Tag: committee

  • آر ٹی ایس سسٹم قانون کا حصّہ ہے اسے مستقبل میں دوبارہ استعمال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

    آر ٹی ایس سسٹم قانون کا حصّہ ہے اسے مستقبل میں دوبارہ استعمال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان چوہدری ندیم قاسم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے آر ٹی ایس معاملے کی تحقیقات ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق لیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان چوہدری ندیم قاسم نے اے آئی وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پہلے دن سے مؤقف تھا کہ ماہرین کی ایک کمیٹی بنائی جائے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ماہرین کی کمیٹی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹی او آرز بھی دیئے تھے، وفاقی حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ کمیٹی کس قسم کی بننی چاہئے۔

    چوہدری ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے آر ٹی ایس معاملے کی تحقیقات ہوں، دیکھنا ہوگا آر ٹی ایس میں ٹیکنیکل مسئلہ آیا یا جان بوجھ کر کچھ کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پائلٹ پراجیکٹ ہے، ہم نے اوور سیز پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا، اوور سیز پاکستانی آج رات سے 15 ستمبر تک رجسٹریشن کراسکیں گے۔

    چوہدری ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ ووٹنگ میں آر ٹی ایس سسٹم دوبارہ استعمال کیا جائے گا، عام انتخابات سے پہلے ضمنی الیکشن میں بھی آر ٹی ایس کا استعمال ہوا تھا، آر ٹی ایس سسٹم قانون کا حصہ ہے اس استعمال کرنا پڑے گا۔

  • غیر قانونی تقرری، نیب کے 22 افسران اسٹیبلشمنٹ کمیٹی میں طلب

    غیر قانونی تقرری، نیب کے 22 افسران اسٹیبلشمنٹ کمیٹی میں طلب

    اسلام آباد: غیر قانونی تعیناتیوں کی تحقیقات کرنے والی اسٹیبلشمنٹ کمیٹی نے غیر قانونی تقرری سے متعلق نیب کے بائیس افسران کو طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب میں ان 22 افسران کی تعیناتی قانونی ہے یا نہیں اس سے متعلق تحقیقات کے لیے اسٹیبلشمنٹ کمیٹی میں طلب کیا گیا ہے، جہاں تقرری کے حوالے سے دستاویزات کی جانچ پرتال کی جائے گی۔

    اسٹیبلشمنٹ کمیٹی میں ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق محمود کو بھی طلب کیا گیا جبکہ ڈی جی نیب سکھر فیاض قریشی سمیت دیگر افسران 2 مئی کو کیمٹی کے روبرو پیش ہوں گے۔

    فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہورعہدے سے معطل

    علاوہ ازیں ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد اسٹیبشلمنٹ کمیٹی میں 3 مئی کو پیش ہوں گے جبکہ ڈی جی آپریشن ظاہر شاہ، ڈی جی الطاف بھوانی، ڈی جی حسنین احمد اور ڈی جی فاروق اعوان 4 مئی کو طلب کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ناقص کارکردگی دکھانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور رمضان کو معطل اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر کاشف ممتاز گوندل کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کیا تھا۔

    بعد ازاں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے موقف اختیار کیا تھا کہ کرپٹ اور غیر ذمہ دار افراد کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے، نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، احتساب سب کا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انصاف سب کو ملے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومت واجد ضیاء کی طلبی کا نوٹس واپس لینے پر مجبور

    حکومت واجد ضیاء کی طلبی کا نوٹس واپس لینے پر مجبور

    اسلام آباد: اے آر وائی کی خبر اثر کر گئی، حکومت پاناما کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلبی کا نوٹس واپس لینے پر مجبور ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی جانب سے قومی ادارے کے تقدس میں چلائے گئی خبر رنگ لے آئی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں استحقاق کمیٹی کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا گیا، جس کے مطابق واجد ضیا کا کمیٹی میں طلبی کا نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سابق نااہل وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جے آئی ٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر استحقاق کمیٹی میں درخواست دائر کی تھی، جس پر جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں طلب کیا تھا۔

    پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو لیگی رہنماؤں کی دھمکیاں

    درخواست گزار کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے جس سے میرا استحقاق مجروح ہوا، مذکورہ الزامات کے جواب کے لیے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو طلب کیا جائے۔

    استحقاق کمیٹی نے جے آئی ٹی کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پندرہ سو ریال جیب خرچ ملنے کے الزام پر واجد ضیاء کو ایجنڈا تیار کرنے کے بعد کمیٹی اجلاس میں طلب کیا تھا۔ البتہ اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

    جے آئی ٹی سربراہ واجدضیا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    واضح رہے گذشتہ دنوں لیگی رہنماؤں نے عدلیہ اور نیب کے بعد پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    جس کے ردِ عمل میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈارکا کہنا تھا کہ نون لیگی رہنماؤں کی واجد ضیاء کودھمکیاں سسیلین مافیا کی واضح نشانی ہے، ن لیگی جے آئی ٹی پر اثڑ انداز ہونےکی کوشش کرتے رہے، نیب کورٹ پر اثرا نداز ہونے کے لیے ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پُش اپس پر پابندی، عوام کی حکمرانوں پر تنقید

    پُش اپس پر پابندی، عوام کی حکمرانوں پر تنقید

    کراچی: قومی اسمبلی میں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر تشویش اور پابندی کا مطالبہ سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام کی جانب سے حکومت اور اراکین اسمبلی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے پُش اپس لگانے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر پابندی کے احکامات دئیے۔

    قائمہ کمیٹی کے اس مطالبے پر کرکٹ شائقین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کے خلاف اور کھلاڑیوں کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    نوید احمد ملک کا کہنا ہے کہ ’’جو لوگ پش اپس کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں وہ بے شرم ہیں، ایسے لوگوں کو جمہوریت کا معلوم ہی نہیں ہے‘‘۔

    ایک اور شخص نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج پش اپس روک کر نوافل کی ادائیگی کا مشورہ دیا جارہاہے کل نوافل اور سجدے کرنے پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی‘‘۔


    رافع مرزا کا کہنا ہے کہ ’’حکومت نے کھلاڑیوں کے پش اپس پر پابندی لگا کر کامیاب آپریشن کیا ہے کیونکہ یہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ تھے‘‘۔

    فاروق صدیقی کا کہنا ہے کہ ’’دوسروں کو اندھیروں میں دھکیلنے والے نام نہاد جمہوری لوگ اپنی اس حرکت پر شرمند تک نہیں، کیا یہی جمہوریت ہے؟‘‘۔

    شاداب خان نام کی آئی ڈی استعمال کرنے والے نے حکومت کے پش اپس پر پابندی کے خلاف ایک تصویر ٹوئیٹ کی جس میں امریکی صدر بارک اوباما کو پش اپس لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    عمر حیدر کہتے ہیں کہ ’’پش اپس سے اتنا خوف کیوں ہے یہ توپ کے گولے نہیں ہیں‘‘۔

    طیبہ خانم نے پابندی پر ایک شعر ٹوئٹ کیا جس میں لکھا ہے ’’بڑا شیر بنا پھرتا ہے، جو پُش اپس سے ڈرتا ہے‘‘۔

    عبدالقادر نے اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ’’انگلش کمنٹیٹر پُش اپس لگا کر جمہوریت کے خلاف سازش کررہا ہے‘‘۔


    ایک اور صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’سُناہے کہ نوجوانوں میں دو نومبر والے دھرنے میں پش اپس کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا‘‘۔


    احسان محمود نے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا کہ ’’جمہوریت کے خلاف ایک اور سازش ناکام کرکٹ بورڈ نے پارلیمنٹ کے حکم پر کھلاڑیوں کے پُش اپس پر پابندی لگا دی‘‘۔


    جویریہ صدیقی نے قائمہ کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ ’’61 جنازے اٹھ گئے جمہوریت کو خطرات لاحق نہیں‌ہوئے مگر دو چار پُش اپس جمہوریت ہلا گئے ‘‘.


    واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی جیت کے بعد مصباح الحق کے پش اپس ٹرینڈ بن گئے ہیں۔ان کے پش اپس اتنے ہٹ ہوئے کہ لارڈز ٹیسٹ جیتنے پر پوری ٹیم نے تاریخی پش آپس لگائے۔

    پڑھیں: قومی اسمبلی نے کرکٹ کھلاڑیوں کے پش اپس پرپابندی لگادی

    دوسری جانب اس کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر صوبائی وزیر کھیل سندھ نے سردار محمد بخش مہر نے پنجاب حکومت کے وزراء کو فٹنس چیلنج دیتے ہوئے 50 پش اپس لگائے تھے بعد ازاں مسلم لیگ کے رہنماؤں طلال چوہدری اور عابد شیر علی نے چلینج قبول کر کے وزیر اعلیٰ سندھ کو 500 پش اپس لگانے کا کہا تھا۔
  • پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کی شکایات کے ازالے کیلئے قائم کمیٹی مسترد کردی

    پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کی شکایات کے ازالے کیلئے قائم کمیٹی مسترد کردی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کی شکایات کے ازالے کے لئے قائم کی گئی حکومتی کمیٹی مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے متحدہ قومی موومنٹ کی شکایات کے ازالے کے لئے قائم حکومتی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کا قیام ملک کے عدالتی نظام پر عدم اعتماد کا واضح اظہار ہے۔

    ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے ایم کیو ایم کی شکایات کے ازالے سے متعلق قائم کمیٹی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے قیام سے کراچی میں جاری آپریشن بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا قیام نہ صرف ملک کے عدالتی نظام پرعدم اعتماد کا واضح اظہار ہے بلکہ کمیٹی میں متحدہ کے رکن کی موجودگی سے سیاسی بلیک میلنگ کا بھی خطرہ ہے۔

    نعیم الحق نے مزید کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کر کے متحدہ کو آپریشن کے خفیہ پہلوؤں تک رسائی دینے کی کوشش کی گئی ہے،لہٰذا حکومت اس کمیٹی کے ذریعے کراچی آپریشن پر اثر انداز ہونے سے گریز کرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستاراور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمیٹی کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے تھے۔

    کمیٹی میں سیکریٹری کے فرائض وفاقی سیکریٹری داخلہ انجام دیں گے جب کہ دیگر ارکان میں جسٹس( ر) ناصر اسلم زاہد،جسٹس(ر)خلیل الرحمان، جسٹس(ر)اجمل میاں اور فروغ نسیم ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

  • رائس ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کا قیام

    رائس ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کا قیام

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چاول کے برآمدکنندگان کے مسائل کوفوری طورپرحل کرنے کے لئے صوبائی وزیر زراعت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان  نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ  سے ملاقات کی، اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان سے کہا کہ کمیٹی کے قیام سے چاول کی کاشت کوفروغ دینے۔

    کاشتکاروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے اور چاول کی برآمدات میں اضافے کوممکن بنایا جاسکے گا ۔سید قائم علی شاہ نے کہاکہ چاول کے برآمدکنندگان کے مسائل کو وفاقی سطح پر حل کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

    رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان کا کہنا تھا کہ ملائشیا کو دو لاکھ ٹن پاکستانی چاول برآمد کرنے کے لئے حکومت کو کام کرناہوگا۔

  • تھرمیں قحط: تین رکنی کمیٹی قائم

    تھرمیں قحط: تین رکنی کمیٹی قائم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے تھر میں جاری موت کے کھیل میں ہلاک ہونے والوں کی تحقیقات کے لیےتین رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا۔

    ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے تین رکنی ٹیم کو کل تھر پہنچنے کا حکم دے دیا ہےکمیٹی تھراور اس کے گردونواح میں جا کر قحط سے ہلاک ہونے والوں کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

    تھرپارکرمیں چھتیس روزمیں قحچ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چالیس سے تجاوز کرگئی ہے۔