضح رہے کہ نور مالابیکا داس نے کئی فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا تھا، جن میں ‘سسکیاں’، ‘واک مین’، ‘تیکھی چٹنی،’ ‘جگھنیا اپرادھ،’ ‘چارم سکھ،’ ‘دیکھی آندھی،’ اور ‘بیک روڈ ہسل’ شامل ہیں جبکہ آخری بار انہیں کاجول کیساتھ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار سیریز ‘دی ٹرائل’ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا۔

  • بچوں کی طویل بیماری سے پریشان جوڑے نے بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرلی

    بچوں کی طویل بیماری سے پریشان جوڑے نے بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرلی

    نئی دہلی: بھارت میں ایک جوڑے نے اپنے بچوں کی بیماری سے مایوس ہو کر پہلے دونوں بچوں کو زہر دیا اور خود بھی زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

    بھارتی ریاست حیدر آباد کے علاقہ کشائی گوڑہ میں ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی۔

    ستیش اور ویدا نامی جوڑا، کنڈی گوڈا میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم تھے، دونوں سافٹ ویئر ملازم تھے، جوڑے کے 2 بچے 9 سالہ نشکیت اور 5 سالہ نہال تھے اور دونوں بچے بیمار بتائے جارہے تھے۔

    جوڑے نے پہلے بچوں کو پوٹاشیئم سائنائیڈ کا زہر دیا اور بعد ازاں خود بھی کھا لیا۔

    اہل مھلہ کے اطلاع دینے پر پولیس نے گھر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتتقل کردیا، پولیس مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کسی لاعلاج مرض کا شکار تھے جس پر مایوس ہو کر دونوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

  • یوگی حکومت سے مایوس کسان پھندے پر جھول گیا

    یوگی حکومت سے مایوس کسان پھندے پر جھول گیا

    نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی ناقص پالیسیوں سے دل برداشتہ کسان نے موت کو گلے لگالیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچپن سالہ کسان جس کا نام پرتاپ سنگھ بتایا جاتا ہے، اس پر ڈھائی لاکھ روپے قرض واجب الادا تھے، جو معاشی حالات کے باعث یہ قرض ادا کرنے سے قاصر تھا، آج اس نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔

    ظریف نگر تھانہ کے ایس ایچ او کے مطابق کسان پیر کے روز اپنے گھر سے نکلا تھا اور پھر بعد میں اس کی لاش گاؤں کے باہر ایک درخت سے لٹکی برآمد ہوئی، مبینہ طور پر خودکشی کے لئے اسن نے بیلوں کو باندھنے والی رسی کا استعمال کیا جبکہ حال ہی میں اس نے اپنی بیوی کے علاج اور اپنے قرض کے حصے کی ادائیگی کرنے کے لیے اپنے بیل فروخت کر دیئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی کسان کی خودکشی، بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی وصیت

    ایس ایچ او نے پرتاپ کی فیملی کے حوالے سے بتایا کہ وہ بقایہ قرض کے سبب پریشان تھا اور اسے کھیتی میں نقصان ہوا تھا اور اسے اپنی زندگی پٹری پر لوٹنے کی کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی تھی۔

    مبینہ خود کشی کے بعد پرتاب سنگھ کے اہل خانہ نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق سال دوہزار بارہ سے لیکر اب تک چھ ہزار سے زائد کسان اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرچکے ہیں، بھارتی کسانوں کی خودکشی کی اہم وجہ حکومتی قرض اور اس سے متعلقہ پالیسی قرار دی جارہی ہے۔

  • ہراسانی کی  ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی نے موت کو گلے لگالیا

    ہراسانی کی ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی نے موت کو گلے لگالیا

    جھنگ: صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق واقعہ جھنگ کی تحصیل گڑھ مہاراجہ میں پیش آیا، پولیس نے بتایا کہ واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا تھا، جہاں دو اوباش نوجوانوں نے زبردستی لڑکی کی ویڈیو بنائی، متاثرہ لڑکی منت سماجت کرتی رہی، مگر وہ باز نہ آئے، بعد ازاں لڑکوں نے متاثرہ لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونےپر لڑکی نے مبینہ طور خودکشی کرلی، واقعے کے بعد پولیس نے ویڈیو بنانے والےلڑکوں کےخلاف مقدمے کا اندراج کیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھروالوں نے لڑکوں کےخلاف کارروائی نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

    اس سے قبل رواں ماہ کی اکیس تاریخ کو گڑھ مہاراجہ میں ہی بائیس سالہ لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی سہیلی نے کھانے پر گھر بلایا تھا، سہیلی کے شوہر نے لڑکی سے زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی کی پھندا لگا کر خود کشی

    مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی کی پھندا لگا کر خود کشی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی، سری نگر میں دو روز کے دوران دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا، سری نگر میں بھارتی فوجی نے بادامی باغ چھاؤنی کے جے سی او پوائنٹ کے قریب پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

    گزشتہ روز لیفٹینٹ کرنل سدیپ نے خود کو گولی مار کر جان لے لی تھی ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں دو روز کے دوران دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔

    اس سے قبل یکم مارچ کو سری نگر میں ہی تعینات ایک بھارتی فوجی نے بھی خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر زخمی کرلیا تھا۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق جموں کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی خودکشی کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

    تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ فوجی اہلکار ذہنی اذیت اور دباؤ سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں ۔ کشمیر کے حالات پر نظر رکھنے والے مبصرین کے مطابق سیکیورٹی فورسز میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان سخت ڈیوٹی، عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔

    کے ایم ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ واقعے کے بعد 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 493 تک پہنچ گئی ہے۔

  • ماہر نفسیات کی بیٹی کے قتل کے بعد خودکشی: واقعے کا مقدمہ بیوہ کی مدعیت میں درج

    ماہر نفسیات کی بیٹی کے قتل کے بعد خودکشی: واقعے کا مقدمہ بیوہ کی مدعیت میں درج

    ملتان: ماہر نفسیات کی بیٹی کے قتل کے بعد خودکشی کے واقعے کا مقدمہ بیوہ بشریٰ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، ڈاکٹراظہر نے فائرنگ کر کے بیٹی علیزہ حیدر کو قتل کرکے خودکشی کرلی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس حمیدکالونی میں بیٹی کے قتل کے بعد ڈاکٹراظہر کی خودکشی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، چہلیک پولیس نےواقعےکا مقدمہ بیوہ بشریٰ کی مدعیت میں درج کیا، مقدمہ قتل اوراقدام خودکشی کی دفعات کےتحت درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزباپ بیٹی کاپوسٹ مارٹم نشتراسپتال میں کیاجارہاہے، ڈاکٹراظہرحسین کا4ماہ سےنفسیاتی علاج بھی چل رہاتھا۔

    مزید پڑھیں : ماہر نفسیات باپ نے اکلوتی بیٹی قتل کرکے خود کشی کرلی

    یاد رہےگھریلو جھگڑے پر ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مار کر قتل کردیا اس کے بعد انہوں نے گولی مار کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا تھا ،مقتولہ ڈاکٹر علیزہ حیدر تین بچوں کی ماں تھی۔

    دوسروں کو خود کشی سے روکنے کی ترغیب دینے والا ماہر نفسیات اتنا بڑا قدم اٹھانے پر مجبور کیوں ہوا؟ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

  • آن لائن گیم پب جی  کھیلنے کا شوق ،  ایک اور نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

    آن لائن گیم پب جی کھیلنے کا شوق ، ایک اور نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں آن لائن گیم پب جی  کی وجہ سے نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، احسن پب جی گیم کھیلنے کے ساتھ کمانڈو بننے کی خواہش کر رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں آن لائن گیم پب جی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ہربنس پورہ کی حدودمیں 20سالہ احسن نے خودکشی کرلی، لواحقین کےمطابق احسن پب جی گیم کھیلنے کے ساتھ کمانڈو بننے کی خواہش کر رہا تھا۔

    ایس ایچ اوہربنس پورہ کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانےمنتقل کر دیا ہے۔

    گذشتہ روز لاہور کے علاقے اچھرہ کے 16 سالہ ثوبان نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تھی۔

    واضح رہے کہ پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کے بڑھتے واقعات دیکھتے ہوئے پی ٹی اے نے گیم پر پابندی عائد کی تھی، جسے گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بحال کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لاہور میں 18 سالہ نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہریار ہر وقت پب جی گیم کھیلتا رہتا تھا گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اس نے خودکشی کرلی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ لاہور میں اس سے قبل بھی 2 نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کرچکے ہیں۔

  • کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے   بھارتی فوجی خودکشی کرنے لگے

    کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے بھارتی فوجی خودکشی کرنے لگے

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے والے بھارتی فوجی خودکشی پر مجبور ہونے لگے ،مقبوضہ کشمیرکے علاقے اننت ناگ میں بھارتی فوج افسرنے سرکاری اسلحے سے خودکشی کرلی، بھارتی فوجی سی آرایف پی میں کمانڈنٹ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ، مقبوضہ کشمیرکے علاقے اننت ناگ میں تعینات سی آر پی ایف کے ایک 33 سالہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے خود کشی کر لی ۔

    ایم اروند نامی بھارتی فوجی افسر نے اپنے سروس اسلحے سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔

    بھارتی حکام کے مطابق 40 ویں بٹالین کے ایم اروند جمعہ کی شام ضلع اسلام آباد میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، انھوں نے 2014 میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس میں براہ راست انٹری افسر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی۔

    مزید پڑھیں : بھارتی آرمی افسر کی مقبوضہ کشمیرمیں پوسٹنگ کے خوف سے خودکشی ؟

    واضح رہے کہ سال 2018 کے دوران 80 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 440 ہوگئی ہے۔

    یاد رہے جولائی مین بھارت میں ریلوے ٹریک سے ملنے والی آرمی افسر کی لاش معمہ بن گئی تھی ، مقامی انتظامیہ تاحال یہ طے کرنے سے قاصر ہے کہ آیا اس افسر نے خود کشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے ۔

    بتایا جارہا تھا کہ کیپٹن پوری کی پوسٹنگ بھارتی مقبوضہ جموں اور کشمیر کے علاتے پلواما میں کردی گئی تھی جس کے سبب وہ خوش نہیں تھا اور وہاں نہیں جانا چاہتا تھا۔

  • فیصل آباد :قومی اورصوبائی اسمبلی نشست پرآزادامیدوار نے خودکشی کرلی

    فیصل آباد :قومی اورصوبائی اسمبلی نشست پرآزادامیدوار نے خودکشی کرلی

    فیصل آباد : قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشست پر آزاد امیدوار مرزا محمد احمد نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی، جس کے بعد ین اے 103 اور پی پی 103 پر انتخابات ملتوی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں قومی اورصوبائی اسمبلی نشست پرآزاد امیدوار محمد احمد مغل نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، مرزا احمد بیٹوں کے بیٹوں نے باپ کی حمایت سے انکار کیا تھا، جس پر وہ دلبرداشتہ تھے۔

    تاندلیانوالہ کے رہائشی مرزا احمد این اے 103 اور پی پی103 پر آزاد الیکشن لڑ رہے تھے۔

    امیدوار کی مبینہ خود کشی کے بعد این اے ایک سو تین اور پی پی ایک سو تین پرانتخابات ملتوی ہوگئے، عام انتخابات کے بعد حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس روز عام تعطیل کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔