Tag: commits suicide

  • امتحانات میں ناکامی کا خوف، مصری طالبہ نے موت کو گلے لگالیا

    امتحانات میں ناکامی کا خوف، مصری طالبہ نے موت کو گلے لگالیا

    قاہرہ: مصر میں ایک لڑکی نے میٹرک کے امتحان میں تیاری نہ ہونے اور فیل ہونے کے خوف سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسکندریہ شہر کے سیکیورٹی میجر جنرل محمد الشریف نے بتایا کہ انہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ ایک میٹرک کی طالبہ نے کثیر المنزلہ عمارت کی پانچویں منزل سے کود کر اپنی جان لے لی۔

    جس عمارت سے لڑکی نے خودکشی کی اس عمارت میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا تھا اور میٹرک کا پیپر شروع ہونے سے دو گھنٹے قبل ہی لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

    میٹرک کی طالبہ کی شناخت یارا یاسر محمد کے نام سے ہوئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہ امتحان کی آمد پر تیاری نہ ہونے کے باعث سخت اعصابی اور ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور اسے اپنی ناکامی کا ڈر تھا۔

    میٹرک کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی کے خوف سے مغربی اسکندریہ میں الھانوفیل کے مقام پر ایک عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی، بلڈنگ سے گر کر لڑکی کے جسم پر شدید چوٹیں آئیں اس کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

    لڑکی کی والدہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی میٹرک کے امتحان کے لیے تیار نہیں تھی اور اس کی موت کی وجہ امتحان میں ناکامی کا خوف ہے، پراسیکیوٹر نے لاش اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • بھارتی نیوز اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    بھارتی نیوز اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    حیدرآباد: بھارتی نیوز چینل کی اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی چینل سے وابستہ 36 سالہ رادھیکا ریڈی نے اپنے اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق رادھیکا ریڈی کے پرس سے ایک خط ملا ہے جس میں تحریر ہے ‘میرا دماغ میرا دشمن ہے‘، میری موت کا ذمہ دار کسی کو نہ ٹھہرایا ہے میں نے اپنی مرضی سے یہ قدم اٹھایا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ نیوز اینکر نے خودکشی کی ہے یا ان کا قتل ہوا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لگتا یہی ہے کہ نیوز اینکر کسی پریشانی کا شکار تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مس ریڈی نے ہفتے کی شب کام سے واپسی کے بعد ٹیرس کی چھت سے کود کر خودکشی کی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق رادھیکا ریڈی نے اپنے شوہر سے 6 ماہ قبل علیحدگی اختیار کرلی تھی اور 14 سالہ ذہنی معذور بیٹے کے ہمراہ والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

     رادھیکا ریڈی کے ساتھ کام کرنے والے ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ نیوز اینکر نے گزشتہ روز نیوز بلیٹن بغیر کسی دباؤ کے پڑھا ایسا کچھ بھی نہیں لگ رہا اتھا انہیں کوئی ذہنی دباؤ ہے البتہ وہ اپنے گھر کی پریشانیاں لوگوں میں بیان نہیں کرتی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق نیوز اینکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ ان کے سر پر شدید چوٹیں اور ٹانگ میں فریکچر بھی ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سابق کرکٹرعامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے خودکشی کرلی

    سابق کرکٹرعامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے خودکشی کرلی

    کراچی : کراچی انڈر نائٹین ٹیم کے کھلاڑی اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے کوچز کے روئیے سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے کرکٹر محمد زریاب نے خودکشی کرلی، سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب دو سال تک کراچی انڈر 19کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے۔

    محمد زریاب کے والد عامر حنیف کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو خودکشی پر مجبور کیا گیا، ان کے بیٹے پر کوچز کا دباؤ تھا، میرے بیٹے کے ساتھ جو ہوا وہ کسی کے ساتھ نہ ہو۔

    عامر حنیف نے مزید کہا کہ  بیٹا کوچز کے رویے سے دلبرادشتہ ہوگیا تھا اور گذشتہ رات گلےمیں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔

    محمد زریاب عامر حنیف کا بڑا بیٹا اور فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔

    ذرائع کے مطابق زائد العمر قرار دے کر محمد زریاب کو ڈراپ کیا گیا جس پر وہ دلبراشتہ تھے۔

    کراچی انڈر 19ٹیم کے کوچ محمد مسرور کا کہنا ہے کہ محمد زریاب کی خبر کا سن کر دھچکہ لگا، کوچ کا رویہ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ایک جیسا ہوتا ہے، زریاب نے یہ قدم کیوں اٹھایا یہ سمجھ سے با لاتر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امریکی گلوکارچیسٹربیننگٹن نے خودکشی کرلی

    امریکی گلوکارچیسٹربیننگٹن نے خودکشی کرلی

    لاس اینجلس : امریکی معروف راک بینڈ لنکن پارک کے مایہ ناز گلوکار چیسٹر بیننگٹن نے خودکشی کرلی ۔

    لاس اینجلس میں امریکی میوزک بینڈ لنکن پارک سے تعلق رکھنے والے اکتالیس سالہ گلوکار چیسٹر بیننگٹن نے اپنے گھرمیں گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی،  ان کے قریبی دوستوں نے چیسٹر کی خود کشی کی وجہ ذہنی دباؤ بتائی۔

    امریکی گلوکار منشیات کے عادی تھے۔

    خیال رہے کہ ان کی حالیہ میوزک البم ون مور لائٹ امریکی میوزک چارٹ بل پر کا میاب رہی تھی ۔

    یاد رہے اس سے قبل رواں سال مئی میں امریکہ کے معروف بینڈ آڈیو سلیو اور ساؤنڈ گارڈن کے52سالہ گلوکار کرس کورنل نے امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں ہوٹل کے کمرے میں خود کشی کرلی تھی۔

    ان کے مداحوں نے ان خودکشی پر افسوس کا اظہار کیا۔

    Literally the most impressive talent I’ve ever seen live! Vocal beast! #RIPChester #LinkinPark

    A post shared by badgalriri (@badgalriri) on


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اداکارہ و ماڈل ’’نشا ملک‘‘ نے خودکشی کرلی

    اداکارہ و ماڈل ’’نشا ملک‘‘ نے خودکشی کرلی

    لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل نشا ملک نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ نشا ملک نے لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئی جس کے بعد اہل خانہ نے قریبی تھانے اطلاع دی۔

    Nishat-2

    پولیس حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لی اور پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کردی۔ پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ ’’اداکارہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی‘‘۔

     

    پولیس نے مزید تفتیش کے لیے اہل خانہ کے بیان قلمبند کرلیے ہیں جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ’’اداکارہ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی تاہم وجہ موت پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے لائی جائے گی۔

    Nishat-3

    نشا ملک نے 8 ماہ قبل شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور اپنی صلاحیتوں کے باعث بہت تیزی سے شہرت حاصل کررہی تھیں جبکہ 2013 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم بیسٹ آف لک میں اہم کردار ادا کیا تھا۔