Tag: common wealth

  • وزیراعظم چوبیسویں کامن ویلتھ کانفرنس میں شرکت کے لئے مالٹا جارہے ہیں

    وزیراعظم چوبیسویں کامن ویلتھ کانفرنس میں شرکت کے لئے مالٹا جارہے ہیں

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف مالٹا میں ہونے والی چوبیسویں کامن ویلتھ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے مالٹاجارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چوبیسویں کامن ویلتھ سربراہانِ مملکت کانفرنس کا انعقاد 27 سے 29 نومبر 2015 تک ہوگا۔

    اس کانفرنس کا انعقاد ہردوسال بعد ہوتا ہے اوراس سال اس کانفرنس کاعنوان عالمی اقتدارکا فروغ ہے۔

    کامن ویلتھ سربراہان کے اس سمٹ میں شدت پسندی، بنیاد پرستی، ترقیاتی منصوبے اورمہاجرین کا مسائل پر اجلاس ہوں گےا ور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس بھی ہوگا۔ کانفرنس میں شریک سربراہان آئندہ شار سال کے لئے جنرل سیکٹری کا بھی انتخاب کریں گے۔

    وزیراعظم پاکستان ملکہ برطانیہ اور مالٹا کے وزیراعظم کی جانب سے دئیے جانے والے اعزازی عشائیے میں شرکت کریں گے۔

    دو روزہ کانفرنس میں وزیراعظم متعدد عالمی رہنماوٗں سے ملاقات کریں گے جس میں علاقائی اورعالمی امورپر گفتگوکی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کامن ویلتھ کے آٹھ بانی ممبران میں سے ایک ہے اورتنظیم کے ساتھ مسلسل اپنے روابط بڑھا رہا ہے۔

  • پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں تین تمغے جیت لئے

    پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں تین تمغے جیت لئے

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز جاری ہیں اور آج آٹھویں روز بھی کئی ایونٹس میں میڈلز کی جنگ ہورہی ہے پاکستانی ریسلر بھی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ انگلینڈ اڑتیس میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ میڈلز ٹیبل پر انگلینڈ اڑتیس میڈلز کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ آسٹریلیا پینتیس طلائی تمغے حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔ مجموعی طور پر دونوں ممالک کے درمیان ایک میڈل کا فرق ہے۔

    آسٹریلیا ایک سو چھ اور انگلینڈ ایک سو پانچ میڈلز اپنے نام کرچکا ہے۔ آج بھی ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، سائیکلنگ، ڈائیونگ، ہاکی، نیٹ بال ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ میں سنسنی خیز مقابلے ہورہے ہیں۔ پاکستانی ریلسر بھی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ جبکہ ٹیبل ٹینس کے ویمنز ڈبلز میں پاکستانی جوڑی پہلے ہی راؤنڈ میں ناکام ہوگئی۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اب تک صرف تین میڈلز ہی جیت سکا ہے۔