Tag: committed suicide

  • لاک اپ میں قید ملزم نے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    لاک اپ میں قید ملزم نے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    سکھر: لاک اپ میں قید ملزم نے رات گئے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ لاک اپ میں قید ملزم نے رات گئے خودکشی کرلی، ملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کو سائبر کرائم پیکا ایکٹ کے تحت لاڑکانہ سے گرفتار کیا تھا، اعجاز شیخ جسمانی ریمانڈ پر تھا، خاتون کو ہراساں  کرنے پر تفتیش کی جارہی تھی۔

  • بے رحم باپ نے 3 بچوں کو مار کر خودکشی کرلی

    بے رحم باپ نے 3 بچوں کو مار کر خودکشی کرلی

    بھارتی حیدرآباد کے ضلع رنگاریڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب بے رحم باپ نے اپنے 3 معصوم بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش ٹنگوٹورو سے تعلق رکھنے والے روی نامی شخص نے‘منی اسکیم’کے نام پر لوگوں سے رقم وصول کی تھی،جو اس نے واپس کرنی تھی۔

    مقررہ میعاد ختم ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے رقم کا تقاضا کیا جارہا تھا، اس کی وجہ سے وہ بیوی بچوں کے ساتھ شنکر پلی منتقل ہوگیا تھا۔ مقتول کی بیوی خودکشی کے دن اپنے میکے گئی ہوئی تھی۔

    ظالم شخص نے خودکشی کرنے سے قبل اپنے 3 بچوں کی جان لی اور اس کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں ہسپانوی سیاح کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے تین ملزمان کو عدالت نے بھیج دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اسپین سے آنے والی خاتون کو جمعہ کے روز ریاست کے دارالحکومت رانچی سے 300 کلومیٹر دور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ایک کیمپ میں رات گزار رہی تھی۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا بیان سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سپرنٹنڈنٹ پولیس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا اور اس سے عصمت دری کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر اس جرم میں ملوث سات افراد میں سے تین کو جیل بھیج دیا گیا ہے اور دیگر چار کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا دیگر چار ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

    قازقستان: الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

    سپرنٹنڈنٹ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نئی دہلی میں اسپین کے سفارت خانے سے رابطے میں ہے۔ انہیں پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔

  • نجی یونیورسٹی کی طالبہ  نے خودکشی کرلی

    نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے خودکشی کرلی

    لاہور : ٹاؤن شپ کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے ہوسٹل کے کمرے میں مبینہ خودکشی کرلی، مجسٹریٹ کی قانونی اجازت کے بعدلاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ٹاون شپ میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے مبینہ خودکشی کرلی ، پولیس کا کہنا ہے کہ 24سالہ اقرا نذیرمیلسی کی رہائشی اورنجی ہاسٹل میں رہائش پذیرتھی اور لاہور کی نجی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہی تھی۔

    پولیس کے مطابق ہوسٹل کے کمرے میں اقرا کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ، اقراکی لاش کومردہ خانےمنتقل کیا گیا تھا، تاہم پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے لواحقین کی جانب سےابھی تک درخواست نہیں آئی، لواحقین کوئی قانونی کارروائی نہیں کراناچاہتے، مجسٹریٹ کی قانونی اجازت کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جارہی ہے تاہم لڑکی کا مو با ئل فو ن قبضے میں لے کر مختلف پہلوؤ ں پر تفتیش شروع کردی ہے۔

  • ںئی دہلی : جواہرلعل یونیورسٹی کے  طالب علم نے خود کشی کرلی

    ںئی دہلی : جواہرلعل یونیورسٹی کے طالب علم نے خود کشی کرلی

    نئی دہلی : بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ انتہاپسندوں کا متعصبانہ رویہ عروج پر ہے، نئی دہلی کی جواہرلعل نہرویونیورسٹی کے دلت طالب علم نے برے سلوک سے دلبرداشتہ ہوکرخود کشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نام نہاد سیکولر بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کے ہاتھوں اقلیتوں کی زندگی مشکل کردی ہے، ہندو انتہاپسندی کی لہر سے تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہ رہے،نئی دہلی کی جواہرلعل یونیورسٹی کے دلت طالب علم نے متعصب سلوک اورذہنی دباؤ سے مجبور ہوکر خودکشی کرلی، رجنی کرش جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ایم فل کر رہا تھا۔

    ایم فل کے طالبعلم نے سوشل میڈیا پراپنی آخری پوسٹ میں یونیورسٹی میں مسلسل متعصبانہ سلوک اوربرے رویے کی شکایت کی تھی، پوسٹ کے کچھ گھنٹے بعد دلت طالب علم اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔

    کرش کے دوستوں نے اس کا فیس بک پوسٹ شیئر کیا ، جس میں اس نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلے میں مبینہ امتیازی سلوک کا الزام لگایا تھا، اس نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ایم فل پی ایچ ڈی داخلہ میں کوئی مماثلت نہیں ہے، زبانی امتحان میں کوئی مماثلت ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے طالب علم کے پاس سے مبینہ خودکشی کے حوالے سے کوئی خط برآمد نہیں ہوا۔

    ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ابھی تک یہ نہیں پتہ چلا سکا ہے کہ کیا کرش کے اس انتہائی قدم اٹھانے کے پیچھے یونیورسٹی کا کوئی مسئلہ ہے، گزشتہ کچھ عرصے سے وہ ذاتی وجوہات کو لے کر ڈپریشن میں تھا، پولیس نے اس کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی ۔


    مزید پڑھیں : پاکستان کی حمایت پرنئی دہلی کے کالج کی طالبہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں


    اس سے قبل حیدر آباد دکن یونیورسٹی کے دلت طالب علم روہت ویمیولا نے ڈیڑھ برس قبل کیمپس کے ہاسٹل میں اونچی ذات والوں کے ہتک آمیز سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی تھی

    خیال رہے کہ یونیورسٹی میں مسلمان طالب علموں کو بھی کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے حق میں آواز بلند کرنے پرانتہا پسند ہندو تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔